DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: On the occasion of Pakistan’s Independence Day, celebrations are organized in Kahuta as well as across the country
جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی تقاریب کا اہتمام
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اگست2023)—- جشن آزادی پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی تقاریب کا اہتمام میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں تقریب پرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کی خصوصی شرکت پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ بھی لیا۔ چیف آفیسر کامران خان، ڈی ایس پی کہوٹہ بھی ہمراہ سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاران نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ ریسکیو 1122 کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ مسز عائشہ بدر نے کیک بھی کاٹا جبکہ انھوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ہمیں ہمارے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات،صحافیوں،وکلاء نے بھی شرکت کی۔بعدازاں سول ڈیفنس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی کہوٹہ انتظامیہ نے شرکت کی۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں بھی جشن آزادی کے موقع پر تقریب انعقاد پذیر تھی اے سی کہوٹہ، سی او کہوٹہ نے شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب اور کیک بھی کاٹا گیا۔ جبکہ پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے آفس میں بھی صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کا کیا گیااور کیک بھی کاٹا گیا۔ جس میں عہدیداران ممبران شریک تھے۔ آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و بقاء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, August 15, 2023)—- On the occasion of Pakistan’s Independence Day, celebrations were organized in Kahuta like the rest of the country. Also participated in plantation campaign. Chief Officer Kamran Khan, DSP Kahuta along with Civil Defense Kahuta officials saluted the national flag.
Rescue 1122 staff was also accompanied. On this occasion, Assistant Commissioner Kahuta Mrs. Ayesha Badar also cut the cake while she said that freedom is a great blessing, We should appreciate it, and we should strive to move our country towards development and prosperity. On this occasion, political and social figures, journalists, and lawyers also participated.
Later, Kahuta administration also participated in the ceremony organized by Civil Defence. In Tehsil Headquarters Hospital Kahuta, a ceremony was also held on the occasion of Independence Day AC. Kahuta, CO Kahuta attended the flag hoisting ceremony, and the cake was also cut. While in the office of Press Club Kahota registered, President Raja Imran Zameer Janjua organized the ceremony and also cut the cake. In which officials and members participated. Finally, a special prayer was offered for the safety and survival of the country of Pakistan.
صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر صدارت کہوٹہ لاء کالج میں جشن آزادی
پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد۔
Independence celebration at Kahuta Law College presided over by Sahibzada Sajidur Rahman Organizing a prestigious event regarding Pakistan
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اگست2023)—- صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر صدارت کہوٹہ لاء کالج میں جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد۔جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور، صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی تنویر اقبال خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء، عبدالرافع ایڈووکیٹ و دیگر کی خصوصی شرکت۔ جشن آزادی پاکستان کے متعلق خطاب جبکہ بہترین اور مثالی کالج کے قیام پر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن اور CEO کالج صاحبزادہ عز یر ہاشم ایڈووکیٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں سیاسی و سماجی، علمی، ادبی، مذہبی شخصیات، وکلاء، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے دوران خطاب کہا کہ پاکستان اللہ کی بڑی نعمت ہے ہمیں اس ملک کی بقا ء و سلامتی کے لیے عملی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ قائد کی جیتی جاگتی تصویر علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ پاکستان کلمہ کے نام پر قائم ہوا اسلامی نظام سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ہمیں بطور انسان اس ملک کو مضبوط بنانے کے لیے انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا مقررین نے کہوٹہ لاء کالج کے قایم بہترین سہولیات کوالفائیڈ سٹاف اور کہوٹہ جیسے علاقے میں اس کا قیام عمل میں لانے پر سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن اور پرنسپل کالج صاحبزادہ عذیر ہاشم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے کیا گیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ، امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ، راہنما جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد،ملک عبدالرؤف، ایوان عدل کہوٹہ کے عہدیداران ممبران، ڈائریکٹر CDA خضر حیات ستی، حافظ عثمان عثمانی، حافظ عبدالصبور صیفی، حافظ عبداللہ عباسی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ملک منیر اعوان، راجہ نعیم اکبر،راجہ طارق عظیم امید وار برائے ایم این اے، سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی کہوٹہ لاء کالج کے طلبہ و طالبات نے تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی صاحبزادہ عذیر ہاشم ایڈووکیٹ اور پرنسپل کالج نے کہوٹہ لاء کالج کے متعلق بریفنگ دی جبکہ آخر میں ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمن نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
جنجوعہ اتحاد موومنٹ کی جانب سے بھی جشن آزادی کے موقع کہوٹہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
Janjua Ittehad Movement also organized a prestigious ceremony in Kahuta on the occasion of Independence Day
کہو ٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،15اگست2023)—-۔ جنجوعہ اتحاد موومنٹ کی جانب سے بھی جشن آزادی کے موقع کہوٹہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب میں راجہ گل بہار صدر جنجوعہ اتحاد موومنٹ کہوٹہ، جنرل سیکرٹری راجہ خورشید عالم، سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت، سابق ناظم کہوٹہ سٹی راجہ امان اللہ غازی،ماسٹر راجہ ہدائت اللہ، راجہ لالہ محمد ایوب،راجہ مظہر آف دکھالی، راجہ صداقت حسین، راجہ رفاقت حسین جنجوعہ،راجہ انتخاب عالم، راجہ حامد اعجاز سابق نائب ناظم دوبیرن خورد، راجہ ندیم انور، راجہ محسن لیاقت، نمبردار راجہ آصف بابر،راجہ صداقت نواز، راجہ تنویر بنارس، راجہ وسیم اللہ،راجہ رومان سعید، راجہ وجا ہت جنجوعہ، راجہ احتشام یعقوب اور دیگرعلاقوں سے جنجوعہ برادری کے لوگوں نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا اور ملک پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
جشن آزادی14اگست کے موقع پر مدرسہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام پرگروام
On the occasion of Independence Day, August 14th, Makki Masjid Kahuta organized by Maulana Qari Usman Osmani
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2023)
جشن آزادی14اگست کے موقع پر مدرسہ تعلیم القرآن مکی مسجد کہوٹہ مولانا قاری عثمان عثمانی کے زیر اہتمام پرگروام مولانا عبدالشکور حمادی،مولانا عبد الصبور سیفی سمیت دیگر علمائے کرام کی شر کت،ممبر ضلعی امن کمیٹی خطیب جامع مسجد مکی قاری عثمان عثمانی اورمولانا عبدالشکور حمادی،مولانا عبد الصبور سیفی اور علمائے کرام نے مدرسہ تعلیم القرآن کے طلبا کو 14اگست کے حوالے سے اس کی اہمیت سے آگاہ گیا اس موقع پر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کسی تھال میں رکھ کر پیش نہیں کیا گیا بلکہ اس کے قیام کے لیے لاکھوں جانیں قر با ن ہوہیں، بے شمار ماوں نے اپنے بچے اس ملک پر قر با ن کیے ہیں،لاکھوں خواتین بیواہ ہوئی ہیں بے شماربہنوں نے اپنے بھائیوں کو اس وطن پر قربا ن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ پیار ا ملک ہر لحاظ سے خوبصورت ہے پہاڑوں، جنگلات، بڑھے بڑھے پہاڑوں اور ریگستان پر مشتمل ہے مگر موجودہ جو مسائل ہیں ان کا واحد حل اسلامی نفا د کا ملک میں اسلامی حکومت ہو گئی تو تمام مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت سپر پاور نہیں سپر پاور صرف اللہ کی ذات ہے ہمیں اللہ پاک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہو اور سنت نبویﷺ کو اپنانا ہو گا پھر جا کر مسائل حل ہونگے آخرمیں تلاوت نعت تقاریر میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گے اور ملک سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر کے زیر اہتمام جشن آزادی ” ریس مقابلہ
Raja Saeed Ahmed and Raja Ali Asghar organized the Independence Day Race Competition
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2023)
معروف لیگی رہنماؤں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب،راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر کے زیر اہتمام جشن آزادی ” ریس مقابلہ ” 50ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام دیا گیا مقابلے 100کے لگ بھگ نوجوانوں نے شرکت کی پہلی تینوں پوزیشن موضع سکوٹ نوجوانوں نے حاصل کیں تفصیل کے مطابق گذشتہ جشن آزادی کی خوشی میں جشن آزادی ” ریس مقابلہ ” رکھا 2کلو میٹر سے ریس میں مختلف یونین کونسلوں کے نوجوان نے حصہ لیا ریس میں پہلی پوزیشن لینے والے محمد فہد ولد محمد شفاقت سکوٹ، دوسری پوزیشن مزمل حسین ولد عبدالطیف سکوٹ اور تیسری پوزیشن محمد رمضان ولد صوفی محمد تعلیم سکوٹ نے حاصل کی پہلی پوزیشن حاصل کر نے والے کو20ہزار روپے نقد اور ٹرافی،دوسرے نمبر والے15ہزار روپے اور ٹرافی،تیسر ے نمبر والے 10ہزار نقد اور ٹرافی جبکہ چار، پانج اور چھٹی نمبر والے آنے والوں 2ہزار فی کس انعام دیا گیا اس موقع پر راجہ ندیم احمداورراجہ سعید احمدنے اپنے خطاب میں آزادی حاصل کر نے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بڑھی قربانیاں دیں ہیں انہوں نے کہا آج ہم اگر آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ اللہ پاک کا کرم اور ہماری پاک فوج کی قربانیوں کا صلہ ہے ہم اپنی فوج کے ایک ایک سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا9مئی کا واقع ایک بہت ہی افسوس ناک واقع ہے جس ہم آج بھی مذمت کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے تمام نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ آئندہ 14اگست ریس مقابلے میں 75ہزار روپے انعام دیں گے آخر میں 14اگست کا کیک کاٹا گیا عوام میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور ملکی سلامتی کے خصوصی دعا کی گئی خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر عوام علاقہ نے مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ندیم احمد،راجہ سعید احمد اور راجہ علی اصغر کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ وہاب جنجوعہ کے کاروباری سنٹر کا افتتاح
Inauguration of business center of young political personality Raja Wahab Janjua
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2023)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ وہاب جنجوعہ کے کاروباری سنٹر کا افتتاح، عسکری، سیاسی، سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی شرکت، تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ کے بھائی راجہ وہاب جنجوعہ کے کاروباری سنٹر “دیسی ڈیرہ ریسٹورینٹ “بمقام پیپل سٹاپ کشمیر روڈ مٹور میں ہوا جس میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات برگیڈئیر شاز الحق جنجوعہ، میجر شہریار جنجوعہ، ڈاکٹر خالد جنجوعہ، سابق ناظم سردار الیاس اختر، سردار شعور اختر،ظفر خان سپاری، ملک ناصر چکلالہ،راجہ ندیم اکبر جھنڈا، راجہ انیس اکبر جھنڈا،راجہ اکبر جنجوعہ مٹور،راجہ جمال مٹور، راجہ کمال مٹور،راجہ احمد صغیر، راجہ ثقلین مٹور، راجہ احمد نواز کونسلر،حاجی راجہ اجمل مٹور،صوبیدار راجہ نذیر احمد مٹور، راجہ شفیق مٹور،راجہ نوید لہڑی،راجہ خرم جنجوعہ مٹور، راجہ طیب جنجوعہ،راجہ ثاقب آف مٹور، اکرام جنجوعہ مٹور ون، ماسٹر نعیم احمد، نمبردار راجہ اکرام، راجہ سعود جنجوعہ، راجہ نجم الحسن جنجوعہ،راجہ انجم جنجوعہ بگلہ، راجہ ثقلین ممیام،راجہ خالد جنجوعہ،راجہ عباس جنجوعہ مٹور،نوجوان سیاسی وکاروباری شخصیت عدیل افضل، سید اظہر شاہ، راجہ عابد کلانہ، راجہ ندیم سروٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر تمام شرکاء نے راجہ وہاب جنجوعہ کا مبارکباد پیش کی اور ان کے کاروبار میں برکت کی دعا دی۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15اگست2023)
سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی ٹھیکیدار محمد اسلم بھٹی کی وفات پراظہار تعزیت، ضلع راولپنڈی کی معروف سیاسی شخصیت، سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی ٹھیکیدار محمد اسلم بھٹی کی وفات پر راجہ محمد بشیر جنجوعہ جوائنٹ کمشنر ادارہ شماریات پاکستان، ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ،راجہ ناصر علی جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کہوٹہ،راجہ مبشر جنجوعہ تحصیل کوآرڈینیٹر کلر سیداں اور کبیر جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ھے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے۔