DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Pakistan National Martyrs Day observed with unity and reverence, expressing solidarity with the armed forces and paying tribute to the martyrs

پاک فوج سے اظہار یکجہتی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی یومِ تکریمِ شہداء پاکستان قومی،ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,26،مئی,2023)— پاک فوج سے اظہار یکجہتی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی یومِ تکریمِ شہداء پاکستان قومی،ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یوم تکریم شہداء پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ یاسر رضوان اورایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی نے1965 کی پاک بھارت جنگ میں شہید ہونے والے میجر مسعوداخترکیانی شہید اور پنجاب پولیس کے انسپکٹر راجہ نصیراحمدجنجوعہ کی قبر پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ یاسر رضوان نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرچیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کامران خان، راجہ عمر حیات، راجہ عامراشتیاق، سول ڈیفنس کے عبدالشکور کھٹر عدیل اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, May 26, 2023)—In order to express unity with the armed forces and pay tribute to the martyrs, National Martyrs Day of Pakistan is being observed in Kahuta, similar to the rest of the country, with nationalistic fervor. A solemn ceremony was held as part of the commemoration of Pakistan’s Martyrs Day. On this occasion, Assistant Commissioner Kahuta, Yasar Rizwan, and SHO Kahuta, Basharat Abbasi, laid floral wreaths and recited Fateha at the graves of Major Masood Akhtar Kiani, who was martyred in the 1965 Pakistan-India war, and Inspector Raja Nasir Ahmed Janjua of Punjab Police. Assistant Commissioner Kahuta, Yasar Rizwan, paid tribute to the martyrs, stating that today the entire Pakistani nation has presented their martyrs with words of great admiration. Chief Municipal Officer Kahuta, Kamran Khan, Raja Umar Hayat, Raja Aamir Ashtiaq, Abdul Shakoor Khatr Adil from Soul Defence, and other citizens were also present on this occasion.

یوم تکریم شہدا کے موقع پر ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے شہدا کی قبور پر حاضری سلامی پیش

On the occasion of Martyrs’ Day, like all over the country, in Kahuta, the administration paid a visit to the graves of the martyrs

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26مئی2023)
یوم تکریم شہدا کے موقع پر ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی انتظامیہ کی جانب سے شہدا کی قبور پر حاضری سلامی پیش کی اور خراج عقیدت پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، سی او کہوٹہ، ایس ایچ او کہوٹہ، و دیگر انتظامیہ کے افسران کی فخر پاکستان گکھڑ قبیلے کے سپوت میجر مسعود اختر کیانی شہید ستارہ جرات کی قبر سخی سبزواری بادشاہ حاضری سلامی پیش کی جبکہ درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی تفصیلات کے مطابق یوم تکریم شہداء کے موقع پر میجر مسعود اختر کیانی شہید ستارہ جرات کی قبر پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی حاضری اس موقع پر انکے ہمراہ چیف آفیسر کامران، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی، و دیگر مقامی انتظامیہ کے افسران سول ڈیفنس کے اہلکاران عبدالشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی،تصدق حسین اور فوجی لباس میں ملبوس ننھے بچے بھی تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ و دیگر نے میجر مسعود اختر کیانی شہید کی قبر پر چادر چڑھائی اور انکی لازوال خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم اس ملک میں وقار اور عزت کے ساتھ رہ رہے ہیں ان جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہمیں اپنے شہداء کی تکریم ہر صورت کرنی چاہیے انھوں نے اس موقع پر پاک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ بعدازاں سخی سبزواری بادشاہ میں مدفون دیگر شہدا کی قبور پر بھی حاضری دی اور انکے درجات بلندی کی دعا بھی کی گئی

 

Show More

Related Articles

Back to top button