DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: People of other parties participated in the protest rally led by Jamaat-e-Islami in Kallar Syedan
جماعت اسلامی کی زیر قیادت کلرسیداں میں احتجاجی ریلی میں دیگر جماعتوں کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،ستمبر,2023)—جماعت اسلامی کی زیر قیادت کلرسیداں میں احتجاجی ریلی میں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر جماعتوں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلزپارٹی،پاکستان رائے حق پارٹیاور تحریک منہاج القرآن کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی جبکہ انجمن تاجران کی تمام تنظیموں نے شٹر ڈاون ہڑتال کا بائیکاٹ کیا اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی چوآ روڈ سے شروع ہو کر مین چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان،مولانا قاسم الحق چلاسی،چوہدری ابرار حسین،پی ٹی آئی کے راجہ عاصم ریاض،شیخ برہان علی،ادارہ منہاج القران کے آصف محمود،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عبدالودودعامر،عبدالروف بٹ،وقاص جاوید اور دیگر نے خطاب کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ منہگائی کی لہر کی بڑی وجہ افسران کو مفت پیٹرول اور بجلی کی فراہمی ہے،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی حاجی ابرار حسین نے کہا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے غریب خودکش پر مجبور ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ عاصم ریاض نے کلرسیداں میں عوام کے اس احتجاج کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا اور تاجر تنظیموں کی جانب سے مظاہرے میں عدم شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں حافظ آصف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ظلم سے باز رہے۔ پاکستان راے حق پارٹی کے رہنما مولانا قاسم الحق چلاسی نے کہا کہ وقت کے حاکم نے عوام کی زندگیوں کو آسان بنانے کی بجائے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ سے مشکلات پیدا کر دی ہیں اسلامی ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ یہ سلوک ناقابل برداشت ہے، عبدالودودعامر نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی موجودہ مسائل کا حل ہے جو غریبوں کے حقوق کی بات کرتی ہے الخدمت فاؤنڈیشن صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی کال پر پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور موجودہ مہنگائی کے خلاف آواز بلند کر کے ثابت کر دیا کہ غریب عوام مشکلات میں ہیں اور جو اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں وہ احتجاج سے خود کو الگ کیئے ہوئے ہیں۔ احتجاجی ریلی کج خاص بات یہ تھی کہ بعض مظاہرین نے منہ اور کانوں پر سلوشن ٹیپ لگا رکھی تھی اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, September 2023) – Under the leadership of the Jammat e Islami, a protest rally in Kallar Syedan witnessed robust participation not only from the Muslim League-N but also from other political parties including Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), Pakistan Peoples Party (PPP), Pakistan Rah-e-Haq Party, and Tehreek-e-Minhaj ul-Quran. Meanwhile, all trader associations boycotted the shutdown and continued their business operations.
According to details, the protest rally organized by the Jammat e Islami commenced from Choa Road and concluded at Main Chowk. The event featured speeches by various leaders, including Muhammad Ijaz Butt, President of PPP, Muhammad Tauqir Awan, President of Al-Khidmat Foundation, Javed Iqbal, Amir of the Islamic Group, Chaudhry Abrar Hussain, Hafiz Muhammad Ehsan from Pakistan Rah-e-Haq Party, Maulana Qasim ul Haq Chilasi, Chaudhry Abrar Hussain, Raja Asim Riaz from PTI, Sheikh Burhan Ali, Asif Mahmood from Manhaj al-Quran, Abdul Wadood Aamir, Abdul Rauf Butt, and Waqas Javaid, among others.
Notably, some protestors had placed solution tape on their mouths and ears, holding placards with anti-government slogans. They vociferously expressed their dissent against the rising cost of living.
اپنی دکانیں بند کرکے جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی اور خود ساختہ انجمن تاجران کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے
Traders union criticised for not taking part in shutter down strike
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03،ستمبر,2023)—جماعت اسلامی یوتھ کلرسیداں کے صدر عبدالودود عامر نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کلرسیداں کی بے حسی اور تعصب کے باوجود عوام نے نہ صرف اپنی دکانیں بند کرکے جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی اور خود ساختہ انجمن تاجران کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اس احتجاج میں حصہ لیا۔ہم پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان،مولانا قاسم الحق چلاسی،تحریک منہاج القرآن کے لالہ اکرام چوہان اور پی ٹی آئی راجہ عاصم ریاض اور شیخ برھان،راجہ جاوید کیانی،چوہدری عظیم وارثی، جاوید کیانی،بابر شہزاد اور شیخ نزاکت کے بھی بیحد شکر گزار ہیں۔