DailyNewsKallar Syedan
Kallar Syedan rallies organised to protests against the desecration of the Holy Quran in Sweden
سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف آج بروز جمعہ کلرسیداں شہر اور مضافات میں نصف درجن سے زائد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی
مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی ریلی پر تمام مسلمانوں کا اتحاد ہے لہذہ تمام مسالک کے علاؤہ سیاسی مذہبی جماعتوں کو احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔ ان کے مطابق بعد نماز جمعہ اڑھائی بجے دن مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام کے علاؤہ کلرسیداں کی مساجد،علمائے اکرام تاجر تنظیموں کی مشترکہ ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کے شرکا چوآ روڈ سے ہوتے ہوئے مین چوک پہنچیں گے جہاں مقررین خطاب کریں گے۔پیپلز پارٹی کی نمائندگی تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ،جے یو آئی کی نمائندگی مقامی امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کریں گے، تمام تاجر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ٹی ایل پی نے دن اڑھائی بجے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں سے ریلی کا اعلان کیا ہے جس کے شرکا بعد ازاں راولپنڈی کی مرکزی ریلی میں بھی شرکت کریں گے۔جماعت اسلامی نے کلرسیداں اور جٹھہ ہتھیال میں بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔جھٹہ ہتھیال کی ریلی سے امیدوار حلقہ پی پی 10 خالد محمود مرزا خطاب کریں گے۔کلرسیداں میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام ریلی دن سوا ایک بجے جامعہ مسجد قرطبہ پنڈی روڈ سے نکالی جائے گی جس کی قیادت امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ تنویر احمد،راجہ محمد جواد،محمد توقیر اعوان،عبدالودود عامر کریں گے یہ پنڈی روڈ سے میں چوک تک آئیں گے پھر یہ مرکزی ریلی میں شریک ہو جائیں گے۔شاہ باغ کے دوکانداروں کی جانب سے بھی بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،چوکپنڈوری میں انجمن تاجران کے زیراہتمام ریلی نکالی جائے گی جبکہ دوبیرن کلاں میں انجمن تاجراں اور بزم حسینیہ سیفیہ کے زیراہتمام ریلی نکالی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی نے بھی احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے۔بعد نماز جمعہ چوآخالصہ میں بھی ریلی نکالی جائے گی۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)ہیلتھ انسپکٹر کلرسیداں راجہ عبدالجبار نے ڈینگی کے خلاف جاری مہم میں کلرسیداں کی تین بلاک فیکٹریز سے لاروا برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیئے استغاثے پولیس کو ارسال کردیئے دو کے چالان کیئے گئے جبکہ ایک کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں دوبیرن روڈ کلرسیداں میں ظفر رائل ورکس،ارمان خان بلاک فیکٹریز اور راجہ رئیس ٹف ٹائل فیکٹری کا دورہ کیا اور وہاں سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیئے استغاثے کلرسیداں پولیس کو ارسال کر دیئے۔صوبیدار عارف کریانہ سٹور پنوں مارکیٹ میں جوس اور دیگر اشیا زاہد المدت ہونے کے باوجود فروخت کرنے پر ان کا چالان کردیا اسی طرح منہاس بیکرز پنوں مارکیٹ کا بھج چالان کیا گیا اور خبردار کیا گیا کہ بلاک فیکٹریز چلانے والے ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کو یقینی بنائیں دوکاندار صفائی پر خصوصی توجہ دیں اور زائد المیعاد اشیا تلف کریں۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مواضعات تریل،ڈیرہ خالصہ،نوتھیہ شریف،چھپری اکو،صاحب دھمیال اور ملحقہ علاقوں کے صارفین بجلی کو بلوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات لاحق،نجی بنک اور ڈاکخانہ بل وصول کرنے سے انکاری۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کلرسیداں کے شمال مغربی دیہات شاہ باغ،باغ بوٹہ، ڈیرہ خالصہ،چھپری اکو،سدیوٹ،نوتھیہ،تریل،پیر گراٹہ سیداں،غزن آباد اور درجنوں ملحقہ بستیوں کے صارفین بجلی کو بلوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات ہیں۔شاہ باغ کا مقامی ڈاکخانہ اور نجی بنک بھی بل وصولی سے انکاری ہیں جس سے مقامی صارفین کو شدید مشکلات لاحق ہیں انہوں نے چیئرمین آئیسکو سے صورتحال کا نوٹس لینے اور مقامی بنکوں اور ڈاکخانہ کو بل بجلی وصول کرنے کا پابند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)الیکشن کمیشن نے ایک سرکلر میں خبردار کیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل 13 جولائی ووٹ اندراج،منتقلی یا کوائف کی درستگی کے لئے آخری دن ہے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیجیں اور ووٹ کی معلومات حاصل کریں۔ووٹ درج نہ ہونے یا کوائف میں غلطی کی صورت میں فوری متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر سے رجوع کریں۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)گاؤں تل خالصہ کے حاجی غلام ربانی کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم میں پیر محمود حسین،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،نصیر اختر بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفر محمود،ڈاکٹر علی اصغر،راجہ تنویر حسین،الحاج خالد رضا،حاجی محمد آمین،غلام جیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔