DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Anti-corruption department has registered a case against former MP Major (retd) Latasab Satti.

سابق ایم پی میجر (ر) لطاسب ستی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ در ج کر لیا گیا۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,28،جولائی,2023)— کہوٹہ،مری، کوٹلی ستیاں ٹورسٹ روڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے مخصوص افراد کو فائدے پہنچانے پر سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور سابق ایم پی میجر (ر) لطاسب ستی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ در ج کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ٹور ازم ہائی وے کے میگا پراجیکٹ کو اس وقت کے تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے اپنے ذاتی رقبہ کے قریب سے ٹور ازم ہائی وے کو گزار کر اپنی اراضی کی قیمت بڑھائی۔ گاؤں نڑھ کے رہائشی شکیل احمد نے ڈ ائریکٹر انٹی کرپشن کو تحریری درخواست دی کے سابقہ دور حکومت میں ٹور ازم ہائی وے کے منصوبے کو تشکیل دے کر سیاسی شخصیات اور ان کے عزیزوں کو فائدہ پہنچانے کے لیئے سڑک کے روٹ میں نہ صرف تبدیلی کی گئی۔ بلکہ اس سے منصوبہ کی لاگت میں کروڑ وں کا اضافہ ہوا۔ اور اس کا مقصد صرف سیاسی شخصیات اور ان کے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا۔ جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکسین سعد، اور ایس ڈی او محمد اکرم کے علاوہ تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی و سابق ایم پی اے واثق قیوم عباسی اور میجر(ر) لطاسب ستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا یاد رہے کہ مزکورہ ٹور ازم ہائی وے کو کہوٹہ پنڈی روڈ سے گزارنے کی بجائے طو یل روٹ اختیا ر کیا گیا اور مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ،پنڈی اور کہوٹہ تا پنجاڑ، آزاد پتن سڑک کو اس میگا پراجیکٹ سے نظر انداز کر کے اس وقت کی مقامی سیاسی شخصیات نے من پسند روٹ دے کراپنی ملکیتی اراضی کو قیمتی بنایا۔ جس سے نہ صرف ٹورازم ہائی وے کی لاگت میں کروڑوں کا اضافہ ہوا۔ بلکہ ایک طویل سڑک کی وجہ سے سیاحوں کو سفری مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑےگا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 28, July, 2023)- Former Deputy Speaker Punjab Assembly Wasiq Qayyum Abbasi and former MP Maj. (R) A case was registered against Latasab Satti by the Anti-Corruption Department. During the Tehreek-e-Insaf rule, the mega-project of the Tourism Highway was implemented by local leaders of the then Tehreek-e-Insaf by passing the Tourism Highway near their personal area to increase the value of their land. Shakeel Ahmed, a resident of Village Nad, wrote a request to the Director Anti-Corruption. In the previous regime, the tourism highway project was not only changed to benefit political figures and their loved ones.  Rather, it increased the cost of the project by crores. And it was intended to benefit only political figures and their relatives. On which the anti-corruption department registered a case against Aksin Saad, SDO Muhammad Akram, former deputy speaker of Tehreek-e-Insaf Punjab Assembly and former MPA Wasiq Qayyum Abbasi and Major (retd) Latasb Satti. Instead of passing the tourism highway through Kahuta Pindi Road, a long route was chosen and the busiest highway Kahuta, Pindi and Kahuta to Panjhar, Azad Patan Road was neglected from this mega project by the local political figures of that time. He made his own land valuable by giving a favorite route. Which not only increased the cost of tourism highways by crores, Rather, tourists will also face travel problems due to a long road.

میگا پراجیکٹ ”کہوٹہ بائی پاس“ کا روٹ تبدیل کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں کی پھکی

By changing the route of the Mega project “Kahuta Bypass” the government exchequer has lost crores

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر,28،جولائی,2023)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کہوٹہ کے شہریوں کے لیئے دیئےگئے۔ میگا پراجیکٹ ”کہوٹہ بائی پاس“ کا روٹ تبدیل کرکے حکومتی خزانے کو کروڑوں کی پھکی۔ کہوٹہ شہر موضع کہوٹہ اور موضع دڑیوہاسے گزرنے والے کہوٹہ بائی پاس کارخ جنگلات کی اراضی کی بجائے ملکیتی اراضی سے گزار کر واپس کہوٹہ شہر کی آبادی کی طرف موڑ دیا گیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے محکمہ جنگلات سے سینکڑوں کنال اراضی خرید کرنے کے باوجود جنگلات کے رقبہ سے کہوٹہ بائی پاس سے نہ گزار کر نہ صرف فاصلہ طویل کر دیا۔ بلکہ کہوٹہ شہر کی جانب بائی پاس کا رخ موڑنے سے مالکان کو ادائیگی کی مد میں قومی خزانے سے کروڑوں روپے کی اضافی رقم خرچ کرکے خزانے کو نقصان ہو گا۔ مذکورہ بائی پاس کو ”دھپری“ کے مقامی پر موضع کہوٹہ سے رخ تبدیل کرنے سے مقامی بااثر مالکان کو ملی بھگت سے مالی فائدہ پہچانے کی خاطر قومی خزانے کا نقصان کرنے پر شہریوں نے وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں موجودہ مالی سال 2023کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی نہ کی گئی تو اپنے بچوں اور خواتین سمیت بھر پور احتجاج کریں گے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ موضع کہوٹہ خسرہ نمبر 3783اور ملحقہ خسرات نمبرات سے بائی پاس کا رخ موڑنے کی بجائے سیدھا جنگلات کی اراضی سے گزار کر پنجاڑ روڈ سے لنک کر کے قو می خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان سے نہ صرف بچایا جائے بلکہ اس سے فاصلہ بھی کافی حد تک کم ہو گا اور کہوٹہ بائی پاس کو خطر ناک موڑ اور جگہ جگہ شہری آبادی کے ٹرن سے نجات حاصل ہوگی۔

 

آٹا، گھی چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں, سردار مظہر اقبا ل

The prices of all food items including flour, ghee and sugar are talking to the sky, Sardar Mazhar Iqbal.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2023)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبا ل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایمپوڈیڈ حکومت نے بجلی کے بھاری بل بھیج کر غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے مہنگائی نے غریب آدمی کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیاہے غریب کے لئے روٹی کا نوالہ بھی ناممکن ہو گیا ہے،آٹا، گھی چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قمیتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں 15 روز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 سو روپے بڑھ گیا اور مزید اضافہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ گندم پیدا کرنے والے ملک کے غریب عوام گندم کے سستے دانے دانے کو ترس رہے ہیں ڈالر تو حکمرانوں کی پہنچ سے باہر ہے اسے تو کنٹرول نہیں کر سکتے مگر گندم تو لوکل پیداوار ہے اس کی قیمت کنٹرول کیوں نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیروں مشیروں کی ایک بڑی تعداد مفت رہائشیں، مفت بجلی، مفت پٹرول، مفت دوائیاں، مفت سفر کی سہولت میسر ہے مگر عام آدمی کے لئے روٹی کا نوالہ اور صاف پانی کا گلاس بھی دستیاب نہیں ہے عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ریلیف دینے کی بجائے الٹا آٹا مہنگا کر کے نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا المیہ غربت،مہنگائی،بے روزگاری،بھوک اور افلاس ہے۔غریب و مزدور طبقہ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے دیہاڑی دار مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں مہنگائی کے طوفان سے غریب مزید غریب تر ہوتا جا رہا ہے حکومت وقت عوام کو مہنگائی،بیروزگاری،بھوک اور بد حالی سے نکال نہیں سکتے تو کم از کم آٹا ہی سستا دے دیں تا کہ لوگ ایک یا دو وقت کی سوکھی روٹی ہی کھا سکیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button