DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: District Administration Establishes Temporary Livestock Sales Point at Kallar bypass
ضلعی انتظامیہ نے کلر بائی پاس پر عارضی منڈی مویشیاں سیلز پوائنٹ قائم
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—ضلعی انتظامیہ نے کلر بائی پاس پر عارضی منڈی مویشیاں سیلز پوائنٹ قائم کیا ہے جہاں بلدیہ سائے کے ساتھ ساتھ پانی کا بھی اہتمام کر رہی ہے مگر صوبائی حکومت نے سیلز پوائنٹ پر لائے جانب والے جانوروں کی داخلہ فیس مقرر کردی ہے۔بڑا جانور پانچ سو اور چھوٹا جانور ایک سو روپے بطور فیس وصول کیئے جا رہے ہیں۔ادہر مقامی سماجی رہنما خان امجد نے سیلز پوائنٹ پر فیس وصولی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے زمینداروں کے خلاف سازش قرار دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے سیلز پوائنٹس کو بھی اپنی آمدن کا ذریعہ بنا لیا ہے اگر کسی زمیندار کا مویشی تین دن فروخت نہیں ہوتا تووہ اس کے عوض ہر بار فیس ادا کرے گا۔ یہ ظلم ہے اور عوامی مفاد کے منافی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 22) – The district administration has established a temporary livestock sales point at Kallar bypass, where the municipality is also managing the provision of water. However, the provincial government has imposed an entry fee for animals brought to the sales point. A fee of five hundred rupees is being charged for large animals and one hundred rupees for small animals. Local social leader Khan Amjad strongly protested against the collection of fees at the sales point, alleging a conspiracy against the landowners. In a statement, he said that the government has turned the sales points into a source of revenue, and if a landowner’s livestock does not sell within three days, they will have to pay the fee every time. This is an injustice and goes against the public interest.
زیادتی کرنے والا ملزم عابد سکنہ پنڈ بینسو گرفتار
Suspected Abuser Abid of Pind Bainso arrested
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—کلر سیداں پولیس کی فوری کاروائی،14 اور 15 سالہ دوبچوں سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم عابد سکنہ پنڈ بینسو گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او ملک عمر اعوان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے14 اور 15 سالہ دوبچوں سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم عابد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم نے 14 سالہ عادل اور 15 سالہ اسماعیل کو زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم عابد کے خلاف متاثرہ بچوں کے والد اور ماموں کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ بچوں کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔بچوں سے زیادتی اور ان کا استحصال ناقابل برداشت ہے۔
کلرسیداں میں دوسرے روز بھی 9 سالہ مہمان بچے سے خالہ زاد کی جانب سے زیادتی کی کوشش،پولیس مصروف تفتیش
Police Investigating Attempted Abuse on 9-Year-Old Guest by cousin
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—کلرسیداں میں شیطانی کھیل اپنے عروج پر،معززین علاقہ محو تماشہ،کلرسیداں میں دوسرے روز بھی 9 سالہ مہمان بچے سے خالہ زاد کی جانب سے زیادتی کی کوشش،پولیس مصروف تفتیش۔سندس عنبرین سکنہ بھارہ کہو نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گزشتہ روز اپنے بچوں کیساتھ شادی کی ایک تقریب میں کلر سیداں آئی تھی اور شادی سے فارغ ہو کر رات کو اپنے بچوں کو لے کر اپنی بہن کے گھر واقع معصوم نگر(کلر سیداں) چلی گئی جہاں میری بہن کے بیٹے احد جہانگیر نے میرے 9 سالہ بیٹے ماریج خان کیساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔میرے بیٹے نے صبح مجھے بتایا کہ پچھلی گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی احد جہانگیر اس کیساتھ زیادتی کرتا رہا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں ڈینگی مچھر کی چیکنگ
Dengue mosquito checking in Kallar Syedan and Chowk Pindori
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—تحصیل سنٹری انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں چیکنگ کے دوران لاروا برآمد ہونے پر استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیئے۔کلر سیداں ٹیالہ موڑ کے قریب واقع پائپ اور بلاک فیکٹری میں موجود پانی کے گڑھے جبکہ چوکپنڈوری میں واقع کباڑ خانے میں پانی کے کولر سے ڈینگی لاروا پایا گیا جو کہ ڈینگی مچھر کی آفزائش کا سبب بن رہا تھا۔
جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ
Fear of spread of various diseases in animals
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—کلر سیداں کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایم سی کی حدود اور گردونواح میں روڈ کے کنارے غیر قانونی مال مویشیوں کے سیل پوائنٹ قائم ہو گئے ہیں اور انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ایم سی کی حدود میں واقع دوبیرن روڈ، موہڑہ پھڈیال، مہیرہ سنگال اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی منڈی مویشیوں کے سیل پوائنٹ قائم ہونے کی وجہ سے جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے۔
یورپ جانے والے 52 پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئے
52 Pakistanis who were going to Europe were arrested in Iran
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—یونان کے سمندر میں سینکڑوں پاکستانی نوجوانوں کے غرق آب ہونے کے بعد بھی ہم نے سبق نہ سیکھا،اب یورپ جانے والے 52 پاکستانی ایران میں گرفتار کر لئے گئے۔ ایرانی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار پاکستانیوں کو لیویز کے حوالے کردیا، یہ نوجوان بہتر روزگار کی تلاش میں یونان اور یورپ جانا چاہتے تھے۔گرفتار پاکستانیوں میں 43 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 8 کا خیبرپختونخوا سے ہے۔
چوہدری غلام ربانی کی والدہ محترمہ کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
The mother of Chaudhry Ghulam Rabbani passed away in Tal Khalsa
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,22،جون)—چوہدری غلام ربانی کی والدہ محترمہ کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں سابق رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محمد عظیم،چوہدری خرم زمان،مفتی سلیم محمود ربانی،چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،حاجی طارق تاج،صغیر بھولا،محمد جمیل وارثی،ملک عنصر خان،سیٹھ عبدالروف،چوہدری توقیر اسلم،ڈاکٹر علی اصغر،راجہ تنویر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔