گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 16 اگست 2023) — چودہ اگست یوم آزادی کے موقع پر پندرہ افراد پر مشتمل ریلی نکال کر بیول شہر کا نظام درہم برہم اور عوام کو مشکلات میں ڈالنے پر سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ و دیگر پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ۔ پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کے ڈی ایف سی کو اطلاع ملی کہ چودہ اگست دن ساڑھے تین بجے پندرہ افراد پر مشتمل ریلی کی شکل میں مین بازار آئے جس کی قیادت سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نمبردار فیض اور ابرار پٹواری کر تھے ۔ریلی کے تمام شرکاء نے زبردستی بیول بازار کی سڑک بند کر کے ہر قسم کی ٹریفک کو روک دیا جس سے بیول شہر کا نظام درہم برہم ہو گیا عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا دفعہ ں144 کی خلاف ورزی پر ریلی کی قیادت کرنے والے رہنماؤں پر 341..188 ۔۔147…. اور 149 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی.جاوید کوثر کے بیان کے مطابق انہوں نے کبھی ریلی نہیں کی اور نہ ہی کسی ریلی میں شرکت کی یہ سب جھوٹا کیس ہے۔
“Gujar Khan (Pothwar.com, August 16, 2023) — On the occasion of the 14th of August, a rally consisting of fifteen individuals in Bewal bazar disrupted the city’s order and created difficulties for the public. Former MPA Chaudhry Javed Kausar Advocate, along with others, have been brought under multiple charges for orchestrating this rally…
According to the police, DFC of Thana Gujar Khan was informed that on the 14th of August, at around 3:30 PM, a rally comprising fifteen individuals gathered at Main Bazaar. The rally was led by former MPA Chaudhry Javed Kausar Advocate, Nambardar Faiz, and Abraar Patwari. All participants of the rally forcefully blocked the road of Bewal Bazar, halting all forms of traffic, resulting in chaos in the city’s system and causing great inconvenience to the public. Due to this breach of Section 144, the leaders of the rally have been charged under sections 341, 188, 147, and 149 of the Pakistan Penal Code, and an FIR has been registered. According to Javed Kausar’s statement, he never was t a rally or attended any rally it’s all a fake case.
جاتلی پولیس کی کارروائی03روز قبل فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
The action of Jatli Police 03 days ago accused who killed his niece by shooting arrested
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام، 16 اگست 2023) —جاتلی پولیس کی کارروائی03روز قبل فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم ناہیدنے اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی بھتیجی حمنہ تحریم کو قتل کر دیاتھا،ملزم کو رنج تھا کہ اسکی بھتیجی حمنہ تحریم نے پسند کی شادی کی تھی،ایس پی صدر کی سربراہی میں جاتلی پولیس نے ملزم نائید کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کیاجائے گا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی،ایس پی صدر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر