DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: In the annual wheat production competition, Ch Imtiaz Hussain of Takal, Choa Khalasa won the first position in Rawalpindi district and division
گندم کے سالانہ پیداواری مقابلے میں یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے چوہدری امتیاز حسین نے راولپنڈی ضلع اور ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،جولائی,2023)— گندم کے سالانہ پیداواری مقابلے میں کلرسیداں کا منفرد اعزاز،کلرسیداں کی یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال کے چوہدری امتیاز حسین نے راولپنڈی ضلع اور ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ضلع کی تیسری پوزیشن بھی کلرسیداں کے ٹکال کے ہی شاہد محمود نے حاصل کی کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انعامات تقسیم کیئے ضلع راولپنڈی میں پہلے نمبر پر آنے والے زمیندار چوہدری امتیاز حسین کو شیلڈ کے علاوہ تین لاکھ کی نقد، دوسرا انعام ملک رشید احمد رضا تحصیل راولپنڈی کو دو لاکھ نقد جبکہ ٹکال کلرسیداں کے شاہد محمود کو تیسرے نمبر پر آنے پر ایک لاکھ کا انعام دیا گیا۔اس کے علاوہ خاص یہ بھی ہے کہ گندم پیداواری مقابلوں میں تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں مسلسل چار بار ٹاپ پر رہی ہے اس میں بشارت محمود اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کی کاوشوں کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, July 2023)- A unique honor of Kallar Syedan in the annual wheat production competition, Chaudhry Imtiaz Hussain of Mauza Takal of UC Choa Khalsa of Kallar Syedan won the first position in Rawalpindi district and division. Shahid Mehmood of Kallar Syedan also won the third position. Commissioner Rawalpindi Liaqat Ali Chattha distributed the prizes to Chaudhry Imtiaz Hussain, who came first in Rawalpindi district, with a shield and cash of three lakhs, the second prize was money went to Rashid Ahmad Raza tehsil Rawalpindi who received two lakhs in cash while Shahid Mehmood of Takal Kallar Syedan was given a prize of one lakh for coming third. Apart from this, it is also special that Tehsil Kallar Syedan has been in the top four consecutive times in Rawalpindi district in wheat production competitions. But the efforts of Bisharat Mehmood Assistant Director of Agriculture Tehsil Kaler Syedan District Rawalpindi have also been involved in this.
دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے مقامی پٹرول پمپ کے کیشیئر سے دس لاکھ پچاس ہزار کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے
Four armed suspects on two motorcycles robbed the local petrol pump cashier of 10 Lakh and fifty thousand and fled
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،جولائی,2023)—کلرسیداں میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات،دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے مقامی پٹرول پمپ کے کیشیئر سے دس لاکھ پچاس ہزار کی رقم چھین لی اور فرار ہو گئے یہ واقعہ اندرون شہر مصروف ترین سڑک کلر پنڈی روڈ پر نادرا دفتر کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی بستی منگال کا محمد شعیب جو کہ مقامی پٹرول پمپ کا کیشیئر بتایا جاتا ہے وہ دس لاکھ پچاس ہزار کی کیش بنک میں جمع کروانے موٹرسائیکل کر اپنی ساتھی محمد جمیل کے ہمراہ جا رھا تھا کہ نادرا دفتر کے سامنے انہیں دو ہنڈا موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح نقاب پوش ملزمان نے روکا اور اسلحہ لہرا کر رقم حوالے کرنے کا حکم دیا اور وہ دس لاکھ پچاس ہزار کی رقم چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے یہ واقعہ کلرسیداں شہر میں دن کے تین بج کے باون منٹ پر مصروف ترین پنڈی روڈ پر پیش آیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او محمد عمر اعوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم پولیس کی گشت بھی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح سے ناکام ہے جس سے شہریوں میں برھتے ہوئے جرائم اور پولیس کی مسلسل ناکامی اور بے بسی پر شدید غم و غصہ اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔
قامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اس دھونس دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
The citizens demanded the Deputy Commissioner Rawalpindi to take notice of this bullying rigging
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،جولائی,2023)—کلرسیداں میں تجاوزات کی بھرمار،انتظامیہ ٹارگٹڈ آپریشن کرکے اپنے من پسند تجاوز کنندگان کو ہر بار بچا لیتی ہے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں بلدیہ خود تجاوزات کے مرتکب افراد کی سرپرستی کرتی ہے محض خانہ پوری کے لیئے آپریشن کے نام پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جاتا ہے ایم او آر نے چوآ روڈ پر سڑک کنارے لگے عام افراد کی سہولت کے لیئے لگائے جانے والے واش ویشن پر کاروباری شخص کو دوہزار رویے کا جرمانہ کردیا اس واش ویشن کا کاروباری شخص کا کوئی ذاتی فائدہ نہیں تھا اس نے یہ سہولت کورونا کے باعث چوآروڈ سے گزرنے والے عام افراد کے لیئے مہیا کر رکھی تھی جہاں روزانہ کی بنیاد پر صابن بھی رکھا جاتا تھا مگر ایم او آر نے اس سہولت کے خلاف بھی کاروائی کرتے ھوئے دو ہزار روپے کا جرمانہ کردیا جبکہ پنڈی روڈ،چوا روڈ پر تجاوزات کی بھرمار انہیں نظر نہیں آتی ریڑھیاں عین سڑک پر کھڑی کی جاتی ہیں فٹ پاتھ پر بھی مافیا قابض ہے اور تحصیل انتظامیہ اس مذموم دھندے میں تجاوز کرنے والوں کی مکمل سرپرستی کرتی دکھائی دیتی ہے مقامی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اس دھونس دھاندلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دھانگلی کلرسیداں بغیر پٹرول ٹنکی اور بریک کے چلنے والے مسافر ٹویوٹا کو تھانے میں بند کردیا
A passenger Toyota running without petrol tank and brake was locked up in the police station
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،جولائی,2023)—ڈڈیال آزادکشمیر کی ٹریفک پولیس نے ڈڈیال سے راولپنڈی براستہ دھانگلی کلرسیداں بغیر پٹرول ٹنکی اور بریک کے چلنے والے مسافر ٹویوٹا LES 1594کو تھانے میں بند کردیا مسافر گاڑی میں پٹرول ٹنکی نہ تھی اور اس مقصد کے لیئے مسافر گاڑی کے اندر ایک پلاسٹک کین رکھ کر نظام چلایا جا رھا تھا یہ مسافر گاڑی راولپنڈی آتے ہوئے دو بار حادثات کا شکار ہوتے ہوتے بچی کیونکہ اس کی بریک کام نہیں کرتی تھی عملے کی جانب سے سر تن کی بازی لگائی گئی مگر گاڑی کلرسیداں نہ پہنچ سکی اور مسافروں کو دوسری گاڑی سے سفر کرنا پڑا جس پر پولیس نے گاڑی کو تھانے میں بند کردیا پولیس کے مطابق گاڑی کا روٹ پرمٹ بھی نہ تھا لہذہ اسے ضبط کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بلال طالب سکنہ جناح کالونی کلر سیداں کے قبضے سے ایک کلو260 گرام چرس برآمد کر لی
Police recovered 1 kg of 260 grams of hashish from the possession of Bilal Talib Sakna Jinnah Colony
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،جولائی,2023)—کلر سیداں پولیس نے بلال طالب سکنہ جناح کالونی کلر سیداں کے قبضے سے ایک کلو260 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ناکہ بندی کے دوران محمد اشفاق سکنہ تریل سے ایک بوتل شراب اور نعمان لیاقب کے قبضے سے پسٹل اور روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
چوکپنڈوری میں کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی چیک پوسٹ قائم
Crime Investigation Agency (CIA) check post established in Chauk Pindori
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18،جولائی,2023)—کلر سیداں میں جرائم پر قابو پانے،چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چوکپنڈوری میں کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی چیک پوسٹ قائم کر کے انسپکٹر عبدالرازق کو انچارج مقرر کر دیا ہے۔