DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Pakistan independence day celebrated home and abroad

"Pakistan's Independence Day Celebrated with Enthusiasm Both at Home and Abroad"

“پاکستان کا یوم آزادی اندرون اور بیرون ملک جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ قومی فخر اور اتحاد کے مظاہرے میں، پاکستان کا 76 واں یوم آزادی جوش و خروش اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک بھی اس کی گونج ہوئی۔
پوٹھوار علاقے میں پاکستانی شہری ہر طرح کے تقریبات اور سرگرمیوں میں شرکت کرتے ہوئے قومی جھنڈے کے سبز اور سفید لباس پہنے، جو ملک کے قومی پرچم کی رنگینیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔، کیونکہ انہوں نے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ تہوار کا آغاز ممتاز سرکاری عمارتوں پر پاکستانی پرچم لہرانے کے ساتھ ہوا، اس کے بعد حب الوطنی پریڈ، ثقافتی نمائشیں اور غروب آفتاب کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پوٹھوار ڈاٹ کام کی طرف سے سب کوپاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو۔

“Pakistan’s Independence Day Celebrated with Enthusiasm Both at Home and Abroad. In a display of national pride and unity, Pakistan’s 76th Independence Day was celebrated with fervor and enthusiasm, resonating not only within the country but also abroad.

Across the Pothwar region, citizens donned green and white attire, the colors of the national flag, as they participated in various events and activities to commemorate the occasion. The festivities kicked off with the hoisting of the Pakistani flag at prominent government buildings, followed by patriotic parades, cultural exhibitions, and vibrant fireworks displays after sunset. Pothwar.com wishes everyone a happy Pakistan independence day.

جشن آزادی کے سلسلہ میں پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کے زیراہتمام کراٹے شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

In the context of Independence Day, a grand karate show was performed under the auspices of Parvez Shotokan Karate Club

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اگست,2023)—جشن آزادی کے سلسلہ میں پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کے زیراہتمام 13 اگست کوکراٹے شو کا شاندار مظاہرہ کیا گیاجس کے مہمان خصوصی امیدوار حلقہ پی پی7 شیخ وسیم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔جشن آزادی کے موقع پر کلرسیداں میں کراٹے شو کا مظاہرہ قابل تعریف ہے ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم قومی پرچم کی سربلندی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اس موقع پر کراٹے کلب کے بچوں نے چوآ روڈ سے اسٹیڈیم تک ریلی نکالی۔

پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 57 تھے ہیں اور رہیں گے,چوہدری محمد عظیم

Chaudhry Mohammad Azim was and will be a candidate of PTI

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اگست,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما امیدوار حلقہ این اے 57 چوہدری محمد عظیم نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 57 تھے ہیں اور رہیں گے کوئی مجھے عمران خان اور پی ٹی آئی سے الگ نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،قمر ایاز،جمشید کیانی بھی موجود تھے۔چوہدری محمد عظیم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا کبھی سوچا بھی نہیں آج ملک و قوم کو جن مسائل کا سامنا ہے اس کی وجہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہیں۔پی ڈی ایم نے پندرہ ماہ کی حکومت میں جس طرح بجلی گیس پٹرول آٹے گھی مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت کا بازار گرم رکھا عوام اس سے انتخابات میں انتقام ضرور لیں گے یہ وہ بہروپیئے ہیں جو عمران خان کی حکومت میں مہنگائی مارچ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کرتے تھے اور جب یہ اقتدار میں ائے تو انہوں نے مہنگائی بیروزگاری اورلاقانونیت میں نئے ریکارڈ قائم کیئے۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ نگران وزیراعظم 90 روز میں شفاف الیکشن کے ذریعے اپنی ساکھ کو موثر بنائیں گے کیونکہ ملک کو موجودہ گرداب سے صرف شفاف انتخابات ہی نکال سکتے ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سبسڈائزڈ سستے آٹے کی فراہمی کو بند کر گئی

The utility stores stopped supplying subsidized cheap flour to stores

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اگست,2023)—پی ڈی ایم کی حکومت جاتے جاتے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سبسڈائزڈ سستے آٹے کی فراہمی کو بند کر گئی، یوٹیلٹی اسٹوروں پر آٹے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ساڑھے چھ سو روپے میں دستیاب دس کلو آٹا اب 1350 روپے میں ملے گا جبکہ 650 روپے میں دس کلو آٹا اب صرف بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ لوگ ہی حاصل کرسکیں گے باقی لوگوں کو دس کلو آٹا اب 650 کی بجائے 1350 پر ملے گا جبکہ عام مارکیٹ میں یہ آٹا 1450 روپے میں فروخت ہو رھا ہے۔ ملک بھر میں گندم کی بمپر پیداوار کے باوجود آٹے کے نرخوں میں سو فیصد اضافہ عوام دشمنی کے مترادف اقدام ہے۔پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنے اور اپنے اتحادیوں کے نیب کیسز ختم کروائے اپنے مسائل حل کر کے گھروں کو رخصت ہو گئے مگر مہنگائی مارچ کرنے والے کروڑوں افراد پر مہنگائی بموں کے ذریعے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا۔ آٹے چینی پٹرول گیس بجلی اشیائے روزمرہ میں بھاری اضافے کے بعد ملک میں غریب لوگوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔

کلر چوآروڈ پر واقع گاؤں کنوہا میں گیس کی فراہمی کے لیئے کام شروع

Work has started to supply gas to Kanoha village located on Kallar Choa road

 

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اگست,2023)—کلر چوآروڈ پر واقع گاؤں کنوہا میں گیس کی فراہمی کے لیئے کام شروع،تقریب میں چوہدری شاہد اکبر گجر،صوبیدار غلام ربانی،راجہ شہزاد،ماسٹر گلفراز،ماسٹر عبدالشکور،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔یاد رہے کہ پنجاب ہائی وے نے سوئی گیس انتظامیہ کو تمام کام 14 اگست کی شام تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔شاہد گجر نے کہا کہ مسائل کے باوجود سوئی گیس کا سڑک کنارے کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں برائے سال 23/2025 کی تنظیم نو،خرم ساجد صد

Reorganization of Minhaj Youth League Tehsil Kallar Syedan for the year 23/2025, Khurram Sajid elected President

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اگست,2023)—منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں برائے سال 23/2025 کی تنظیم نو،خرم ساجد صدر، انیس چوہان سینئر نائب صدر،حافظ عمر کوجنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔

تعزیت

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اگست,2023)—پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،کرنل محمد شبیر اعوان کے علاوہ عثمان شاہد،راجہ ارسلان وینس ایڈووکیٹ،راجہ ہارون جنجوعہ،راجہ عثمان مانی نے گاؤں بھلاکھر جا کر چوہدری فرقان احمدسے ملاقات کی اور چوہدری اخلاق حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button