DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: In connection with the Prime Minister’s program for talent hunt, trials held for football selection in Bewal

وزیر اعظم کا پروگرام برائے ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں آج بیول میں فٹ بال کی سلیکشن کے لئے ٹرائل کئے گے

بیول(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,15،جون)—وزیر اعظم کا پروگرام برائے ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں آج بیول میں فٹ بال کی سلیکشن کے لئے ٹرائل کئے گے، جن میں مختلف سکول کے بچوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید، شاہد احمد خان(فٹ بال ریفری )، محمد وقار پر مشتمل کمیٹی نے اس سارے ٹرائل کی نگرانی کی اور مختلف پوزیشن پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جن میں حسن صدیق، محمد صہیب، سید متین، رافع عثمان، عباس قمر، مراد خان، محمد نصیر، دانیال احمد، مبشر اور مغیث شامل ہیں۔ اس موقع پر ھائی سکول بیول کے اساتذہ کرام اور ٹینگو فٹ بال کلب کے ممبران نےانتظامی امور سر انجام دیئے اور سلیکشن کمیٹی کی بھرپور معاونت کی۔

Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub,15, June)- In connection with the Prime Minister’s program for a talent hunt, trials for the selection of football were held in Bewal today, in which children from various schools participated. District Sports Officer Shams Tawheed, Shahid Ahmed Khan (Football Referee), and Mohammad Waqar, supervised the entire trial and selected the players who played in different positions, including Hasan Siddique, Muhammad Sohaib, Syed Mateen, Rafi Usman. , Abbas Qamar, Murad Khan, Muhammad Naseer, Daniyal Ahmed, Mubasher and Muhees. On this occasion, the teachers of High School Bewal and the members of Tango Football Club took care of the administrative affairs and provided full support to the selection committee.

ڈھیری گاؤں میں نالہ سریں کے پاس رہائشی پٹھان فیملی کی جھگیوں میں آگ لگ گئی

A fire broke out in the huts of a Pathan family living near Nala in Dheri village, No life lost

بیول(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,راجہ طارق ایوب,15،جون)—ڈھیری گاؤں میں نالہ سریں کے پاس رہائشی پٹھان فیملی کی جھگیوں میں آگ لگ گئی۔کلر سیداں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آ کر آگ پر قابو پایا۔ نالہ سریں کے قریب ڈھیری گاؤں سے موہڑہ ملکاں کی طرف جاتے ہوئے پٹھان فیملی سلام خان اور دیگر کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ ہوا تیز چلنے سے اور زیادہ پھیل گئی جس سے بھیڑ بکریاں اور ان کے چھوٹے بچے،گندم کے دانے اور بھوسہ جل گئے۔پٹھان فیملی کے افراد آگ سے محفوظ رہے۔

بھائی خان کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق۔

Gujar Khan: A young man died after being hit by a train near Bhai Khan

گوجرخان(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,,41،جون)—بھائی خان کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جانبق , 30سالہ محمد کریم نامی شخص موقع پر ہی جانبق ہو گیا ،زرائع , گوجر خان پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کوتحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقیل کردی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button