DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Demonstration in Mator Road Kahuta against illegal tax on electricity bills and life-threatening inflation

بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکس اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف مٹور روڈ کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،28اگست2023)— بجلی کے بلوں پر ناجائز ٹیکس اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف مٹور روڈ کہوٹہ میں انجمن تاجران کہوٹہ اور تحریک کہوٹین یوتھ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ۔ کہوٹہ کی عوام اپنے حقوق کی خاطر ریاستی ڈکیتی کے خلاف شدید گرمی میں سڑکوں پر نکل آئی۔ احتجاجی مظاہرہ میں صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم، امیر تحریک کہوٹین ناصر راجہ، رہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد، عنائت اللہ ستی،جنرل سیکرٹری جنجوعہ اتحاد موومنٹ راجہ خورشید عالم، راجہ ندیم ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ کی شرکت۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کہوٹہ کی مین روڈ احتجاج کے طور پر بند کر دیں گے۔

Kahota: (Pothwar.com, Imran Zamir, 28 August 2023)- Protest demonstration organized by Anjuman Tajran Kahuta and Tehreek Kahutin Youth in Mator Road Kahuta against illegal tax and deadly inflation on electricity bills. The people of Kahuta came out on the streets in hot heat against the state robbery for their rights. A large number of local people participated in the protest, including President Anjuman Tajran Raja Imtiaz Alam, Amir Tehreek Kahutin Nasir Raja, Jamaat-e-Islami leader Raja Tanveer Ahmed, Inaitullah Satti, General Secretary Janjua Ittehad Movement Raja Khurshid Alam, Raja Nadeem Advocate. The speakers said that if our demands are not accepted, they will block the main road of Kahuta as a protest.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد کی رہائش گاہ پر صحافیوں اور مسلم لیگی ورکروں کارکنوں سے بات چیت

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi interacted with journalists and Muslim League workers at the residence of former President Bar Association Kahuta Raja Saeed Ahmed

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،28اگست2023)— ملک میں اس وقت افرا تفری کی صورت حال ہے۔ ملک میں کوئی قانو ن نام کی کوئی چیز نہیں۔ ملک میں بہت سے مسائل ہیں جن کو سنجیدگی سے مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام سیاستدانوں کو آپس میں مل بیٹھ کر ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا کہ کیسے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔ صرف باتوں اور کھوکلے نعروں سے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ اس کے لیئے عملی اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ بجلی کے بلوں میں اضافہ نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔آج ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔ بجلی کے نرخ آئے روز بڑھا ئے جا رہے ہیں جس کا سیدھا اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔ آگئے ہی لوگ مہنگائی سے تنگ تھے کہ رہتی کثر بجلی کے بلوں نے نکال دی۔ اس ملک کو مخصوص طبقے،جاگیر داروں اور اشرافیہ نے تباہ و بر باد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد کی رہائش گاہ پر صحافیوں اور مسلم لیگی ورکروں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبداقدوس عباسی، نمبردار راجہ فیصل علی جنجوعہ،مسلم لیگی رہنما راجہ شاہد اجمل آف دکھالی اور مسلم لیگی رہنما راجہ رومان سعید، نذر کیانی بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے آج ملک کو بچانے کے لیئے کوئی ٹھوس اور عملی اقدامات نہ اٹھائے تو ملک تباہ و برباد ہوجائے گا۔ہم سب سیاستدانو ں کو اور تمام پارٹیز کے سربراہان کو اپنے مفاد ایک طرف رکھ سوچنا ہو گا اس ملک کو کیسے ان بحرانوں سے نکالاجائے۔اور غریب عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائی جائے۔ آئے دن مہنگا ئی اور بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے عوام سراپاء احتجاج ہیں۔غریب،دیہاڑی دار مزدور کیسے ہزاروں روپے کا بل ادا کرسکتا ہے۔جس کی تنخواہ 25000ہزار ہے اس کا بل 20000 آجاتا ہے وہ بل ادا کرے یا گھر کا خرچہ چلا ئے۔ اس مہنگائی کے دور میں پہلے ہی مڈل کلاس لوگ اور سفید پوش طبقہ پریشان ہے۔اوپر سے بجلی کے بلوں نے ان چیخیں نکال کر رکھ دیں۔غریب عوام کو ٹیکس سے چھوٹ دینی چاہیے اور سرمایہ داروں،وزیروں مشیروں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران سے مراعات واپس لے کر قومی خزانے روزانہ کو کڑوروں کے نقصان سے بچایا جائے۔ہم حکمرانوں کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر کوئی ٹھو س پالیسی بنائیں کہ آنے والے وقت میں کیسے ملک کو ان بحرانوں سے نجات دلائی جائے۔میثاق جمہوریت اور میثا ق معیشت سے بات آگے نکل چکی،عملی اقدامات ست ملک کو مشکل حالات سے نکالنا ہو گا۔ آنے والے وقت میں ہمیں ملک کی خوشخالی اور ترقی کے لیئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ جس سے ملک کے غریب لوگوں کو براہ راست فائدہ ہو سکے۔ہم سیاستدانوں اپنے ذاتی مفادات ایک طرف رکھ کر اس ملک کی ترقی کے بارے سوچنا اور فیصلہ کرنا ہو گا۔

سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s visit to Kahuta

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،28اگست2023)— سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا دورہ کہوٹہ۔ حلقہ میں وفات پا جانے والوں کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ کہوٹہ میں سابق صدر بارایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ اسعید احمد ایڈووکیٹ کے بھائی، قاضی اخلاق احمد سابق ناظم سٹی کی بھابی،سابق نائب ناظم دوبیرن خورد راجہ حامد اعجاز کی والدہ، منیند میں ٹھکیدارفارس کی وفات اور چھنی میں ملک یاسین کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔ اس دوران ان کے ہمراہ معروف سیاسی و سماجی شخصیت عبداقدوس عباسی، نمبردار راجہ فیصل علی جنجوعہ اور مسلم لیگی رہنما راجہ رومان سعید بھی موجودتھے۔

انجمن فیض الاسلام راجہ فتح خان ستی وفات پا گئے

Anjuman Faizul Islam’s Raja Fateh Khan Satti passed away

کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،16اگست2023)— انجمن فیض الاسلام راجہ فتح خان ستی وفات پا گئے۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستائی ہنیسر میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سیاسی و سماجی شخصیات، سابق بلدیاتی راکین اور اہلیان علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورراجہ فتح خان کی سماجی شعبے میں خدمات کوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پولیس تھانہ کہوٹہ جرائم پر کنٹرول کرنے میں بری طرع نکام جرائم بڑھ گے

“Kahuta Police Struggles to Control Crime, Crime Rates on the Rise”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2023)
پولیس تھانہ کہوٹہ جرائم پر کنٹرول کرنے میں بری طرع نکام جرائم بڑھ گے آئے روز قتل کی وارداتیں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی نااہلی کی وجہ سے منشیات فروشوں نے جگہ جگہ اڈے قائم دن بھر چرس پوڈر شراب سر عام فروخت ہوتی ہے جبکہ عصر کے بعد ادوالا فاروق کالونی کھوتا سٹیڈئم اور دیگر علاقوں میں منشیات فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں نشے میں دھت نوجوان خواتین سے بدتمیزی اور راہ چلتے مسافروں کو لوٹنے میں مصروف محلہ آڑہ سے کہوٹہ پولیس نے چھاپہ مار کر تین منشیات فروشوں کو پکڑا اور دوسرے روز لاکھوں کی ڈیل کر کے چھوٹ دیا پورا علاقہ ان سے تنگ اس طرح کہوٹہ شہر سے ہٹ کر دیہاتوں میں یہ کام جاری نسلیں تباہ ہو گئیں ہیں جبکہ پولیس اور ٹاوٹ مافیا کو پیسے کی حوس تھانہ کہوٹہ پر اے ایس آئی کے کمرے میں الگ تھانہ بنا ہوا ہے ڈیلینگ ٹاوٹ مافیا مک مکا زور و شور سے جاری جبکہ رات بھر پولیس اہلکاران چیکنگ کے بہانے خواتین اور مسافروں سے بدتمیزی اور لوٹ مار میں مصروف مقامی قیادت نے بھی انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے شہریوں عوام علاقہ کا تھانہ کہوٹہ کے کرپٹ پولیس افسران کے تبادلے اور جرائم کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کہوٹہ شہر جگہ جگہ ٹائروں اور کباڑ کی دوکانیں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار

Kahuta city is full of mosquitoes due to poor cleaning arrangements in tire and junk shops

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2023)
کہوٹہ شہر جگہ جگہ ٹائروں اور کباڑ کی دوکانیں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مچھروں کی بھرمار ہسپتال مریضوں سے بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ کلینکوں پر مریضوں کا رش ڈینگی کے کیسوں میں اضافہ کا خدشہ سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے ڈیگی مریضوں کا ڈیٹا نہیں ملتا کہوٹہ شہر میں جہاں صفائی کے ناقص انتظامات ہیں وہاں کئی سالوں سے سپرے بھی نہیں ہوا پنجاب حکومت سالانہ کروڑوں روپے بجٹ خرچ کرتی ہے جو صرف فوٹو سیشن کی حد تک محدود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سینٹری ورکرز کی تعداد 55 ہونی چاہیے مگر صرف تیس کے قریب جن میں سے ڈرائیور اور دیگر ڈیوٹیوں پر لگے سینٹری ورکرز کو نکالیں موجود ہیں لاکھوں والی آبادی میں اتنے کم سینٹری ورکرز نہیں جتنے سپروائزر ہیں جو صرف دو چار تصویریں بنا کر اوپر سب اچھا کی رپورٹ بھیج دیتے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب و دیگر اعلی حکام سے ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button