DailyNewsKahuta

Jamat Islami Kahuta

جماعت اسلامی کہوٹہ کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے مذمتی پروگرام کا انعقاد

جماعت اسلامی کہوٹہ کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حوالے سے مذمتی پروگرام کا انعقاد سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات تاجران، وکلاء، صحافیوں اور معززین سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ، سفیر کو ملک بدر اور سویڈن ست تمام تعلقات ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق کہوٹہ کلر چوک میں جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے حوالے سے مذمتی جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار برائے جماعت اسلامی حلقہ PP7 راجہ تنویر احمد،  امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، حاجی ملک منیر اعوان، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، عنایت اللہ ستی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، علمائے کرام جن میں علامہ مخدوم ادریس ہاشمی، قاری عثمان عثمانی، حافظ عبداللہ عباسی، علامہ عبدالشکور حمادی، حافظ غلام حسین، سردار مسعود، ملک عبدالراوف و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی پاک ﷺ، اہلبیت، صحابہ کرام کی شان میں گستاخی، قرآن پاک کی بے حرمتی کسی طور قبول نہیں مقدس کتاب اور ہستیوں کی گستاخی پر مسلمان رنجیدہ ہیں اب وقت آ چکا ہے کہ امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر ہو کر کفار کو واضع پیغام دیں اور  بین الاقوامی سطح پر قوانین بنا کر گستاخوں کو سخت سزا دی جائے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا اور قرارداد منظور کی کہ سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ، سفیر کو ملک بدر اور سویڈن ست تمام تعلقات کو ختم کیا جائے جلوس میں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء، صحافیوں تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جولائی 2023)
راجہ طارق محمود مرتضیٰ سینئر رہنماء پی ٹی آئی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کر نے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر اس عمل کی مذمت کریں اور سویڈن کے ساتھ ہر قسم کا بائیکاٹ کر یں انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ قرآن کی دانستہ طور پر کی گئی بے حرمتی اور مسلمانوں کو اشتعال دیلانے والی بات ہے ان کے اس گھنونے جرم سے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا گا ہے اوران کا یہ عمل مذاہب کے احترام کے اصول کے منافی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مغربی حکومتوں کی اخلاقی اور اسلام سے نفر ت صاف ظاہر ہوتی ہے مغربی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو قوموں کے درمیان نفرت پیدا کریں اور یہ جان لیں کہ بعض کی آزادی دوسروں کی آزادی اور ان کے جذبات کا احترام کرنے پر منحصر ہے اور اس لیے قرآن کریم کی خلاف ورزی کے جرم کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام اسلامی ممالک سے اس بات پر زور دیتا ہوں کہ وہ اسلام کی خاطر ایک اسلامی جنڈے تلے جمع ہو کر ان اسلام دشمن قوتوں کا سختی سے جواب دیں اور سویڈن حکومت سمیت دیگر تمام یورپ ممالک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اسلاموفوبک کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8جولائی 2023)
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتاق سٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن کریم اور ناموس رسالت امت مسلمہ کی ریڈلاہن اور مقدسات میں سے ھیں سویڈن واقعہ اور مغربی ممالک میں آئے روز ایسے المناک واقعات کا رونما ہونا اہل مغرب کی تنگ نظری اور شدت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ھے انہوں نے کہا کہ سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہیامت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہیں یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ہم اس گھناؤنے عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے کے عزائم کی نشاندھی کر کے ملزمان کو زیر عتاب لایا جائے اس طرح کے واقعات کو کسی شخص کا انفرادی معاملہ قرار دینا قرین انصاف نہیں ہے۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)

Show More

Related Articles

Back to top button