مٹور کے رہائشی مشہور و معروف شخصیت ٹرانسپورٹر نائیک راجہ نثار احمد وفات پا گئے،نماز جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق،لیفٹینٹ جنرل (ر) خالد نواز جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں عسکری،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق راجہ فواد(مرحوم) راجہ جمال احمد، راجہ جواد اور راجہ کمال کے والد محترم مٹور کی معروف شخصیت مشہور ٹرانسپورٹر نائیک راجہ نثار احمد وفات پا گئے ان کی نماز ے جنازہ مٹور کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق، لیفٹینٹ جنرل (ر) خالد نواز جنجوعہ،میجر جنرل اسدنواز جنجوعہ،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف، صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈوکیٹ،برگیڈئیر شاذ ء الحق جنجوعہ،بر گیڈئیر راجہ منصور،بر گیڈئیراخترعبا س جنجوعہ،بر گیڈئیرعمر نواز،کرنل سعید جنجوعہ، کرنل ارشد جنجوعہ،کرنل سعید اعظم، کرنل عمران اعظم،کرنل وحید الیاس، کرنل سمیع الیاس،کرنل سخاوت حسین شاہ،کرنل قیصر نواز،کرنل محبوب نواز،ایس پی راجہ طیفور اختر،میجر شہر یار جنجوعہ،ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ،ڈاکٹر خالد جنجوعہ،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب،چوہدری چنگیز خان،سابق چیئرمین راجہ فیاض احمد، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجا د ستی، سابق ناظم یوسی مٹور سردار الیاس اختر،راجہ الطاف مواڑہ،راجہ قمر یعقوب کہوٹہ، سردار شعور اختر،سابق وائس چیئرمین راجہ توقیر احمد، معروف سماجی شخصیت ماسٹرراجہ نعیم آف مٹور،آفتاب کیانی نارہ، راجہ طیب جنجوعہ،راجہ نثار جنجوعہ،راجہ بلال آف مٹور،احتشام جنجوعہ لہڑی،سابق کونسلر راجہ عباس پپو، سابق کونسلر راجہ عرفان سرور (چیئرمین سرور گروپ)، برزگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ظفر آف مٹور،راجہ ثقلین آف ممیام،سابق ناظم یوسی ہوتھلہ راجہ مشتاق احمد،راجہ آفتاب جنجوعہ مٹور،نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ) کا تعزیتی اجلاس پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پر ایصال ثواب کے لیے دعا اور پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی گئی گذشتہ روز قبل صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کی صدارت میں پریس کلب کہوٹہ کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سر پر ست اعلیٰ سعید افضل چوہان،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید سمیت دیگر تمام ممبران، عہدیدران نے شرکت کی اس موقع پر ملک کے نامور صحافی پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی والدہ محترمہ کی وفات پرمرحومہ مائی جی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات بلندی کے لیے دعا اور پسماندگان کے لیے صبر وجمیل کی دعا کی گئی اپنے تعزیتی بیان میں پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر اور دیگر ممبران وعہدیدران نے کہا کہ افضل بٹ کی والدہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے بے شک والدہ قدرت کا انمول تحفہ ہے ان کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے پریس کلب کہوٹہ غمزدہ خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شفقت محمود سابق چیئر مین یوسی نلہ مسلماناں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے یہ نہ صرف ایک قابل مذمت بلکہ غیرانسانی فعل بھی ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر قوم یوم تقدیس قرآن پاک منا یا ہے قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام اور پوری انسانیت کی فلاح، ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جن کی اس فعل کہ مذمت کرنا بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم مذہبی و انسانی آزادی پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں مگر پیغمبراور اللہ تعالیٰ کی کتاب کی کسی بھی صورت بے حرمتی اور تقدس پر آنچ قابل برداشت نہیں یہ واقعات باہمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور انتہا پسند ذہنوں کو انتقامی کارروائی کرنے کیلئے اکسانے کی بڑی وجہ ہیں پاکستان قوم یک زباں ہوکر قرآن پاک دشمنوں کو پرامن انداز میں جواب دے گی امید ہے سویڈن کی حکومت اسلاموفوبیا کے بڑھتے رحجان کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے گی
نوجوان سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیت انجینئر راجہ نذاکت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں اسلام دشمنی کسی صورت قبول نہیں۔آزادی اظہار کا یہ مطلب نہیں کہ یورپ مسلمانوں کے شعائر اللہ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرے اور عالمی برادری خاموش تما شائی بنے بیٹھے رہے حرمت قرآن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے حکومت پاکستان سمیت عالم اسلام کو اس شرمناک فعل پر سویڈن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں جن کی اس فعل کہ مذمت کرنا بے حد ضروری ہے۔
مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنماء سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمد زبیر کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تقدس قرآن پاک پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتاسویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی سازش ہے مغربی ممالک کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے کی مزید اجازت نہیں دی جاسکتی پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے ہم حرمت رسول اور قرآن کریم کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آتشی کا درس دیتا ہے اور تمام مذاہب کا احترام سکھاتا ہے مگر جس طرح ایک مذموم سازش کے تحت آئے روز مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کئے جارہے ہیں یہ شرانگیزی کسی صورت قابل برداشت نہیں سویڈن کی حکومت نے مرتکب افراد کو کڑی سزا نہ سنائی توجس طرع پاکستان میں یوم تقدس منایا گیا اسی طرع تمام مسلم امہ اٹھ کھڑی ہوگی انہوں نے کہا کہ مرکز عالم اسلام کو متحد ہوکر سخت موقف اختیار کرنا چاہیے آئے روز اس طرح کے واقعات کا رونما ہوناعالم اسلام کے لئے گھناؤنی سازش ہے۔ تمام مسلمان ممالک کو قرآن پاک کی اس بے حرمتی والے ملزمان کو سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔