DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Three people were killed in one hour in Dhok Kashmiri and Dhok Mak

ڈھوک کشمیریاںاور ڈھوک مک میں ایک ہی گھنٹے میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)— کلرسیداں شہر کی دو بستیوں میں ایک ہی گھنٹے میں تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا پہلا واقعہ کلرسیداں شہر کی ڈھوک کشمیریاں داخلی کمبیلی صادق میں رات سوا آٹھ بجے کے بعد پیش آیا جہاں عثمان نامی شخص نے گولیاں مار کر اپنی بڑی بہن چالیس سالہ ثوبیہ کو قتل کر دیا۔ مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی اور ایک ہفتہ قبل ہی گھریلو ناچاقی پر خاوند نے اسے طلاق دے دی تھی اس واقعہ کے کوئی چالیس منٹ بعد ہی نامعلوم ملزمان نے کلرسیداں شہر میں ہی پھلینہ روڈ پر واقع ڈھوک مک نامعلوم ملزمان نے بھری کے وار کرکے رخسانہ بی بی زوجہ محمد شبیر اور محمد صغیر ولد محمد شبیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ عملے میں شبیر ولد فضل داد شدید زخمی ہے واقعات میں جاں بحق ہونے اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کردیا گیا ایس ایچ او محمد عمر اعوان بھی عملے سمیت ہسپتال پہنچ گئے کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیئے ہسپتال کے گیٹ کو عارضی طور کر بند کردیا گیا

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, July, 2023)- Three people were killed in the same hour in two settlements of Kallar Syedan city. It happened after eight o’clock when a man named Usman shot and killed his elder sister, 40-year-old Sobia. The victim was a mother of six children and her husband had divorced her a week ago due to domestic abuse. About forty minutes after the incident, unknown suspects attacked and stabbed Rukhsana in the Dhok Mak located on Phalina Road. Bibi wife Muhammad Shabbir and Muhammad Sagheer son of Muhammad Shabbir were killed while among the injured Shabbir son of Fazal Dad was seriously injured. The gate of the hospital was temporarily closed to deal with any untoward incident along with the staff who reached the hospital

یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا میں موجود ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لایا جائے,چوہدری افتخار احمد وارثی

Kallar Syedan: Thousands of Pakistanis who are in Libya in an attempt to go to Europe should be brought back to the country, Ch Iftikhar Ahmed Warsi

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ جانے کی کوشش میں لیبیا میں موجود ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لایا جائے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایجنٹوں نے لاکھوں روپے کے عوض ہزاروں پاکستانیوں کو یورپ لے جانے کے لیئے لیبیا میں جا کر بے یارو مددگار چھوڑ دیا کچھ لوگوں ایجنٹوں کی تحویل میں ہیں تو بے شمار پاکستانی وہاں کے سمندری قزاقوں کے پاس ہیں جو ان سے تھائی کے لیئے کروڑوں کا تاوان طلب کر رہے کچھ نوجوان وہاں غذائی قلت کے علاؤہ صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے سینکڑوں پاکستان تعلیمیافتہ نوجوان یورپ جانے کی کوشش میں کشتیوں کے حادثات میں جاں بحق بھی ہو چکے ہیں یہ صورتحال پوری پاکستانی قوم کے لیئے انتہائی اذیت ناک ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں اور لیبیا میں موجود ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو وطن واپس لا کر اپنے خاندانوں سے ملایا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 19, July, 2023)- Muslim League-N leader and former member of the Provincial Assembly Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi has demanded from Prime Minister Shehbaz Sharif that thousands of people who are in Libya trying to go to Europe, those Pakistani national should be brought back to the country, he said while talking to the media here that our agents went to Libya to take thousands of Pakistanis to Europe for millions of rupees and left them helpless. Pakistanis are with the pirates there who are asking them for millions of ransom for This. Some of the youth are facing various health problems besides malnutrition. This situation is very painful for the entire Pakistani nation. He demanded that Prime Minister Shehbaz Sharif play his role in this matter and thousands of Pakistani youths in Libya should be brought back and reunited with their families.

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سمیت پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری یکم اگست تک منظور

Bail of 13 PTI activists including former Col Muhammad Shabbir Awan has been granted till August 1 before their arrest

 

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)—ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں دس مئی کو درج ایک مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سمیت پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری یکم اگست تک منظور کر لی،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سینئر قانون دان راجہ ایم ستار اللہ ایڈووکیٹ،کلر بار کے جنرل سیکرٹری راجہ عابد حسین، چوہدری محمد عرفان اور راجہ محمد ارسلان وینس عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے جس پر عدالت نے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمرایاز،پی ٹی آئی کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی،راجہ اظہر اقبال،گلفراز بٹ،زوہیب اکرام،شیخ برھان،چوہدری ارشاد،عثمان،فرحان،قیصر ریاض،ملک سعید،بلال وینس کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری یکم اگست تک منظور کر لی یاد رہے کہ کلرسیداں پولیس نے دس مئی کو دہشتگردی کے ایک مقدمے میں سات کارکنوں کو گرفتار کر کے انیس کارکنوں کو نامزد اور چالیس پچاس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا واقعہ 64 ایام بعد عدالت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ خارج کیا تو سات گرفتار کارکنوں کو تھائی ملی جس کے بعد منگل کے روز عدالت نے چودہ کارکنوں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

آنے والا کل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے, آصف شفیق ستی

Tomorrow belongs to Pakistan People’s Party, Asif Shafiq Satti

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)—پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 57 آصف شفیق ستی نے کہا ہے کہ آنے والا کل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے کیونکہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا تو حکومت پیپلز پارٹی کو ہی ملی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو ہنگامی اور مشکل صورتحال سے نکالا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے قریب کھناہدہ دوبیرن کلاں میں قاضی اختر محمود کی رھائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طرز سیاست نے سیاست اور سیاستدان کوگالی بنادیا، نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا اور یہ طرز سیاست جمہوری عمل کے لیئے انتہائی نقصان دہ ہے اس طرز سیاست نے سیاسی ماحول اور معاشرہ پر منفی اثرات مرتب کیئے ہیں۔ آج بچے بزرگوں کے گریبانوں میں اک سراب کے پیچھے بھاگتے ہوئے ہاتھ ڈال رہے ہیں عمران خان نے نفرت انگیزی کیسوا اور کوئی کام نہیں کیا۔جعلی نعروں سے نوجوان نسل کو گمراہ کرتے ہوئے۔معاشرتی اقدار کو تباہ کردیا ان کے اپنے بچے بیرون ملک رہ رہے ہیں اور پاکستان میں پرائے بچوں کو اپنے اقتدار کا ایندھن بنایا جاتا،رہا ہے۔ انہوں نے یوسی دوبیرن و نلہ مسلماناں اوردیگر علاقوں کو سوئی گیس تنصیب کے ترقیاتی کاموں میں نظر انداز کرنے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تو نظر انداز ہونیوالے علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کاموں میں شامل کیا جائے گا۔ اس تقریب سے پی وائی او ضلع راولپنڈی کے صدر عامر عباسی، تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ، یو سی صدر قاضی اختر محمود اور راجہ غلام قنبر نے بھی خطاب کیا تقریب میں فیاض کیانی، راجہ ربنواز خان، نثار کیانی، عاطف اعجاز بٹ،عشرت حسین بھٹی،بچوہدری محمد بشیر سمیت دیگر نگ بھی شرکت کی۔

یکم محرم الحرام کو دن گیارہ بجے مرید چوک کلرسیداں سے ایک جلوس نکالا جائے گا

On the 1st of Muharram, a procession will be taken out from Mureed Chowk Kallar Syedan at 11 o’clock

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)—پاکستان راہ حق پارٹی حلقہ پی پی 7 کے امیدوار حافظ محمد احسان نے کہا ہے کہ اصحاب رسول کے ایام پر عام تعطیل کا مطالبہ پوری قوم کا متفقہ مطالبہ ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی علما کونسل خلفائے راشدین کے ایام شہادت کے مواقع پر ملک بھر میں مطالباتی جلوس نکال کر حکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کراتی ہے خلفائے راشدین کے ایام شہادت کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرے انہوں نے کہا خلفائے رسول نے امت کو امت واحدہ بنائے رکھا پوری ملت اسلامیہ آج بھی ان اصحاب کی قربانیوں اور جدوجہد پر فخر کرتی ھے انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام کو دن گیارہ بجے مرید چوک کلرسیداں سے ایک جلوس نکالا جائے گا جو چوآ روڈ سے ہوتا ہوا مین چوک پہنچے گا جہاں علمائے اکرام خطاب کریں گے۔

افضل بلال ہارڈویئر سے ڈینگی لاروا برآمد

Dengue larvae recovered from Afzal Bilal hardware

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)— ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے مغل بازار کلر سیداں میں افضل بلال ہارڈویئر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر چالان مرتب کر کے عدالت ارسال کر دیا جبکہ دوبیرن کلاں میں ہوٹل میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر ہوٹل کے مالک محمد غفار کو تنبیہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔

تعزیت

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،جولائی,2023)—کلرسیداں سے سابق ارکان اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی، انجینئر قمراسلام راجہ،راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسین سرائیکی،سرداروسیم احمد کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ان کے فرزند کی حادتاتی موت پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button