کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں 20 سال بعد نمبر داری نظام بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور نمبر داروں کی 12 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتیاں فاسٹ ٹریک پر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔نمبر داری گرانٹس کے تحت نمبرداروں کو 100 کنال زمین ملے گی۔پنجاب میں 38 ہزار نمبر داروں کو22 اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی نمبردار سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑوائیں گے ,نمبر دار سیلاب،ٹڈی دل جیسی آفات میں بھی کردار ادا کریں گے یہ صحت،تعلیم اور لائیو سٹاک کے محکموں کی معاونت کریں گے زرعی ٹیکس وصولی کا ذمہ دار بھی نمبر دار ہی ہو گا ایک اور 12بورکے اسلحہ لائسنس کی فیس معافی کااختیار بھی نمبر دار کو حاصل ہو گا نمبردار اراضی سنٹر میں جائیداد کے انتقال کے وقت فریقین کی تصدیق کرے گا۔نمبردار کے تقرر میں وراثت کے 50 نمبر ہوں گے نمبردار کی بھرتی کیلئے تعلیم کے بھی 50 نمبر رکھے گئے ہیں ایوان وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد پنجاب حکومت بھرتی کا شیڈول جاری کرے گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, August 2023)- The Punjab government has decided to restore the numberdar system after 20 years across the province and the recruitment of 12,000 numberdar vacancies is fast-tracked. It has been indicated to fill Under the Numbardar grants, the Numdars will get 100 kanals of land. In Punjab, 38 thousand Numberdars will be given 22 important responsibilities. They will also play a role, they will support the departments of health, education, and livestock. They will confirm the parties at the time of the death. There will be 50 marks for inheritance in the appointment of the Numerdar. For the recruitment of the Numerdar, 50 marks have also been reserved for education.
علامہ عبدالقیوم حقانی کاجامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
Allama Abdul Qayyum Haqqani addressed the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Rabbani Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—جامعہ اکوڑہ خٹک کے خطیب معروف عالم دین علامہ عبدالقیوم حقانی نے کہا کہ سانحہ باجوڑ میں بے گناہوں کے قتل پر خوش ہونے والا مغرب یہ مت بھولے کہ ہم نے انہیں اور ان کے اتحادیوں کو افغانستان میں بدترین شکست دے کر وہاں خلافت راشدہ کا نفاذ کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مساجد اور دینی مدارس اللہ کی واحدانیت کے پرچار کا ذریعہ ہیں باطل نے ہر صورت مٹنا ہے جبکہ اسلام غلبہ کے لیئے آیا ہے اور اس نے پورے عالم میں غالب ہو کر ہی رھنا ہے مغرب اور اس کے اتحادی سانحہ باجوڑ پر خوشیاں نہ منائیں ہم مر مٹ جائیں گے مگر ناموس رسالت اور ناموس صحابہ کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مشکلات بیماریوں اور ڈپریشن سے نجات کے لیئے قرآن سے رجوع کریں۔تقریب سے جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بھی خطاب کیا۔
پی ٹی ائی کے دور حکومت اور حالیہ پندرہ ماہ میں میرے ترقیاتی کام ماضی کے کاموں سے سب سے ذیادہ ہیں۔ راجہ صغیر احمد
My development work during the PTI regime and in the last few months i have done is more than in the past, Raja Sagheer Ahmad
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پندرہ ماہ کی حکومت میں حلقہ پی پی 7 میں بجلی کے شعبے میں 26 کروڑ کے کام کروائے ہیں ماضی میں صرف یوسی چوآخالصہ میں تیس کروڑ کے ترقیاتی کام کروائے چوآخالصہ سے پیر حالی ڈھوک بابا فیض بخش اور بنک چوک سے ستھوانی دھمالی ماہلی تک کارپٹ سڑکیں تعمیر کیں چوآخالصہ میں گرلز کالج کی دو منزلہ عمارت تعمیر کروائی انہوں نے یہاں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کے لوگوں کو شکوہ تھا کہ میں ترقیاتی گرانٹس مسلم لیگ ن کو دیتا ہوں میرا موقف رہا کہ مجھے ن لیگ کے لوگوں نے کامیاب کروایا کام بھی انہی کے ہوں گے میں جب پی ٹی ائی میں تھا تو کسی مسلم لیگ ن کے کارکن سے زیادتی نہیں ہونے دی انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے دور حکومت اور حالیہ پندرہ ماہ میں میرے ترقیاتی کام ماضی کے کاموں سے سب سے ذیادہ ہیں۔
نگران وزیراعظم کے لیئے شاہد خاقان عباسی کا نام سامنے آنے پر لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
When Shahid Khaqan Abbasi’s name came up for caretaker prime minister, there was a wave of happiness in the League circles
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—نگران وزیراعظم کے لیئے شاہد خاقان عباسی کا نام سامنے آنے پر لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ان کا کہنا تھا کہ شاہد عباسی کو اگرفری ہینڈ دیا جائے تو وہ اپنی صلاحیتوں کی بدولت ملک کو درپیش مشکل صورتحال سے نجات دلا سکتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے حلقے کے امیدوار شاہد عباسی نگران وزیراعظم نامزد کیئے جاتے ہیں تو یہ ہمارے حلقے کے لیئے ایک اعزاز ہو گا۔
لیبیا نے غیر قانونی طور پر لیبیا داخلے پر 17 پاکستانی سوڈانی اور یمنی تارکین وطن کی اپنے اپنے ملکوں میں واپس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Libya has decided to deport 17 Pakistani Sudanese and Yemeni immigrants who entered Libya illegally
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—لیبیا نے غیر قانونی طور پر لیبیا داخلے پر 17 پاکستانی سوڈانی اور یمنی تارکین وطن کی اپنے اپنے ملکوں میں واپس روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیئے پاکستانی،سوڈانی،یمنی اور جنوبی سوڈانی شہریت کے حامل سترہ نوجوانوں کو توبروک امیگریشن حراستی مرکز سے بن غازی میں قنفودہ امیگریشن حراستی مرکز منتقل کر دیا گیاہے جہاں سے ان کی اپنے اپنے ممالک واپسی کو یقینی بنایا جائے گا ان پر غیر قانونی طور پر بغیر سفری دستاویزات کے لیبیا داخلے کا الزام ہے۔
کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ
Increase in theft incidents in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—کلر سیداں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ،نمازجمعہ پڑھنے والا 75 ہزار کی رقم سے محروم،چور نجی ہسپتال کا ٹرانسفامر لے اڑے۔ ذاکر حسین شاہ نے کلر سیداں پولیس میں تحریری درخواست میں بتایا کہ وہ نمازجمعہ کی ادائیگی کیلیئے قریبی مسجد گیے واپس آئے تو دفترکے دروازے کا لاک ٹوٹا ہوا اور ٹیبل کے دراز میں رکھی گئی 75ہزار روپے کی کیش غائب تھی۔راجہ محمد یونس سکنہ شاہ باغ نے بتایا کہ میں نے راجہ مارکیٹ پنڈی روڈ پر ایک فری نجی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جس کیلئے میں نے 200کے وی کا ٹرانسفارمر لگایا ہوا تھا جو گزشتہ روز چوری کر لیا گیا۔
راجہ ظفر محمود کو ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری کا نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد
Hearty congratulations to Raja Zafar Mehmood on being nominated as Vice President of General Secretary of Divisional Volleyball Association Rawalpindi
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اگست,2023)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری ذین العابدین عباس،یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار وسیم احمد،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،حاجی طارق تاج،حاجی ریاست حسین،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شاہد گجر نے سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود کو ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری کا نائب صدر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔