- Hazrat Pir Syed Abdul Qadir Jilani visited Astana-e-Aliya Baghar Sharif:
- Renowned spiritual, religious and scholarly personality Hazrat Pir Syed Abdul Qadir Jilani visited Astana-e-Aliya Baghara Sharif and met with Professor Dr. Pir Sajjad-ul-Rehman.
- They paid their respects at the shrines of Hazrat Hashim, Hazrat Abdul Rahman, and Hazrat Yaqoob and recited Fateha.
- Special prayers were offered for the Muslim world:
- Hazrat Pir Syed Abdul Qadir Jilani offered special prayers for all Muslims present and discussed various topics with Professor Dr. Pir Sajjad-ul-Rehman.
- Other religious scholars including Sahibzada Azir Hashim, Raja Sagheer Ahmed Bagharvi, and Alama Asif Al-Qadri were also present.
حضور مفکر اسلام حضرت علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی صاحب دامت برکاتہم عالیہ کی آستانہ عالیہ بگھار شریف آمد اور حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجدالرحمن صاحب مدظلہُ العالی سے ملاقات، بگہار شریف پہنچنے پر پر تباک استقبال،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی،عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز عالم اسلام کی معروف روحانی، مذہبی و علمی شخصیت حضور مفکر اسلام حضرت علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی صاحب دامت برکاتہم عالیہ کی آستانہ عالیہ بگھار شریف آمد ہو ئی اور ملک کے نامور مذہبی سکالرحضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجدالرحمٰن صاحب مدظلہُ العالی سے ملاقات انہوں نے حضرت ہاشم ؒ، حضرت عبد الرحمن ؒ، حضرت یعقوب ؒ کے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی حضور مفکر اسلام حضرت علامہ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی صاحب دامت برکاتہم عالیہ نے پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجدالرحمن سے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی اور عالم اسلام کو موجودہ تمام درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی اس موقع پر صاحبزادہ عزیر ہاشم، راجہ صغیر احمد بگہاروی سرپر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل،حضرت علامہ آصف القادری، حضرت علامہ پروفیسر عبد الصبور،حضرت علامہ اقبال قریشی سمیت دیگر علمائے دین موجود تھے اس موقع پر پیر صاحب نے عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- Population Welfare Department Khota’s exemplary performance:
- District Population Officer Rawalpindi Madam Shireen spoke at a seminar held in connection with Population Day organized by Population Welfare Department Khota.
- She praised the department’s excellent performance in all districts and emphasized the importance of creating awareness among all sections of society about the growing population.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جولائی2023)
پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کہوٹہ کی کار گردگی مثالی ہے، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کہو ٹہ نے کبھی مجھے مایوس نہیں کیا، تمام تحصیلوں میں ہمیشہ سب سے اچھی کار گردگی پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کہو ٹہ کی رہی ہے،معاشرے کے تمام طبقات بڑھتی ہو ئی آبادی کے حوالے عوام میں اگاہی پیدا کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راولپنڈی میڈم شیریں سخن نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کہو ٹہ کی جانب سے پاپولیشن ڈے کے حوالے سے منعقد ہو نے والے سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کو صحیح معنوں میں استعمال کیا جا ئے تو پاکستانیوں کو باہر جا نے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی کوششوں سے عوام میں گزشتہ دودہائیوں میں فیملی پلائننگ کے حوالے سے شعور میں اضافہ ہوا ہے جس کے مثبت اثرات مر تب ہو رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا ادریس ہاشمی خطیب جا مع مسجد کہو ٹہ نے خواتین کے حقوق وفرائض اور فیملی پلائنگ کے حوالے اسلامی نکتہ نظر سے اگاہی فراہم کی۔ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر عارف قریشی نے محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کی کار گر دگی کو سراہتے ہو ئے تمام عملہ کو مبارکباد پیش کی۔ دیگر مقررین میں باسر علی تحصیل پاپولیش آفسیر کہو ٹہ ڈاکٹر عمر فاروق ڈی ڈی ایچ او کہو ٹہ ملک غلام مرتضیٰ وائس چیرمین کہو ٹہ، ڈاکٹر ثمینہ بھٹی سینئر میڈیکل آفسیر کہو ٹہ، ڈاکٹر فوزیہ شریف، ڈاکٹر فوزیہ ملک گائنا گالوجسٹ، سوشل ویلفیئر آفسیر ذکا اللہ نے خطاب کیا۔ تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض غیاث ہمایوں نے سر انجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جولائی2023)
مسلم لیگ ن یو اے ای کے سنیئر ناہب صدر عبد المجید مغل سر پر ست اعلیٰ مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اس عمل کی مذمت کریں اور سویڈن کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کر یں انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ قرآن کی دانستہ طور پر کی گئی بے حرمتی اور مسلمانوں کو اشتعال دیلانے والی بات ہے ان کے اس گھنونے جرم سے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا گا ہے اوران کا یہ عمل مذاہب کے احترام کے اصول کے منافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مغربی حکومتوں کی اخلاقی اور اسلام سے نفر ت صاف ظاہر ہوتی ہے مغربی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو قوموں کے درمیان نفرت پیدا کریں اور یہ جان لیں کہ بعض کی آزادی دوسروں کی آزادی اور ان کے جذبات کا احترام کرنے پر منحصر ہے اور اس لیے قرآن کریم کی خلاف ورزی کے جرم کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام اسلامی ممالک سے اس بات پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسلام کی خاطر ایک اسلامی جنڈے تلے جمع ہو کر ان اسلام دشمن قوتوں کا سختی سے جواب دیں اور سویڈن حکومت سمیت دیگر تمام یورپ ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اسلاموفوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جولائی2023)
نوجوان سیاسی شخصیت ملک عاصم حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن کریم اور ناموس رسالت امت مسلمہ کی ریڈلاہن اور مقدسات میں سے ھیں سویڈن واقعہ اور مغربی ممالک میں آئے روز ایسے المناک واقعات کا رونما ہونا اہل مغرب کی تنگ نظری اور شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ھے انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہیامت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہیں یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ہم اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے کے عزائم کی نشاندھی کر کے ملزمان کو زیر عتاب لایا جائے اس طرح کے واقعات کو کسی شخص کا انفرادی معاملہ قرار دینا قرین انصاف نہیں ہے۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)