کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—نامعلوم ملزمان نے دوبیرن کلاں سے سہر اور نارہ سڑک کے کنارے لگے سائن بورڈ چوری کر لیئے قاضی عتیق الرحمان نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان سڑک کنارے لگے سائن بورڈ کاٹ کر ہمراہ لے گئے سائن بورڈ اتر جانے سے حادثات جنم لے رہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram Al-Haq Qureshi, July 26, 2023) — Unidentified culprits have stolen road signs placed around Sehar and Nara Road in Doberan Kallan. District Judge Atiqur Rahman has requested the Police to take action as the removal of road signs is leading to accidents in the area.
محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹورازم ہائی وے کے منصوبے کا روٹ تبدیل کرکے سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے اور کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی واثق قیوم اور یٹائرڈ میجر لطافت ستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
The Anti-Corruption Department has registered a case against two former PTI MLAs Wasiq Qayyum and retired Major Altaf Satti for benefiting political figures and causing loss of crores by changing the route of the Tourism Highway project
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—محکمہ اینٹی کرپشن نے ٹورازم ہائی وے کے منصوبے کا روٹ تبدیل کرکے سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے اور کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان اسمبلی واثق قیوم اور یٹائرڈ میجر لطافت ستی کے علاوہ ایکسیئن اور ایس ڈی او کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔گاؤں نرڑھ کے شکیل احمد نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ سابقہ دور حکومت میں ٹورازم ہائی وے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا جس میں سیاسی شخصیات اور ان کے عزیز رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیئے سڑک کے روٹ میں نہ صرف تبدیلی کی گئی بلکہ اس سے کروڑوں کی لاگت کا بھی اضافہ ہوا اور اس کا مقصد صرف سیاسی شخصیات اور ان کے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچانا مقصود تھا۔جس پر اینٹی کرپشن نے ایکسیئن سعد، ایس ڈی او محمد اکرم کے علاوہ پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی واثق قیوم اور میجر (ر) لطافت ستی کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
چوآروڈ پر واقع یوسی کنوہا کے موہڑہ دھیال اور ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ لائنوں کی تنصیب شروع ہو گئی
The installation of pipelines has started for the supply of Sui gas to Mohra Dhayal and adjoining communities of UC Kanoha located on Choa road
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—چوآروڈ پر واقع یوسی کنوہا کے موہڑہ دھیال اور ملحقہ آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپ لائنوں کی تنصیب شروع ہو گئی۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وائس چیئرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر نے کام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنانے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کے انتہائی مشکور ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ یوسی کنوہا کی تمام آبادیوں میں سوئی گیس مہیا کی جائے گی اس موقع پر موجود عمیر بھٹی ایڈووکیٹ،مسعود احمد بھٹی،ناصر بھٹی،انجم بھٹی،ثاقب بھٹی،لیاقت بھٹی،نعیم بھٹی،راجہ نعمان ظفر نے گیس کی فراہمی کے لیئے گرانٹس کے اجرا پر شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کیا۔
بجلی،گیس،چینی،آٹے اور اشیائے روزمرہ میں ہوشربا اضافہ
Increase in electricity, gas, sugar, flour and daily necessities
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—بجلی،گیس،چینی،آٹے اور اشیائے روزمرہ میں ہوشربا اضافہ،صارفین کی کمر ٹوٹ گئی حکمران آئی ایم ایف سے معائدے پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے دور کے آخری ایام میں مریم نواز،بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے باری باری مہنگائی مارچ کیئے جس کے فوری بعد یہ سب شریک اقتدار ہو گئے۔پی ڈی ایم کی حکومت میں مہنگائی کو ایسے پر لگے کہ پھر یہ قابو میں نہ آئی،دوسری جانب حکومت میں شریک پی ڈی ایم اور ان کے اتحادی آئی ایم ایف معائدے پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں مگر اس معائدے سے براہ راست غریب بری طرح متاثر ہوا ہے۔اس کے لیئے چولھا جلانا ممکن نہیں رھا ملکی تاریخ میں بجلی،گیس،آٹا،چینی،چاول اشیائے روزمرہ یہاں تک کہ سبزیات کے نرخوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ برسات کے موسم میں عموما ٹماٹر بیس سے تیس روپے کلو فروخت ہوتا تھا مگر اس بار برسات میں یہ ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔تمام اشیا روزمرہ کے نرخوں میں عید کے بعد مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رھا ہے عام افراد اور تنخواہ دار طبقات کے لیے گھر چلانا تقریبا محال ہو چکا ہے۔ پاکستان جیسے زرعی ملک میں آٹا چینی دالوں کے نرخ پڑوسی ممالک سے کہیں زیادہ ہیں ناجائز منافع خوری کے رحجان میں بھی مسلسل اضافہ ہو رھا ہے اور حکومت عام افراد کی مشکلات کو کم کرنے میں مسلسل ناکام ہے اور عام لوگ ملکی سیاسی نظام سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لاتعلق ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
مسافر گاڑیوں میں نصب غیرقانونی سی این جی گیس سلنڈرز کیخلاف کارروائی
Action against illegal CNG gas cylinders installed in passenger vehicles
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)— انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں سٹی سرکل انسپکٹر خاور عباس نے اپنے عملے کے ہمراہ مسافر گاڑیوں میں نصب غیرقانونی سی این جی گیس سلنڈرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کے ڈرائیورز کامران سکنہ کوٹلی آزاد کشمیراور عدیل احمد سکنہ منکیالہ کیخلاف مقدمہ درج کرا دیئے گاڑیوں میں ایمرجنسی کی صورت میں آگ بجھانے کے آلات بھی موجود نہ تھے۔
پولیس نے سابق رکن بلدیہ ساجد محمود بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
The police registered a case against the former member of the municipality Sajid Mehmood Butt
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—کلرسیداں پولیس نے سابق رکن بلدیہ ساجد محمود بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا خالد محمود سکنہ محلہ شیخاں نے پولیس کو درخواست دی کہ ساجد محمود نے مجھے کسی دوسرے کا پلاٹ چیک کروا کر 35 لاکھ وصول کر لیئے اور پلاٹ ٹرانسفر نہ کروایا۔پھر جو چیک دیا وہ بھی کیش نہ ہو سکا جس پر پولیس نے ساجد محمود بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
عامر شبیر احمد ولد مظفر سکنہ موہڑہ بختاں نے خود کشی کر لی۔
Aamir Shabbir Ahmad son of Muzaffar of Mohra Bakhtan committed suicide
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—38 سالہ عامر شبیر احمد ولد مظفر سکنہ موہڑہ بختاں نے خود کشی کر لی۔ذرائع کے مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہ تھا یہ کئی بار دماغی امراض کے ہسپتال میں بھی داخل رھا اس نے منگل کے روز گھر کے باہر درختوں سے پھندا ڈال کر خودکشی کر لی کلرسیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
عبدالصمد اچانک گردے فیل ہونے جاں بحق
Abdul Samad suddenly died of kidney failure in village Deri
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—25 سالہ عبدالصمد اچانک گردے فیل ہونے جاں بحق گیا،نمازجنازہ ڈھیری میں ادا کی گئی جس میں الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد توقیراعوان،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ذین العابدین عباس،مسعود احمد بھٹی،نمبردار مسعود،ارشد عنایت مرزا،حاجی طارق تاج،ماسٹر عبدالرحمان اور دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،جولائی,2023)—کلرسیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،مسلم لیگ ن کے ملک محمد فیاض سندھو،شیخ حسن سرائیکی کے علاوہ اکرام الحق قریشی نے گاوں ساہنگ جا کر سابق چیئرمین یوسی ساہنگ راجہ سجاد سرور کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی