مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 19اگست2023)
باڑہ گاؤں جانے والے والا واحد زمینی راستہ نالہ لنگ میں شدید تغیانی آنے کی وجہ سے بند،کہوٹہ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی کا موقع کا دورہ اہل علاقہ کے مسلے کوحل کر نے کے لیے اعلیٰ حکام سے مطالبہ، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ شہر اور گرد و نواح میں ہونے والی شدید طوفانی بارش کی وجہ سے جہاں کہوٹہ کے تمام ندی نالوں میں پانی آیا وہاں پر کہوٹہ کے سب سے بڑھے برساتی نالے (نالہ لنگ) میں شدید تغیانی آئی جس کی وجہ سے کہوٹہ کے علاقہ باڑہ جانے والے راستہ بند ہو گیا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ جو بچے بچیاں سکول گئے تھے وہ گھر وں کو واپس نہیں آ سکے جبکہ ڈیوٹیوں پر بھی جانے والے اپنے گھروں کو نہیں جا سکے بلکہ وہ کہوٹہ اور گر و نواح کے گاؤں میں موجود اپنے رشتے داروں کے گھروں میں رات گزاری اہلیاں علاقہ مقصود عباسی، ضمیر عباسی، شعیب عباسی،طاہر ستی، ظہور عباسی کی خصوصی در خواست پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت فوکل پرسن محکمہ واپڈا عبد القدوس عباسی نے موقع کا دورہ کیا اور اہل علاقہ کے اس مسلے کوئی اپنی آنکھوں سے دیکھا انہوں نے میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے اہل علاقہ یہ بہت بڑ ا مسلہ ہے اس لیے ان مسلے کو ترجہی بنیادوں پر حل کیا جائے انہوں نے کہا انشاء اللہ میں اس سلسلے میں اپنے قائدین سے بھی بات کروں گا اہلیان علاقہ نے عبدالقدوس عباسی کا شکر یہ ادا کیا ہے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 19 August 2023)
The only land route to Bara village was closed due to severe flooding in Nala ling, land communication with Kahuta city was cut off, and well-known political and social personality Abdul Qadoos Abbasi visited the local authorities to solve the problem of the local people. According to the details, due to the heavy stormy rain in Kahuta city and its surroundings yesterday, where the water came from all the rivers and canals of Kahuta, there was a severe change in the largest rain drain (Nala Ling) of Kahuta. Due to this, the road to Bara area of Kahuta area was closed, due to which the residents of the area faced severe difficulties, the children who had gone to school could not return home, while those who were on duty could not return to their homes, They spent the night in the houses of their relatives in the villages of Kahuta. The person of the WAPDA department Abdul Qadoos Abbasi visited the occasion and saw this problem of the local people with his own eyes. He has demanded from the higher authorities through the media, he said, God willing, I will also talk to my leaders in this regard.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے
A sharp increase in the prices of petroleum products is unacceptable
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 19اگست2023)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے پریس کلب کہوٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے،مہنگائی کا نیا طوفان غریب کو زندہ درگور کر دے گا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والی اس مملکت پاکستان کو مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو اپنے اسلاف کے اصولوں کو اپنائے،ہماری ایٹمی طاقت بھی مغربی دنیا کی آنکھوں میں کھٹکٹی ہے، اللہ نے ہمیں جذبہ ایمانی میں سرشار پاک آرمی سے نوازہ ہے وہ اپنے ملک پاکستان کے ایک چپے سے بے پناہ محبت کرنے والی ہے جن کی قیادت میں ہم اپنے ازلی دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کو شکست فاش دیں گے انشاء اللہ ہمارا پیارا ملک ترقی کرئے گا اور ایشن ٹائیگر بنے گا۔