کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جون,2023)—دربار بابا غلام بادشاہ نوتھیہ شریف کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی نوجوانوں کا ڈالی لانے والے زائرین پر بدترین تشدد وحید ولد محمد اصغر سکنہ نارہ مٹور ڈھوک ماخی چوہا درجنوں خواتین و حضرات کے یمراہ دربار پر ڈالی چڑھانے کیلیے آئے جونہی وہ دربار میں داخل ہوئے تو وہاں پر پانچ چھ نوجوان جو پہلے ہی دربار میں موجود تھے نے زبردستی ڈالی سے پھول اتارنا شروع کر دیئے ڈالی چڑھانے والوں نے روکا کہ پہلے دعا کر لینے دو ہھر پھول توڑ لینا اسی بات ہر وہ نوجوان طیش میں آگئے اور ڈالی لانے والے زائرین ہر ڈنڈوں مکوں سے تشدد شروع کر دیا اس دوران متاثرہ فیملی کی خواتین ملزمان کو دہائیاں دیتی رہیں کہ ہمارے مردوں کو نہ مارو لیکن ملزمان نے کسی کی نہ سنی تشدد سے وحید نامی ڈالی لانے والے شخص کے سر پر کافی چوٹیں آئیں یہ سارا واقعہ گدی نشینوں اور محکمہ اوقاف کے اہلکاروں کی موجودگی میں پیش آیا ہے متاثرہ فیملی خوف کے مارے اپنا سب کچھ وہاں چھوڑ کر اپنے زخمی کو وہاں سے لے کر نکل گئیجبکہ کلرسیداں پولیس بھی صورتحال سے لاتعلق تماشہ دیکھتی رہی۔اہلیان علاقہ نے محکمہ اوقاف کے افسران اور مقامی پولیس سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, June 2023) – On the occasion of the annual Urs of Darbar Baba Ghulam Badshah Nothia Sharif, the worst violence was committed by local youths on the pilgrims who brought dali. As soon as they entered the court, five or six young men who were already in the court forcibly started removing flowers from the dali. The young men got angry and the pilgrims who brought flowers started torturing each other with sticks and fists. Meanwhile, the women of the affected family kept telling the accused not to beat our men, but the accused did not listen to anyone. Due to the violence, the person who brought the dali named Waheed suffered a lot of injuries on his head. This whole incident took place in the presence of Gadi Nasheens and officials of the Awqaf Department. While police also continued to watch the spectacle indifferent to the situation. The residents of the area have demanded the officers of the Awqaf Department and the local police take notice of the matter.
اے ایس آئی راجہ طالب حسین کی درخواست پر کار سرکار میں مداخلت پر کلرسیداں کے سوشل میڈیا صحافی رضوان الحق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
At the request of ASI Raja Talib Hussain, a case was registered against social media journalist Rizwan ul Haq for interfering in the government
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جون,2023)—کلرسیداں پولیس نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس غوثیہ چوک کے اے ایس آئی راجہ طالب حسین کی درخواست پر کار سرکار میں مداخلت پر کلرسیداں کے سوشل میڈیا صحافی رضوان الحق اود اس کے دیگر 18/20 ساتھیوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس آفیسر کے مطابق وہ اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ کلرسیداں کی حدود میں موجود تھے کہ اسی اثنا ایک کار بغیر نمبر کے آئی گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے اپنا نام رضوان الحق ولد محمد داؤد سکنہ چنالی بتایا اس سے گاڑی کے کاغذات طلب کیئے گئے تو اس نے بتایا کہ وہ مقامی میڈیا سے تعلق رکھتا ہے اور گاڑی کے کاغذات پاس نہ ہیں جس پر گاڑی کو بند کرنے کے لیے موڑا گیا تو اس کے 18/20 ساتھ بھی آ گئے جنہوں نے ملازمین سے ہاتھا پائی کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اور پھر یہ لوگ گاڑی چھین کر لے گئے پولیس نے رضوان الحق کے شناختی کارڈ اور صحافتی کارڈ کو تحویل میں لے کر استغاثہ مرتب کرکے کلرسیداں پولیس کو ارسال کیا جس پر زیر دفعات 186/506/353/157/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مادہ شیرنی کے خطرات سے بچاؤ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
A detailed briefing on how to avoid the dangers of the lioness roaming in village Banhal
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جون,2023)—محکمہ وائلڈ لائف تحصیل کلرسیداں کے انسپکٹر چوہدری طلعت محمود کا سردار سہیل مظفر،عدنان سخاوت اور زاہد علی کے ہمراہ دریائے جہلم کے عربی کنارے پر واقع گاؤں بناہل کا دورہ کیا مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مادہ شیرنی کے خطرات سے بچاؤ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مادہ شیرنی اپنے دو بچوں کے ہمراہ دریائے جہلم کے بااکل کنارے پر دیکھی گئی ہے اس نے کسی انسان یا جانور کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا دریا کے اس پار جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہی شیرنی یہاں منتقل ہوئی ہے مقامی ابادی محتاط رہے غیر ضروری سفر سے گریز کرے اور اسے یہاں سے نکالنے کے لیئے پٹاخے چلائے جائیں کیونکہ میلوں پھیلے گھنے جنگل میں اسے فوری تلاش کرنا دشوار ہے۔
شیخ توقیر احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ یورپی ممالک اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے
Sheikh Tawqir Ahmed along with his wife left for a visit to European countries
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جون,2023)—معروف کاروباری مسلم لیگ ن کلرسٹی کے نائب صدر شیخ توقیر احمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ یورپی ممالک اور برطانیہ کے دورے پر روانہ ہو گئے وہ جرمنی،اٹلی،نیدر لینڈ،فرانس کے بعد برطانیہ بھی جائیں گے۔
کلرسیداں میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری
Crackdown against human traffickers continues in Kallar Syedan
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جون,2023)—یونان کشتی حادثہ کیس میں ایف آئی اے اسلام آباد زون کا کلرسیداں میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری،گاوں مہیرا سنگال سے تنویر احمد گرفتار،کلرسیداں سے گرفتار ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے اب تک کلرسیداں میں مختلف کاروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلروں نے شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے اب تک کلرسیداں سے جنید محمود،حیدر علی ساکنان بھٹھی سکوٹ اور تنویر احمد سکنہ مہیرا سنگال گرفتار ہو چکے ہیں یہ پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی نوجوان بھجوانے میں ملوث تھے۔ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جانبحق ہوئے۔ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی۔ادہر ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد حبیب کی زیر نگرانی مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
دبئی میں مقیم اسد یعقوب اور آصف یعقوب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
The mother of Asad Yaqoob and Asif Yaqoob, residing in Dubai, passed away
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،جون,2023)—دبئی میں مقیم اسد یعقوب اور آصف یعقوب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ چک وڑائچ میں ادا کی گئی جس میں امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،جے یو آئی تحصیل کلر کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،بابو ظفر اقبال،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی، جاوید کیانی،راجہ ظفر محمود،آصف نورانی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،سردار محمد آصف، راجہ عاصم صدیق،راجہ عاشق حسین، طارق محمود وڑائچ،محمد یعقوب وڑائچ،عثمان سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔