DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Kallar Syedan: Ch Nisar Ali Khan announced to contest the next election as an independent
آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اپنے اس فیصلے پر آج بھی قائم ہوں۔ چوہدری نثار علی خان
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جولائی,2023)—ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا بدھ کے روز اپنی رھائشگاہ پر سابق بلدیاتی چیئرمینوں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں الیکشن کے لیئے تیاریاں شروع کرنے حکم دیا جس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی خبریں دم توڑ گئیں چوہدری نثار علی خان نے چکری میں اپنی رھائشگاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضع کیا انہوں نے آئندہ الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے وہ اپنے اس فیصلے پر آج بھی قائم ہیں ہم نے ادھر ادھر نہیں دیکھنا بلکہ اعلان شدہ پروگرام کے مطابق آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنا ہے کارکن گاوں محلے کی سطح پر پھیل جائیں اور لوگوں کو الیکشن کے لیے تیار کریں اور انہیں اپنے پروگرام سے مطلع کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ازاد حیثیت میں ہی الیکشن لڑیں گے آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر فیصلہ کریں گے کہ کس سیاسی جماعت میں جانا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کھلی کتاب کی مانند ہے سیاست کو کاروبار نہیں مخلوق خدا کی خدمت سمجھ کر کی ہے تمام علاقائی مسائل اور منصوبوں کا جائزہ لیا جائے توسب پر یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے اللہ کے کرم سے میں نے ہی مکمل کیئے ہیں میں نے مخالفین کی طرح کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیئے بلکہ لوگوں کی عملی خدمت کی ہے اگر اللہ نے پھر موقع دیا تو تمام مسائل حل کر کے دم لوں گا انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام حلال حرام میں تمیز کریں جھوٹ بولنے والوں سے اظہار بیزاری کھل کر کریں اور خود کو الیکشن کے لیئے تیار کر لیں۔
Kallar Seydan, A famous politician and former Interior Minister of the country, Chaudhry Nisar Ali Khan, addressed the former municipal chairmen and workers at his residence on Wednesday. He gave them orders to start preparations for the elections. The news circulating on social media about him broke all records. Chaudhry Nisar Ali Khan made it clear in his speech during the meeting in Chakri that he has announced to contest the upcoming elections independently. He still stands by his decision. He emphasized following the announced program and contesting the elections independently. The workers should spread to the grassroots level in villages and neighborhoods, prepare people for the elections, and keep them informed about his program. He said that he will contest the election only in an independent capacity and after winning, he will decide which political party to join.
الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے۔ سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد
The elections will take place at their appointed time. Former member of the assembly, Raja Sagheer Ahmed.
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض اور سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہوں گے اور اتحادیوں کیساتھ مشورے اور قانون و ضابطے کے مطابق اسمبلیاں تحلیل کی جائیں گی۔میاں نواز شریف بہت جلد ہمارے درمیان موجود ہونگے اور ان کی ہدایات پر بہتر فیصلے ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلر سیداں میں مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن چوہدری وقاص کے کاروباری مرکز کے افتتاح،چوہدری طارق منہاس اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری سردار وسیم اور مسعود احمد بھٹی کے کاروباری مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد،چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،الحاج اسلم بانی،چوہدری توقیر اسلم تنویر شیرازی،قاضی بھی موجود تھے۔سابق ارکان اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کیساتھ سیاسی انتخابی اتحاد نہیں کرے گی اور ہم اپنے الگ انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے، قومی و صوبائی نشستوں کیلئے ہر حلقے میں اپنے امیدواراتاریں گے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے فورا بعد مسلم لیگ اپنی رابطہ مہم کا آغاز کر رہی ہے اور ڈور ٹو ڈور جا کر اپنے ووٹروں کیساتھ میٹنگز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ریاست کو قربان کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل میں معاشی استحکام سب سے بڑا چیلنج ہے،ن لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی تاریخ مشکلات اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔نواز شریف کے سیاسی سفر کے عروج و زوال کے باوجود مسلم لیگ نے ملکی سلامتی اور وقار کو کبھی نقصان پہنچایا اور نہ ہی عوام کے ذہنوں میں ملکی اداروں کے خلاف زہر بھرنے کی کسی سازش کا بنی ہے۔
ماضی کی طرح آج بھی اپنے رہنما و قائد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ صوبیدار میجر چوہدری عبدالرزاق
Just like in the past, today also stand with our leader and guide Shahid Khaqan Abbasi. Governor Major Chaudhry Abdul Razzaq.
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن یوسی چوآ خالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ قانون گو حلقہ چواخالصہ کے تمام کارکنان ماضی کی طرح آج بھی اپنے رہنما و قائد شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ سوئی گیس کے پراجیکٹ پر شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں انہوں نے بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد عباسی درویش صفت انسان ہیں مگر ہمارے علاقے میں کچھ لوگوں نے ایک گروپ بنا کر ان کی مخالفت شروع کر رکھی ہے جن کی عوام میں کوئی حیثیئت ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چوآخالصہ میں مسلم لیگ ن کی کسی تنظیم کو تسلیم ہی نہیں کرتے ان کا انتخاب کسی عوامی محفل میں نہیں ہوا ان کا تو نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوا کارکنان جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا انتخاب کب کہاں اور کس نے کیا؟ڈرائنگ روم کی سیاست کا دور کب کا گزر چکا ہے جس نیمسلم لیگ ن کا کوئی عہدہ لینا ہے وہ عوام میں ائے اور انتخاب کا سامنا کرے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے پریشر گروپ کے نام پر نہ صرف شاہد عباسی کی مخالفت کی بلکہ ان کی نااہلی کے سبب سات برس سے سوئی گیس کا جاری پراجیکٹ تعطل کا شکار رہا چار برس پی ٹی ائی نے اسے نظرانداز کیا تو ڈیڑھ برس مسلم لیگ ن کے نام نہاد رہنماوں نے وقت ضائع کردیا اور جب حکومت کے محض چند ایام باقی رہ گئے تو یہ نادان منصوبے لینے شاہد عباسی کے پاس پہنچ گئے جو انتہائی بھونڈا طرز عمل ہے اور مسلم لیگ ن کے کارکن اس سوچ کی ہر گز حمایت نہیں کرتے ہم کل بھی شاہد عباسی کے ساتھ تھے انے والے کل میں بھی ان کا ہی ساتھ دیں گے۔