کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ اینڈ ٹریننگ کا کہوٹہ میں آغاز و افتتاح۔سی
ٹی اور راولپنڈی تیمور خان۔ڈی ایس پی کہوٹہ چوہدری اثر۔انچارج ٹریفک
وارڈن کہوٹہ خرم کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ راولپنڈی
کے سفر اور اخراجات کے ساتھ کہوٹہ کے لوگوں کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے
سب سے پہلے کہوٹہ میں اس چیز کا آغاز کروایا۔کہوٹہ کے لوگوں کو سہولیات
دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کہوٹہ لیفٹر کی فراہمی اور عملے کی کمی
کو دور کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔عوام کو ٹریفک مسائل سے نجات دلواکر دم
لیں گے۔ان خیالات کا اظہار سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے کہوٹہ میں
ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا ا ور
کہا کہ لفٹر کی فراہمی اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جلد اقدامات
کیئے جائیں گے۔