کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—کلرسیداں میں 22 سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا گزشتہ اڑھائی ماہ میں قتل ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے دوردراز اور دریائے جہلم کے کنارے موضع بناہل کی ڈھوک پچند کے بائیس سالہ نوجوان ضیام اسد ولد اسد تاج کی نعش گھر کے قریب جنگل سے ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا۔ اس طرح گزشتہ اڑھائی ماہ میں کلرسیداں میں مقتل گاہ میں بدل چکا ہے اور اب تک تیرہ افراد گولیوں کی بوچھاڑ میں قتل کر دیئے گئے مگر پولیس تماشہ دیکھنے کے سوا کچھ بھی کرنے سے عاری ہے۔کلرسیداں میں خون ناحق بہانے کا شیطانی کھیل بڑے منظم انداز میں جاری ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, June 06, 2023) –- Another gruesome incident unfolded in Kallar Syedan as a 22-year-old youth, Ziyam Asad, son of Asad Taj, was found dead near the jungle close to his home. The young man fell victim to a heartless act of violence, as unidentified assailants fired shots, snuffing out his life. This incident marks the thirteenth killing in Kallar Syedan over the past 18 months. The district of Kallar Syedan, situated along the banks of the Jhelum River, has become a breeding ground for brutality. The frequency of these murders has transformed the area into a killing field, where thirteen individuals have been mercilessly gunned down. Unfortunately, the local authorities seem powerless, failing to take any significant action beyond being mere spectators. The devilish game of shedding innocent blood continues unabated in Kallar Syedan, orchestrated with the chilling organization.
سوموار بازار میں اسلحہ کی نوک پر بھتہ خوری کرنے پر مظفرآباد کا ایک شخص اسلحے سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا
A person from Muzaffarabad was arrested along with the weapon and handed over to the police for extorting money at the point of arms in Monday Bazaar
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—کلر سیداں میں سوموار بازار میں اسلحہ کی نوک پر بھتہ خوری کرنے پر مظفرآباد کا ایک شخص اسلحے سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ اسے یہاں لانے والا مندرہ کا عمران فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔چیف آفیسربلدیہ صاحبزادہ عمران اخترکو سوموار بازار میں بھتہ خوری کی شکایت ملی جس پر چیف آفیسر نے ہمراہ انفورسمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری، ملک اشتیاق احمد و دیگر نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ بردار نعیم قمر ساکن مظفر آباد کو موقع سے پکڑ لیا جو اسلحہ کے زور پر بھتہ خوری کر رہا تھا۔اس کو اپنے ہمراہ بھتہ خوری کے لیئے کلر سیداں لانے والا اس کا ساتھی عمران سکنہ مندرہ موقع سے فرار ہو گیا۔ چیف آفیسر بلدیہ نے مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں استغاثہ بھجوا دیا ہے۔
کلرسیداں شہر میں گاہک کے روپ میں آنے والے دو نوسربازوں نے فوٹوگرافر کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم سے محروم کر دیا
“Photographer Robbed of two lakh Rupees by Impersonating Customers in Kallar Syedan City”
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)— کلرسیداں شہر میں گاہک کے روپ میں آنے والے دو نوسربازوں نے فوٹوگرافر کو اڑھائی لاکھ روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔پریس فوٹوگرافر محمد جاوید نے بتایا انہوں نے چوآ روڈ پر فوٹوگرافری کی دوکان کھول رکھی ہے گزشتہ روز دو موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے فریم دیکھانے کو کہا جس پر میں نے فریم دکھانے شروع کر دیئے اور اسی دوران نوسربازوں نے دراز میں سے اڑھائی لاکھ روپے کی رقم نکال لی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر سوار ہو گئے۔
الیکشن کمیشن نے رجسٹریشن اور اندراج کے لیئے 6 سے 12 جون اے سی کلر سیداں کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں
“Election Commission Allows Access to Kallar Syedan Office for Registration and Enrollment from June 6th to June 12th”
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—پنجاب میں بلدیاتی کب ہوں گے؟کسی جوتشی کو بھی اس کا علم نہیں اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے کسی تاریخ مہینے یا سال کا اعلان کیا ہے مگر اس نے آمدہ بلدیاتی الیکشن کے لیئے امیدواروں سے آج سے فارم وصول کرنے کا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خاں نیازی کو مجاز آفیسر مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ کلرسیداں کے شہری اور دیہی گروپوں کے اندراج و رجسٹریشن کے لیئے درخواست فارم آج سے کلرسیداں میں جمع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام آزاد پینل سے کہا ہے کہ وہ اپنے گروپوں کی رجسٹریشن اور اندراج کے لیئے 6 سے 12 جون اے سی کلر سیداں کے دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 19 جون کو نامکمل معلومات پر مبنی فارم دوبارہ جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ انتخابی گروپ کے اندراج اور سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیئے 27 جون سے 3 جولائی کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ درخواستوں کو مسترد یا قبول کرنے کے خلاف 4 سے 10 جولائی اپیل کر سکتے ہیں۔ اپیلوں کے فیصلے کی آخری تاریخ 17 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی جس تیزی سے بنی تھی اس سے بھی ذیادہ تیزی سے اس کی وکٹیں گرتی چلی جا رہی ہیں
“PTI Losing Wickets at an Even Faster Pace Than its Rapid Formation”
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لے رھاہے۔ عمران خان اس کی کٹھ پتلی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بہادر مسلح افواج کے خلاف سازشیں کرنے والے محب وطن نہیں بھارتی ایجنٹ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جناح ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس پر حملے اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کی حمایت وہی کرے گا جو بھارتی وظیفہ خوار ہوں گا۔انہوں نے پی ٹی آئی میں گزارے چند برس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی و دیگر جو شکست دے کر کامیابی حاصل کی پھر محض علاقائی پسماندگی کی خاطر دل پر پتھر رکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا مگر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے میرے خلاف سازشیں کیں۔میری دعوت پر اس وقت کے وزیراعلی عثمان بزدار نے ٹورازم ہائی وے کی مٹور میں افتتاحی تقریب کی دعوت قبول کر لی مگر صداقت علی عباسی اور میجر لتاسب ستی نے اس دورے کا ناکام بنا کر میرے اور میرے حلقے کے ساتھ بڑی ذیادتی کی۔ اگر عثمان بزدار مٹور آ جاتے تو چوآ خالصہ اور نارہ میں گرلز ڈگری کالجز،کنوہا،لہڑی اور ہوتھلہ میں بنیادی مراکز صحت اور سو کلومیٹر سڑکوں کے اعلانات ہونے سے علاقہ کی قسمت بدل سکتی تھی مگر صداقت عباسی اور میجر لتاسب ستی نے یہ دورہ نہ ہونے دیا۔انہوں نے موجودہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جس تیزی سے بنی تھی اس سے بھی ذیادہ تیزی سے اس کی وکٹیں گرتی چلی جا رہی ہیں۔یہ مکافات عمل ہے اللہ تکبر اور غرور کو پسند نہیں کرتا۔
صوبیدار محمد سلیمان مغل انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ بھورہ حیال کے قریب ادا کی گئی
Subaidar M Suliman passed away in Borra hayal
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر حفیظ پاشا کے والد محترم،مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر غلام مصطفی مغل،دوبئی کے معروف کاروباری عبدالمجید مغل اور سابق وائس چیئرمین عبدالحمید مغل کے چچا صوبیدار محمد سلیمان مغل انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ بھورہ حیال کے قریب ادا کی گئی جس میں حلقہ پی پی 7 کے امیدوار راجہ ندیم احمد،چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،راجہ عامر مظہر،راجہ شوکت،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،الحاج اسلم بانی،شیراز کیانی،محمد رفیق کے علاؤہ موٹروے پولیس کے انسپکٹر عارف اقبال بلوچ،ذکی الحسنین،فیض اللہ عباسی،راجہ عشرت مختار،وسیم ,شیخ وسیم اکرم,مشتاق،شہزاد منیر، سہیل مرزا،اصغر نیازی، امیر خان نیازی، ماجد انور، ہارون،ملک عاطف،فخر زمان اور دیگر نے شرکت کی۔
گاؤں ادھوالہ کے چوہدری عبدالغفور انتقال کر گئے
Ch Abdul Ghafoor passed away in villahe Adhwala
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—گاؤں ادھوالہ کے چوہدری عاصم گجر کے ماموں چوہدری عبدالغفور انتقال کر گئے۔نمازجنازہ میں محمد زبیر کیانی،چوہدری شفقت محمود،مناظر جنجوعہ، چوہدری محمد حنیف،قاسم مشتاق کیانی،حاجی اخلاق حسین،حاجی محمد اسحاق،ملک محمد زبیر،اعجاز گجر ایڈووکیٹ،سردار محمد آصف،قاضی حماد یاسر،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی،راجہ کاشف کیانی،محمد ارسلان اور دیگر نے شرکت کی۔
نلہ مسلماناں کے لیاقت حسین انتقال کر گئے
Liaqut Hussain passed away in Nala Muslimana
کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,06،جون)—محمد وقار کے والد محترم اور نلہ مسلماناں کے تیمور نواب حسین کے چچا لیاقت حسین انتقال کر گئے نماز جنازہ محمد صفیان،خان زمان،نزاکت علی،محمد عثمان،نوید حسین اور دیگر نے شرکت کی۔