DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: “Leaders and Senior Scholars from Various Religious Organizations Across Britain Issue Joint Statement on Pakistan’s Martyrs Day and May 9 Tragic Incident”

برطانیہ بھر سے مختلف مذہبی تنظیموں کے قائدین اور سینئرترین علماء کرام نے یوم تکریم شُہداء پاکستان اور 9 مئی کے دلخراش واقعہ کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)—برطانیہ بھر سے مختلف مذہبی تنظیموں کے قائدین اور سینئرترین علماء کرام نے یوم تکریم شُہداء پاکستان اور 9 مئی کے دلخراش واقعہ کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبد الرشید ربانی ڈیوزبری سر پرست اعلی جمعیت علماء برطانیہ،علامہ قاری محمد عباس ہڈرسفیلڈ انفارمیشن سیکرٹری مرکزی جمعیت علماء برطانیہ و صدر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ، صدر مرکزی جمعیت علماء برطانیہ مولانا محمد بلال،سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت علماء برطانیہ علامہ صاحبزادہ امدادُ الحسن نعمانی چیئرمین ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برمنگھم، مولانا منور احمد محمودی نائب امیر اوّل مرکزی جمعیت علماء برطانیہ،مولانا عبدالرزاق رحیمی نائب امیر دوم مرکزی جمعیت علماء برطانیہ، امیر جمعیت علماء برطانیہ مولانا سید اسد میاں شیرازی، مولانا محمد اکرم اکاڑوی خطیب جامع مسجد بلال ہڈرسفیلڈ اینڈ سیکرٹری جنرل جمعیت علماء برطانیہ،‎مولانا قاری عبد الرشید اولڈھم ناظم اعلی سواد اعظم اہل سُنت و الجماعت برطانیہ، مولانا سید غضنفر ا لرحمان شاہ نائب سیکرٹری مرکزی جمعیت علماء برطانیہ،نائب امیر دوم مرکزی جمعیت علماء برطانیہ ، رہنمامرکزی جمعیت علماء برطانیہ مولانا محمد قاسم برمنگھم،مولانا مطیعُ الرحمان، سیکرٹری جنرل ختم نبوت فورم یورپ مفتی فیض الرحمان ،مولانا نصیبُ الرحمان علوی خطیب جامع مسجد عمر ہڈرسفیلڈ,مولانا شفیقُ الرحمان اولڈھم، مولانا شمسُ الرحمان اولڈھم، حافظ عثمان سہیل ہڈرسفیلڈ، صاحبزادہ مولانا عادل فاروق اولڈھم، مولانا رضائا لحق چیئر مین جامعہ الھُدی نوٹنگھم، مولانا محمد ابراہیم خطیب مدنی مسجدبریڈفورڈ، مولانا محمد امین پنڈور باٹلی ودیگر علماء کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان کے امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دی جانے والی افواج پاکستان کی بے شمار قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں جا سکتا، بلکہ افواجِ پاکستان، رینجرز،نیوی، ایف سی، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہداء کا پاکستان کی خدمت کیلئے نا قابلِ فراموش کردار ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی قابل رشک اور بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 25 مئی کو “یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان” منانے کا فیصلہ احسن اور لائق تحسین اقدام ہے، اس کا مقصد جہاں ایک طرف شہداء کی لازوال قربانیوں کو زندہ رکھنا ہے وہاں قوم کو یہ بھی پیغام دینا ہے کہ شہداء کی قربانیوں پر اُنکی فیملیز کے جذبات و احساسات کی قدر اور یادگاروں کی تکریم و احترام ہر پاکستانی کا فرض ہے،حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان میں ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کی قدر و منزلت اور اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے ٹیلیویژن پر نمایاں انداز میں پیش کیا جائے تاکہ شہداءِ پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے افواج پاکستان واحد وہ ادارہ ہے کہ چاہے ملک کے اندرونی مسائل ہوں یا سرحدوں کی حفاظت کا معاملہ آج تک افواج پاکستان اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے دیانت داری سے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے سردھڑ کی بازی لگائی ہے۔عمران نیازی کی گرفتاری کے موقع پر 9 مئی کو مُلک دُشمن عناصر نے ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے دوران حساس عمارتوں کو بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے قائد اعظم ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس، ریڈیو پاکستان پشاور،فوجی تنصیبات اور پولیس، رینجر کی گاڑیوں پر حملے توڑ پھوڑ آتشزدگی سمیت شہدا ء کی نشانیوں کی بے حرمتی اور پھر جس بے دردی مُلک املاک کو نذر آتش کیا گیا اور ناقابل معافی ایک قبیح راستہ اپنایا جس کو دیکھ کر درد دل رکھنے والا ہر پاکستانی خون کے آنسو رو رہا ہے مُلک میں اربوں کھربوں کا نقصان جس کا ازالہ ناممکن ہے، علماء کرام نے مزید کہا ہے کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کرتے ہوئے شر پسند عناصر نے وہ کچھ کیا جو پچھتر سالہ تاریخ میں کوئی ازلی دشمن بھی نہ کر سکا غازیوں اور شہیدوں کی روحوں کو تڑپا دیا وطن عزیزکی حفاظت کرنے اورقربان ہونے والے شہیدوں کے مجسموں کی جس سفاکی سے بے حُرمتی اور توہین کی گئی مُلک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا چشم فلک نے ایسے دلخراش مناظر کبھی نہیں دیکھے ہوں گے کبھی کوئی قوم اپنے عظیم محسنوں، مشاہیر اور ہیرو کے ساتھ ایسا کرسکتی ہے، اعلامیہ میں علماء کرام نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی 2023 ء کو ہمیشہ سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا ہے کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ایسے دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا 9 مئی کے واقعہ پر ہم سب سخت الفاظ میں پُر زور مذمت کرتے ہیں، ملک بھر میں 25 مئی کو منائے جانے والے یوم تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج اور شیر دل جوانوں پر فخر ہے اور قوم پاک افواج کے ان عظیم سپوتوں اور جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کا سینہ سپر ہو کر مقابلہ کیا۔اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے مُلک و قوم کی حفاظت کی، یاد رکھیں وہ قوم جو اپنی محسنوں غازیوں شہیدوں کی لازوال قُربانیوں کو بھلاکراُن کی تذلیل و تحقیر کرے تو وہ قوم کبھی بھی کامییابی و کامرانی کی راہوں پر گامزن نہیں ہو سکتی ایسی قوم صفحہ ہستی سے مٹ جایا کرتی ہے ہماری تمام تر ہمدردیاں اور توانائیاں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے ہماری افواج اور شُہداء پاکستان ہمارا فخر و افتخار اور سروں کے تاج ہیں

London (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 27, 2023) – Leaders of various religious organizations and senior scholars from across Britain have issued a joint statement regarding Pakistan’s Martyrs Day and the tragic incident of May 9.

The esteemed scholars expressed their thoughts, stating that the countless sacrifices made by the armed forces of Pakistan for peace, security, and eradication of terrorism in the beloved homeland can never be forgotten.

They emphasized that the sacrifices of the Pakistani armed forces, Rangers, Navy, Air Force, Police, and other law enforcement agencies are invaluable in serving Pakistan.

They understand that commemorating the selfless and untainted sacrifices of these heroes on May 25 as “Pakistan’s Martyrs Day” is a commendable and worthy tribute.

They stand united with the Pakistani armed forces, extending their heartfelt solidarity, and will continue to stand shoulder to shoulder-with them.

The armed forces and martyrs of Pakistan are their pride, honor, and the crown on their heads.

Show More

Related Articles

Back to top button