DailyNewsKallar Syedan
Judge denies interim injunction on petition against construction of wall on NALA KANSI
نالہ کانسی کلرسیداں میں تعمیرات حکم امتناعی کی درخواست عدالت نے خارج کردی
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)نالہ کانسی کلرسیداں میں تعمیرات کے ذریعے برساتی نالے کی چوڑائی کم کرنے کے خلاف مقامی شہری کی حکم امتناعی کی درخواست عدالت نے خارج کردی کلرسیداں کے واجد پرویز ولد محمد بنارس سکنہ جسوالہ نے سینئر سول جج راولپنڈی کی عدالت میں بنام سرکار،تحصیلدار کلرسیداں،گرداور،پٹواری ٹی ایم او اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے علاؤہ ماسٹر محمد ظہیر اور شیخ ساجد کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔ جس میں کہا گیا کہ کلرسگوال کی حدود میں نالہ کانسی پر آٹھ فٹ چوڑی اور سات سو فٹ لمبی دیوار تعمیر کرکے نالہ کانسی کو تنگ کردیا گیا جس سے شدید طغیانی کا خطرہ ہے۔درخواست میں مدعی نے عارضی حکم امتناعی کی بھی درخواست کی کہ مسؤل علیہم کو تا فیصلہ مقدمہ کسی بھی قسم کی تعمیرات سے روکا جائے۔سول جج راولپنڈی ارم فاطمہ سماعت نے کہا کہ نمبر ایک تا پانچ سرکاری افسران ہیں جو اپنی سرکاری حیثیت میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لہذہ حکم امتناعی عارضی جاری نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس سے محکمہ کے سرکاری فرائض میں مداخلت ہو گی۔ اسی بنیاد پر حکم امتناعی عارضی کی مدعی کی درخواست خارج کی جاتی ہے جبکہ ماسٹر ظہیر اور شیخ ساجد کو 16 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی ایام سے عدالتی فیصلہ کو پڑھے بغیر سوشل میڈیا پر مقامی صحافیوں کے خلاف بغیر تحقیقات پوسٹیں لگا کر حقائق کو مسخ کرنے کا غیر زمہ دارانہ عمل جاری تھا جبکہ عدالت نے حکم امتناعی کی درخواست ہی خارج کردی۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)آل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی نائب صدر راجہ شاہد محمود اور صوبائی سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب حکومت صوبائی ملازمین کے ساتھ بجٹ میں کی گئی زیادتیوں کا فوری نوٹس لے ہوشمندی اور زمہ داری کا مظاہرہ کرے ورنہ صوبہ بھر کے پٹوار خانوں پر تالے لگا دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لاہور سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیئے روانگی کے موقع پر کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انجمن پٹواریاں ضلع راولپنڈی کے صدر شبیر احمد بھٹی،جنرل سیکرٹری طاہر چترالی،انجمن پٹواریان تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر،سینئر نائب صدر کاشف ظہورکیانی،صدر تحصیل راولپنڈی طاہر وڑائچ و دیگر بھی موجود تھے۔راجہ شاہد محمود نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب کے ملازمین کا معاشی قتل عام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔نگران حکومت کا سارا بجٹ عوام اور ملازمین دشمنی پر محیط ہے جسے پنجاب کے ملازمین اور عوام مسترد کرتی ہے۔صوبائی سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر نے خبردار کیا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے آگ میں کھیلنے سے اس کا بھی کچھ نہیں بچے گا،لیو انکیشمنت رولز ملکی تاریخ کا سیاہ قانون ہے وفاق کی نسبت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں صرف پانچ فیصد اضافہ انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے سیاہ قوانین واپس نہ لیئے تو پھر پنجاب حکومت بھی چین سے نہ رہ سکی گی،پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے پٹوار خانوں کو تالے لگا کر احتجاج کریں گے۔ اس کے بعد رہنما قافلے کی صورت میں کلرسیداں سے لاہور روانہ ھو گئے۔چوہدری تنویر اختر انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت لیو رولز میں ترامیم کے ذریعے ملازمین کو لیو انکیشمنٹ/ایل پی آرسمیت دیگر مراعات سے محروم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں حکومت پنجاب بلاتاخیر ملازم دشمن فیصلہ واپس لے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کلرسیداں کے گرفتار 7 کارکنوں کی دو ماہ بعد بھی رھائی ممکن نہ ہوسکی کلرسیداں پولیس نے 10 مئی کو دہشتگردی کا مقدمہ درج کر کے 7 کارکنوں راجہ آفتاب حسین،عاقب علی،وقار عظیم،احسان صفدر،محمد ابراہیم،واجد حسین اور ارسلان یاسر کو گرفتار کرکے سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،سابق تحصیل صدر آصف محمود کیانی،نبیلہ انعام،سجاد شاہ سمیت 19 کو نامزد جبکہ چالیس پچاس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔گرفتار ساتوں نوجوان دو ماہ سے اٹک جیل میں ہیں دیگر کسی نامزد کو پولیس نے گرفتار نہ کیا چند ایام قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعہ ختم کردی جس کے ساتھ ہی عدالت سے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔ادہر راجہ ارسلان ایڈووکیٹ نے گرفتار ساتوں ملزمان کی ضمانت پر رہائی کے لیئے علاقہ مجسٹریٹ ملک عابد اعوان کو درخواست دائر کی جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس سے بھی 13 جولائی کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سستے داموں دستیاب آٹے،چینی گھی سمیت دیگر اشیا کی سپلائی معطل عام مارکیٹ میں تمام اشیائے روزمرہ میں اضافے کا سلسلہ جاری۔عید کے بعد تمام سبزیوں کے نرخوں میں مسلسل اضافہ ھو رھا ہے۔عید گزر گئی مگر ٹماٹر کے نرخ کم نہ ہوسکے۔اس کے نرخوں میں روزانہ بیس سے تیس روپے اضافہ ہو رھا ہے۔ لوٹ مار کرنے والے پوری آزادی سے اپنے دھندے میں مصروف ہیں نصف درجن کے قریب پرائس مجسٹریٹ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور عام افراد کی مشکلات میں ہر روز اضافہ ہو رھا ہے۔ کلرسیداں کے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مسلسل ناکام ہیں۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی چینی آٹے گھی کی سپلائی معطل ہونے سے لوگ یہ مہنگے داموں بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس نے دوران گشت موٹر سائیکل کی عقبی سائیڈ پر نصب گرین نمبر پلیٹ پر ”police”کا لفظ تحریر کرنے پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے دوران گشت روات کی جانب سے آتے ایک ہنڈا موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ روکا تو اس نے اپنا محمد عدنان سکنہ نمبل سکرانہ(کلر سیداں)بتایا اس نے اپنے ذاتی موٹر سائیکل پر گرین نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی تھی جس پر ”police”تحریر تھا۔جس پر پولیس نے موٹرسائیکل تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا