DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Heartless Killing of Youth in Salambar Road Robbery Sparks Outrage”

کہوٹہ میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں عروج پر سلامبڑ روڈ ڈکیتی کی واردات مذامت پر نوجوان کا بے دردی سے قتل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2023)
کہوٹہ میں چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں عروج پر سلامبڑ روڈ ڈکیتی کی واردات مذامت پر نوجوان کا بے دردی سے قتل جبکہ دکھالی روڈ کلمن موڑ کچڑا کنڈی کے قریب ڈکیتی کی واردات آٹھ مسلح ڈکیتی اسلحہ کی نوک پر 13 لاکھ روپے لوٹ کر فرار جبکہ اس سے قبل کہوٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتی کی وارداتیں عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کی غفلت نا اہلی اور ملی بھگت سے چوری ڈکیتی کے ساتھ قتل کی وارداتیں عروج پر ہیں گزشتہ روز سلامبڑ روڈ نڑیل کے قریب ڈکیتی کی واردات منجن کے رہائشی زابر عباسی کے جوانسالہ بیٹے خیام کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا جبکہ دوسری واردات کلمن موڑ کے قریب کچڑا کنڈی کے پاس ڈکیتی کی واردات 8 مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر کہوٹہ کے تاجر ملک شہزاد و دیگر سے 13 لاکھ روپے لوٹ لیے ملک شہزاد کی مٹور چوک گوشت کی دوکان ہے اور وہ جانوروں کی خریداری کے سلسلہ میں گے تھے واپسی پر انکو لوٹ لیا گی جبکہ ڈکیتوں کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی کہوٹہ میں بازار دن دہاڑے کئی وارداتیں اور پچھلے دنوں جبریاں روڈ قتل بھی ہو چکا ہے عوام علاقہ شہریوں کا آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او سے مطالبہ تھانہ کہوٹہ پولیس کے سارے عملے کو تبدیل کیا جائے اور سیاسی بنیاد پر پوسٹنگ کو روکا جائے۔

Kahuta,Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, June 9, 2023: Incidents of theft, robbery, and murder have been on the rise in Kahuta, causing distress among residents. In a tragic event yesterday, a heartless killing took place during a robbery on Salambar Road. A young man named Khayyam, the son of Zabir Abbasi, residing in Manjan, was ruthlessly murdered. In another incident, near Kachra Kundi at Kalmun Mor, eight armed robbers looted Malik Shahzad, a trader from Kahuta, at gunpoint, taking away Rs.13 Lakh in cash.

The daily occurrence of such criminal activities has left the public feeling unprotected and frustrated with the silent spectator role of the police. The negligence, incompetence, and collusion of the police station have led to a surge in robbery and murder incidents. Just recently, the market area witnessed multiple incidents, and even a murder occurred on Jabbrian Road.

The local residents are demanding immediate action from the Inspector General of Police Punjab, the Regional Police Officer, and the City Police Officer. They are urging for a complete overhaul of the Kahuta police force and an end to politically motivated postings.

امریکہ کی سماجی اور مذہبی شخصیت الطاف توفیق کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سنٹر مریضوں کی عیادت کی

American social and religious figure Altaf Taufiq visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis and Kidney Center, patients

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2023)
امریکہ کی سماجی اور مذہبی شخصیت الطاف توفیق کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس اینڈ کڈنی سنٹر مریضوں کی عیادت کی جبکہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر، الفتح ویمن ووکیشنل ٹیکنیل ٹریننگ سنٹر کا دورہ بھی کیا بعدازاں غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کے سٹاف الفتح ویمن وکیشنل ٹکینل اینڈ ٹریننگ سنٹر کی طالبات سے انسانیت کی خدمت متعلق اہم خطاب کیا اس موقع پر چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے ٹرسٹ متعلق بریفنگ دی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سہیل اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جبجوعہ، سینئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ، نوجوان اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی ایڈوکیٹ، الطاف حسین شالی بھی ہمراہ تھے الطاف توفیق نے اس موقع پر کہا کہ اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں تو اللہ مزید نوازتا ہے انسانیت کی خدمت سے بڑا کارنامہ دنیا میں کوئی نہیں آصف ربانی قریشی کی خدمات قابل لائق تحسین ہیں ہمیں چاہے کہ ایک دوسرے کا احساس کریں محبتیں تقسیم کریں اپنے دل میں دوسروں کے لیے احساس و ہمدردی پیدا کریں آصف ربانی قریشی کی خدمات دیکھ کر خوشی ہوئی اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے کہا کہ غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ جہاں فری ڈائلیس، ڈائگناسٹک سنٹر اور الفتح ویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہا ہے وہی فری کمپیوٹر لیب، عبدالوحید قریشی بلڈ بنک اور اب انگلش کے کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں انشائاللہ نئے پراجیکٹس متعارف کروائیں گے اور کہوٹہ کو فلاحی شہر بنائیں گے اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، سہیل اصغر کیانی نے بھی خطاب کیا اور آصف ربانی قریشی کی خدمات کو سراہا جبکہ آخر میں الفتح ویمن ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر کی طالبات کو سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا پروگرام کے اختتام پر خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عبدالقدوس عباسی کی رہائش گاہ پر ملک کی نامور سیاسی شخصیات کی آمد

The arrival of prominent political figures of the country at the residence of Abdul Qadoos Abbasi, a well-known political, social and business personality of Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عبدالقدوس عباسی کی رہائش گاہ پر ملک کی نامور سیاسی شخصیات سابق صوبائی وزیر داخلہ صوبہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی آمد، ملکی،غیر ملکی سیاست پر تفصیلی گفتگو،جبکہ تحصیل کہوٹہ کے خوبصورت مقامات اور ہرے بھرے خوبصورت جنگلات کی بھی تعریف کی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی رہائشی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت عبدالقدوس عباسی آف منیندشریف کی رہائش گاہ “عباسیہ ہاؤس”میں ملک پاکستان کے نامور سیاست دان سابق صوبائی وزیر داخلہ صوبہ سندھ ذوالفقار مرزا،سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا،ڈاکٹر شفقت حسین عباسی صدر انجمن اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل،جہانذیب عباسی صدرا نجمن اتحاد عباسیہ،مخدوم یعقوب عباسی سیکرٹری اطلاعات ا نجمن اتحاد عباسیہ سندھ کی آمد ہوئی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ انہوں نے تحصیل کہوٹہ کے خوبصورت مقامات اور ہرے بھرے خوبصورت جنگلات کی شاندار الفاظ میں تعریف کی جبکہ میز بان عبدالقدوس عباسی نے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button