DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Nephew shot and injured aunty for refusing marriage proposal for her daughter

کلر سیداں, رشتہ سے انکار پر بھانجے نے گولیاں مار کر ممانی کو زخمی کر دیا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،جولائی,2023)— رشتہ سے انکار پر بھانجے نے گولیاں مار کر ممانی کو زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر کے ملزم وقار کو گرفتار کر لیاہے۔سالگراں بیلا کی رہائشی مسمات روبینہ کوثر نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میرے پانچ بچے ہیں جبکہ خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔ میرے خاوند کا بھانجا محمد وقار میری بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا جس پر میں نے اسے سمجھایا کہ وہ ابھی نا بالغ ہے جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور پسٹل نکال کر یکے بعد دیگرے دو فائر کیے جو میرے ٹخنوں پر لگے اور میں زخمی ہو کر گر گئی کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, July, 2023)- The nephew shot and injured his aunty after she refused to accept his marriage proposal. The nephew Waqar has been arrested. Rubina Kausar, a resident of Salgaran Bela, stated in a distressed state that she has five children while her husband is living abroad. My husband’s nephew, Muhammad Waqar, used to ask about my daughter’s marriage proposal, on which I explained to him that she is still underage, on which he became enraged and took out a pistol and fired two shots one after the other, which hit my ankles and injured me. The police are investigating the incident.

اگر 2018 میں مسلم لیگ ن کا الیکشن چرایا نہ جاتا تو آج ملک کے سیاسی اور معاشی حالات بہت بہتر ہوتے۔ راجہ محمد ظفر الحق

If the election of Muslim League-N had not been stolen in 2018, the political and economic conditions of the country would have been much better today. Raja Muhammad Zafarul Haq

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،جولائی,2023)—مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفر الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی بقا و ترقی کے لیے مشکل فیصلے کیئے اگر 2018 میں مسلم لیگ ن کا الیکشن چرایا نہ جاتا تو آج ملک کے سیاسی اور معاشی حالات بہت بہتر ہوتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رھائش گاہ پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوتھ میڈیا ٹیم سعودی عرب کے صدر انجینئر راجہ عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل تشدد اور نفرت کی سیاست سے نکل کر ایسی پرامن سیاست کریں جس سے ملکی امیج بہتر ہو سکے۔گزشتہ چند برسوں میں بدقسمتی سے ملکی سیاست میں نفرت تشدد اور گالم گلوچ کو فروغ دے کر رواداری اور بھائی چارے کو نقصان پہنچایا گیا۔انہوں نے موجودہ معاشی مشکلات میں پی ڈی ایم حکومت اور بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی اور میاں نواز شریف کی جلد وطن واپسی پر ملکی سیاست مکمل طور پر تبدیل ہو جائے گی کیونکہ میاں نواز شریف نے ہمیشہ ملکی ترقی اور مضبوط دفاع کو مقدم رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک دشمن قوتوں نے ان کے اقتدار کو ختم کرنے کے لیئے گھناونی سازشیں کی ہیں مگر پاکستان کی عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ آخر میں انہوں نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یوتھ میڈیا ٹیم سعودی عرب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کی ہر قسم کا تعاون انہیں دستیاب رہے گی یہ سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر بن کر کام کریں مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ہر پلیٹ فارم پر ترجیح دے گی۔

لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری رہی

The strike of local government employees continued for the fifth day today

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،جولائی,2023)—محکمہ مال،صحت،تعلیم، بلدیہ،جنگلات،زراعت،لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی ہڑتال آج پانچویں روز بھی جاری رہی سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ صفدر کیانی نے ہڑتالیوں کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ملازمین سے اظہار یک جہتی کرتے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت سرکشی ترک کرکے وفاق اور دیگر صوبوں کے مساوی مراعات اور پنشن میں اضافہ کرے۔ادہر انجمن پٹواریاں کے سابق مرکزی صدر صوفی بشیر خان نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے پنجاب دشمنی کی انتہا کی ہے اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج صوبہ بھر کے لاکھوں ملازمین گھروں سے دور سڑکوں پر ہیں۔دوسری جانب آج بروز ہفتہ کلرسیداں کے تمام اداروں کے ملازمین صبح نو بجے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گے جس میں تمام سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کریں گے۔

پی ٹی آئی کلرسیداں کے 7 کارکنوں کی درخواست ضمانت وایس لے لی گئی۔

Bail application of 7 workers of PTI Kallar Syedan was taken back

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،جولائی,2023)—راولپنڈی انسداد دہشت گردی کورٹ میں دو ماہ سے اٹک جیل میں قید پی ٹی آئی کلرسیداں کے 7 کارکنوں راجہ آفتاب حسین،عاقب علی،وقار عظیم،احسان صفدر،محمد ابراہیم،واجد حسین اور ارسلان یاسر کی درخواست ضمانت وایس لے لی گئی۔ یہ اقدام انسداد دھشتگردی کورٹ کی جانب سے درج مقدمے سے دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ واپس لینے پر کیا گیا جس کے بعد مقامی عدالت میں ان کی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔ عدالت نے آج پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ گرفتار ساتوں کارکنوں کو بھی آج اٹک سے کلرسیداں لایا جائے گا اور مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ کلرسیداں پولیس نے دس مئی کو پی ٹی آئی کے سات کارکنوں کو گرفتار کرکے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی،نبیلہ انعام،سجاد شاہ،گلفراز بٹ سمیت 19 کو نامزد جبکہ چالیس پچاس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ گرفتار ساتوں نوجوان دو ماہ سے اٹک جیل میں ہیں دیگر کسی نامزد کو پولیس نے گرفتار نہ کیا۔چند ایام قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعہ ختم کردی۔ یادرہے کہ یہ سارا واقعہ پولیس گردی کی بدترین مشال ہے جس میں کارکنوں پر گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر حملے کے الزام میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایسا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہ تھا۔پی ٹی آئی کے ایسے لوگوں پر بھی مقدمہ درج کیا گیا جو وقوعہ کے وقت موجود نہ تھے بلکہ پولیس نے عجلت میں دو مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکنوں کو بھی توڑ پھوڑ میں ملوث کر دیا تھا جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق تھا نہ وہ وقوعہ کے وقت کسی احتجاج میں شریک تھے۔ براہ مہربانی نوٹ کریں؛ پی ٹی آئی کے ساتوں کو رہا کر دیا گیا ہے

شدید دھوپ اور حبس کے ساتھ ہی برسات نے موسم سہانا کردیا

Along with the intense sun and clouds, the rain made the weather bearable

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،جولائی,2023)—شدید دھوپ اور حبس کے ساتھ ہی برسات نے موسم سہانا کردیا دوپہر تک شدید گرمی کے ساتھ ساتھ حبس بھی تھی سورج بھی آسمان سے آگ کے گولے برسا رھا تھا کہ اچانک سہ پہر چار بجے آسمان پر سیاہ بادل نمودار ہوئے جو بادلوں کی گھن گرج میں خوب برسے جس سے موسم انتہائی سہانا ہو گیا اور شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم بعض دیہات میں شدید آندھی سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

چوہدری قیصر غفور حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Chaudhry Qaiser Ghafoor returned home after attaining the blessing of Hajj Baitullah

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15،جولائی,2023)—پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری دانش غفور کے بھائی چوہدری قیصر غفور حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے گاؤں بنائل جا کر چوہدری قیصر غفور سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button