DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Armed men hold hostage dairy farm owner and worker and fled with taking cattle in village Chabootra

کلر سیداں کے نواحی گاؤں چبوترہ کے ایک ڈیری فارم میں واردات، مالک اورملازم کو یرغمال بناکر 03 عدد قیمتی مویشی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،اگست,2023)—کلر سیداں کے نواحی گاؤں چبوترہ کے ایک ڈیری فارم میں واردات،نامعلوم تین مسلح ملزمان نے ڈیری فارم کے مالک اورملازم کو یرغمال بناکر 03 عدد قیمتی مویشی گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ڈیری فارم کے مالک اللہ دتہ کے مطابق مسلح ملزمان رات گئے دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے انہوں نے مجھے اور میرے ملازم موسی کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر کے منہ پر ٹیپ لگا دی اور تین قیمتی مویشی لے کر فرار ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 21, 2023) – A daring incident occurred in the rural village of Chabootra in Kallar Syedan, where three unidentified armed criminals invaded a dairy farm. The assailants overpowered the farm owner and an employee, coercing them to cooperate in loading 3 prized cattle into a vehicle, before fleeing the scene. According to Allah Ditta, the owner of the dairy farm, the armed robbers breached the premises during the night by scaling the walls. They then restrained both me and my employee, Musa, using ropes and confined us to a room. They proceeded to place tape over our mouths and absconded with the three valuable cattle.

بار ایسوسی ایشن کلر سیداں متفقہ طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بے بنیاد شکایات درج کروا کر انہیں بدنام کرنے کی شرمناک کوشش کی شدید مذمت

Bar Association Kallar Syedan unanimously condemned the shameful attempt to defame the senior judge of the Supreme Court of Pakistan, Justice Sardar Tariq Masood Khan by filing baseless complaints in the Supreme Judicial Council

Bar Association Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،اگست,2023)—بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کلرسیداں بار متفقہ طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں بے بنیاد شکایات درج کروا کر انہیں بدنام کرنے کی شرمناک کوشش کی شدید مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود خان انتہائی ماہر،راست باز اور آزاد جج ہیں اور ان کی دیانتداری،وفاداری اورمعزز پیشہ کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے اور قانونی برادری کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی ان کا احترام ہے انہوں نیاس عزم کا بھی اظہار کیا کہ بار ایسوسی ایشن کلر سیداں جسٹس سردار طارق مسعود خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے جنہوں نے قانون کی حکمرانی،آئین کی بالادستی اور قانونی پیشے کی بہتری کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی طالبہ زینب بی بی نے میٹرک آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات میں 982 نمبر حاصل کر کے راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی

“Kallar Syedan Government Girls’ Secondary School Student Zainab Achieves Second Position in Rawalpindi Board with 982 Marks in Matric Arts Group Exams”

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،اگست,2023)—گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلرسیداں کی طالبہ زینب بی بی نے میٹرک آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات میں 982 نمبر حاصل کر کے راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی،راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں طالبہ کو دولاکھ روپے کا چیک،میڈل اور سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیا گیا۔سی ای او راولپنڈی یاسین خان بلوچ،پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیئرمین طاہر راجہ،جنرل سیکرٹری راجہ شاہد مبارک،سکول کونسل کے رکن حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،محمد اعجاز بٹ،حاجی ریاست حسین،احسان الحق قریشی،عابد حسین زاہدی،سردار صلاح الدین احمد،رضا وینس،حسن محمود بھٹی،سید عباس علی شاہ نے پرنسپل نجمہ ملک،کلاس ٹیچر رومانہ نذیر اور طالبہ زینب بی بی کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button