DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

“Kallar Syedan Citizens Stage Powerful Protest Against High Electricity Bills and Oppressive Taxes in Challenging Times”

بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کلرسیداں میں شہریوں کا زبردست احتجاج

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اگست,2023)—بجلی کے بھاری بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کلرسیداں میں شہریوں کا زبردست احتجاج،مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین میں پی ٹی آئی،پاکستان پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی نے بھرپور شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے بڑے،تاجر راہنما اور سابق ارکان بلدیہ احتجاج سے الگ رہے۔ مظاہرین سہ پہر مین چوک میں جمع ہو گئے جن میں پی ٹی آئی کے سجاد شاہ،شیخ نزاکت،محسن نوید سیٹھی،سہیل بٹ،شیخ برہان،راجہ عاصم ریاض،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،عاطف اعجاز بٹ،نویداختر مغل،نصیر اختر بھٹی،جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین،الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،راجہ ارشد جنجوعہ،سیٹھ عبدالرووف،نعیم بنارس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد و دیگر نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 7 شیخ وسیم اکرم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی بیروزگاری بجلی بلوں سے تنگ آ کر گھروں سے نکل پڑے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں ورنہ غصے سے بپھرے لوگ ایوانوں میں گھس کر ان کا گریبان پکڑ لیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو تنخواہیں اور مراعات ججوں اور جرنیلوں کو حاصل ہیں وہی عام ملازمین کو بھی دی جائیں ورنہ ہم سب 2 ستمبر کے شٹر ڈاون احتجاج میں شامل ہو جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نے کہا کہ عوام بجلی گیس کے نرخوں میں بھاری اضافے کو مسترد کرتے ہیں،حکمران خود قربانی دیں۔جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس احتجاج کا اہتمام کیا جماعت اسلامی ہر احتجاج میں ان کا ساتھ دے گی ہم سمجھتے ہیں کہ حکمران اور اشرافیہ مل کر غریبوں کو لوٹ رہے ہیں۔عاطف اعجاز نے کہا کہ حکمومت نے غریبوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے حکمران غریبوں کا ہی خون نچوڑنے سے باز کیوں نہیں آتے؟پی ٹی آئی کے شیخ نزاکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام دیکھ لیں آج کون کون ان کے ساتھ کھڑا ہے ہم عوام کی آواز بنے ہیں ہم کل کی طرح آج بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماسٹر شفیق بھٹی نے لٹ کے کھا گئے سارا پاکستان کے نعرے لگائے جس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, August 2023)- Massive protest by citizens in Kallar Syedan against high electricity bills and oppressive taxes, Protesters also carried placards. Among the protesters were PTI, Pakistan People’s Party, Jamaat-e-Islami participated fully. Muslim League-N leaders, business leaders and former municipal councillors stayed away from the protest. Protesters gathered in Main Chowk in the afternoon including PTI’s Sajjad Shah, Sheikh Nizakat, Mohsin Naveed Sethi, Sohail Butt, Sheikh Burhan, Raja Asim Riaz, People’s Party District President Chaudhry Zaheer Mehmood, Atif Ijaz Butt, Naveed Akhtar Mughal. Naseer Akhtar Bhatti, Chaudhry Abrar Hussain of Jamaat-e-Islami, President of Al-Khidmat Foundation Muhammad Tauqir Awan, Raja Arshad Janjua, Seth Abdul Rauf, Naeem Banaras, City President of Muslim League-N Youth Wing Sheikh Hasan Saraiki, General Secretary Sardar Waseem Ahmed and others. PML-N Leader Candidate Constituency PP 7 Sheikh Waseem Akram addressed the participants and said that the people are fed up with inflation, unemployment and electricity bills and have left their homes. They demanded that the same salaries and benefits enjoyed by judges and generals should be given to ordinary employees, otherwise, we will all join the shutter down protest on September 2. People’s Party General Secretary Naseer Akhtar Bhatti said that the people reject the huge increase in electricity and gas rates, and the rulers have sacrificed themselves. Chaudhry Abrar Hussain of Jamaat-e-Islami said that those who organized this protest deserve congratulations. We will support them in every protest. We believe that the rulers and the elites are robbing the poor together. Atif Ijaz said that the government has taken away the bread from the poor. Why don’t the rulers stop squeezing the blood of the poor? Sheikh Nazakat of PTI while addressing said that let the people see who is standing with them today, We have become the voice of the people, we are standing with the people today like yesterday. Master Shafiq Bhatti chanted the slogans of Lut-ke-Kha ge Sara Pakistan, after which the participants dispersed peacefully.

چوہدری ظہیر سلطان محمود نے بجلی بلوں کے خلاف واپڈا کہ خلاف کلرسیداں کے احتجاجی جلوس میں شرکت

Chaudhry Zaheer Sultan Mehmood participated in the protest procession of Kallar Syedan against Wapada electricity bills

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اگست,2023)—امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 و صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 7 و ضلعی صدر پیپلزپارٹی راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان محمود نے بجلی بلوں کے خلاف واپڈا کہ خلاف کلرسیداں کے احتجاجی جلوس میں شرکت کی اور وزیر اعظم اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام پر جو ٹیکسس کی صورت میں ظلم کیا جا رہا ہے اور پاکستانی عوام پر جو بجلی کے بلوں میں ظلمانہ ٹیکسوں کو لگا کر عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے اگر یہ اضافی اور ظلمانہ ٹیکس واپس نہ کئے گئے تو پاکستان پیپلز پارٹی سرکوں پر ہوگی اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ 90 دن کے اندر اندر جنرل الیکشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے آئین کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید رانی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کے لیے دن رات محنت کی اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہید ہوئیں۔ آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر گی اور بلاول بھٹو زرداری آنے والے دنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے جو سیاسی جماعتیں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کا سہارا لے کر الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔

کلرسیداں و گردونواح میں رات کے پچھلے پہر شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی

Heavy rain and hail in the last night in and around Kallar Syedan with strong wind

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اگست,2023)—کلرسیداں و گردونواح میں رات کے پچھلے پہر شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔شدید آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے چاردیواراں منہدم ہو گئیں بجلی کی تاریں خش و خاشاک کی طرح بکھر گئیں۔ کلرسیداں شہر میں اڑھائی گھنٹوں بعدبجلی بحال ہوئی جبکہ کلرسیداں اور چوآخالصہ سب ڈویژنوں کے دیگر علاقوں میں عملے کی ساری رات کی کوششوں کے باوجود اٹھارہ بیس گھنٹوں بعد بجلی بحال ہو سکی۔کلرسیداں کے نواحی علاقے ڈڈیال آزاکشمیر میں شدید طوفان سے بجلی کے کھمبے بھی زمین بوس ہونے سے برقی رو بری طرح سے متاثر ہوئی۔

انجمن تاجراں پنڈی روڈ کی تنظیم کو کٹ پتلی قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار

Anjuman Tajaran refused to recognize the organization of Pindi Road, calling it a puppet

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اگست,2023)—پنڈی روڈ کلرسیداں کے معروف تاجر راجہ عاصم ریاض نے انجمن تاجراں پنڈی روڈ کی تنظیم کو کٹ پتلی قرار دیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیااور مطالبہ کیا کہ الیکشن کے ذریعے انجمن تاجراں تشکیل دی جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جو تنظیم تاجروں کے تحفظ و حقوق کے لیے خودکھڑی نہیں ہو سکتی بلکہ وہ اس ظالمانہ نظام کی حمایت کرتے ہوے لوگوں کو شرکت سے روکے اسے تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا۔لہذہ تاجر اس ثنظیم کو مکمل مسترد کرتے ہوئے عہدوں کی بندر بانٹ کی بجائے الیکشن کے ذریعے تنظیم قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی نے تین سال قبل 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا

Patrolling Post Chowk Pindori arrested a criminal who abused a 14-year-old boy three years ago

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اگست,2023)—پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی نے تین سال قبل 14 سالہ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے والا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص جو پیدل چلتا ہوا چوک پنڈوڑی سے کلر سیداں کی جانب پیدل ا ٓرہا تھا وہ پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے پولیس پارٹی کو ناکہ بندی پر دیکھ کر جلدی سے واپس مڑا۔جس کو عامر علی سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی نے ہمراہ ناصر کیانی سب انسپکٹر پرویز اشرف بلال منیر رومان نے مشکوک جان کر جدید تکنیکی وسائل کے ذریعے چیک کیا تو مذکورہ شخص عصمت اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ میانوالی تھانہ پائی خیل کا مقدمہ نمبر 96 سال 2020 بجرم 377/511 ت پ کا مجرم اشتہاری نکلا جسے پکڑ کر تھانہ کلر سیداں میں بند کروایا گیا۔

محمد یعقوب بھٹی کی نمازجنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی

M Yaqoob Bhatti passed away in Jaswala

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29،اگست,2023)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی طاہر محمود بھٹی اور علی بھٹی کے والد محترم محمد یعقوب بھٹی کی نمازجنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی۔ جس میں مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم، محمود،صوبیدار غلام ربانی،ابرار بھٹی،ملک ندیم احمد،تنویر اختر شیرازی،حافظ نسیم شوکت اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button