DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Kahuta: “Burglary near Moon Plaza in Main Bazaar: Thieves Break Store Walls and Escape with Thousands of Rupees”

کہوٹہ مین بازار مون پلازہ کے سامنے چوری کی واردات چور تین عدد دوکانوں کی دیوارایں توڑ کر ہزاروں روپے لے اڑے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2023)
کہوٹہ مین بازار مون پلازہ کے سامنے چوری کی واردات چور تین عدد دوکانوں کی دیوارایں توڑ کر ہزاروں روپے لے اڑے چند میٹر کا فاصلہ پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی کہوٹہ میں چور، ڈکیت بے لگام، پولیس کی عدم دلچسپی یا مک مکاآئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں عوام و تاجر عدم تحفظ کا شکارتفصیلات کے مطابق کہوٹہ میں بازار مون پلازہ کے سامنے چوری کی واردات چور دوکانوں کی دیواریں توڑ کر ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر لے گئے ملک سجاد ڈرائی فروٹ شاپ، حاجی قربان اور محبوب اکرم کے جوتوں کی دوکانوں کی دیواریں توڑ کر نقدی لیکر فرار آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتیں جرائم میں اضافہ عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی صفر عوام علاقہ تاجروں کا سی پی اور سے فلفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 May 2023)
Theft incident in front of Kahuta main bazaar, the thief broke the walls of three shops and took thousands of rupees and fled away. According to the details, the theft occurred in front of Moon Plaza in Kahuta. Thieves broke the walls of the shops and looted thousands of rupees in cash from Malik Sajjad Dry Fruit Shop, Haji Qurban and Mehboob Akram’s shoe shops. They broke the walls and ran away with cash. Daily incidents of theft and robbery have increased crime. People are insecure. The performance of police station Kahuta is zero.

جاوید ستی کے صاحبزادے توصیف ستی نے چائنہ سے ڈگری حاصل کر لی

Tauseef Satti, son of Javed Satti, obtained his PHD degree from China

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2023)
کہوٹہ کا اعزاز۔جاوید ستی کے صاحبزادے توصیف ستی نے چائنہ سے PHD کی ڈگری حاصل کر لی عوام علاقہ شہریوں دوست احباب عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی توصیف ستی نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین اور علاقے کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ وفات پا چکی ہیں والد نے محنت اور انکی محنتوں والدہ کی دعاوں کا ثمر ہے انشااللہ اپنے ملک کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔

کہوٹہ شہر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش مشروبات،آئس کریم،برف کے گولوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے

In the city of Kahuta, the business of selling harmful food items, drinks, ice cream, snowballs is on the rise

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2023)
کہوٹہ شہر میں مضر صحت اشیاء خوردونوش مشروبات،آئس کریم،برف کے گولوں کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے جبکہ بیمار لاغر اور عمر رسیدہ جانوروں کو گھروں میں ذبحہ کر کے من مانے ریٹس پر گوشت فروخت کیا جا رہا ہے قصابوں نے گھروں میں سلاٹر ہاوس کھول رکھے ہیں پرانی کمزور لاغر بکریوں کا گوشت 1500 سے 2000 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح ہر گلی محلے میں آئس کریم کے کارخانے لگے ہیں جو کمیکل پوڈر سکرین سے تیار شدہ مال فروخت کرتے ہیں جبکہ پورے شہر میں کمیکل کھاد پوڈر ملا دودھ دہی فروخت ہو رہا ہے محکمہ صحت کے اہلکاران اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت سے عوام میں زہریلا دودھ فروخت ہو رہا ہے 80 روپے کلو۔لیکر 200 روپے تک فروخت کیا جاتا ہے اسی طرح ڈیزل پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے نہ ہی اشیاء خوردونش کی قیمتوں میں کمی آئی ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کی چاندی انتظامیہ خاموش تماشائی اعلی حکام فلفور نوٹس لے۔

محکمہ پولیس پنجاب کے ملازم راجہ سعید اللہ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

Raja Saeedullah, an employee of the Punjab Police Department, has been promoted to the post of Sub-Inspector

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مئی2023)
تحصیل کہوٹہ کے علاقہ جنٹل کے رہائشی محکمہ پولیس پنجاب کے ملازم راجہ سعید اللہ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی،ساتھیوں،دوستوں، عزیز و اقارب کی طرف سے راجہ سعید اللہ کو مبارکبا د اور ان کو مزید ترقی کے لیے دعا دی،راجہ سعید اللہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے علاقہ جنٹل کے رہائشی ہیں راجہ سعید اللہ کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر اہل علاقہ اور ساتھیوں عزیزوں نے مبارکباد پیش کی اور اس امر کی امید ظاہر کی وہ اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے علاقے کا نام روشن کر یں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button