DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Pakistan Tehreek-e-Insaf Faces Continuous Setbacks in Provincial Constituency PP-10”

صوبائی حلقہ پی پی 10 میں پاکستان تحریک انصاف کومسلسل دھچکوں کا سامنا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،مئی,2023)—صوبائی حلقہ پی پی 10 میں پاکستان تحریک انصاف کومسلسل دھچکوں کا سامنا۔جھمٹ مغلاں میں منعقدہ شمولیت ملاقات پروگرام میں یوسی ساگری جنوبی میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اکثریتی گروپ نے انجینیئر قمرالاسلام سے الحاق کرتے ہوئے عام آدمی کارواں اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پوٹھوار ٹاون کے سابق سینیئر نائب صدر مرزا خاور کی سربراہی میں ایک بڑے گروپ نے عام آدمی کارواں میں شمولیت اختیار کر لی۔عام آدمی کارواں میں شمولیت کرنے والے اس گروپ کا تعلق جھمٹ، کلیال،مانکیالہ،کلیام مغل اور چھنی عالم شیر سے ہے۔شمولیت ملاقات پروگرام میں مرزا رزاق حسین،مرزا خاور،اسدبٹ آف کلیال، مرزا ساجد،مرزا عابدحسین، عبدالرحیم،حاجی رشید،فرزان حسین،قمر زمان،صوفی عنصر،مرزا تبریز، مرزا جمیل،یاسر،افتاب،مسعود محمود،محمد رضوان،پرویز کیانی،ملک فیصل،سہیل انور،فیصل ندیم،احسان،کامران،اسد بٹ،شکیل احمد،نصیر،عمران ل،چنگیز نمبردار،بابر جمیل اور دیگر شامل ہیں۔مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر امیدوار حلقہ انجینئر قمراسلام راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی بھی غیرت مند محب وطن پاکستانی پی ٹی آئی میں رہ کر دہشتگردوں کا ساتھی نہیں بن سکتا یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے زمہ داران کارکنوں نے دہشتگردوں سے الگ ہوکر قیام پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرکے نوازشریف کے بیانیے پر مہر ثبت کر دی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 22, 2023)—Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) continues to face consecutive setbacks in the provincial constituency of PP-10. In a gathering held in Jamat Mughlan, a majority group affiliated with PTI in UC South Sagri joined Engineer Qamar-ul-Islam and opted to join the common caravan and Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N). According to details, a major group led by former Senior Vice President of PTI, Mirza Khawar, decided to join PML-N. The group hailing from Jumat, Kaliyal, Mankiyala, Kalyam Mughla, and Chani Alam Sher, participated in the joining ceremony. Hence, the responsible workers of PTI have expressed their support for the founding party of Pakistan, the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), and have endorsed Nawaz Sharif’s statement.

وزیراعظم کے مشیر سردار محسن عباسی نے الحاج اسلم بانی کی رھائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب

Adviser to the Prime Minister, Sardar Mohsin Abbasi, addressed the workers at the residence of Alhaji Aslam Bani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،مئی,2023)—وزیراعظم کے مشیر سردار محسن عباسی نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر فوجی و قومی املاک پر حملے کرنے والے وطن دشمن ہیں انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں بزرگ مسلم لیگی الحاج اسلم بانی کی رھائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔سردار محسن عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے قائدین کی ہدایات کے مطابق فوجی و قومی املاک اور مشاہیر کی یادگاروں پر حملے کیئے یہ سیاسی کارکنوں کے لبادے میں تربیت یافتہ دہشتگرد تھے جنہیں عمران خان نے زمان پارک میں پناہ دے رکھی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ سے منظوری لے لی ہے ان فسادیوں کو کڑے احتساب کا سامنا کرنا پرٹے گا ان کا تعلق خواہ کسی سے بھی ہو مگر انہیں املاک پر حملے کے سوال کا جواب ہر صورت دینا ہو گا۔سی سی ٹی وی فوٹیجز نے پی ٹی آئی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ اتحادی حکومت عمران کی ناکامیوں اور نااہلیوں کا گند صاف کرنے میں مصروف ہے دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا خود القادر کیس کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔الحاج اسلم بانی نے کہا کہ ہمارا وطن اور ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ان کی املاک پر حملے کرنے والوں کو مقام عبرت بنایا جانا ضروری ہے۔

مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کا تنظیمی اجلاس،41 رکنی سٹی تنظیم مکمل،9 مئی کے واقعہ کی شدید مذمت اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی۔

“PML-N Holds Organizational Convention in City; 41-Member City Organization Completed, Strong Condemnation of May 9 Incident, and Unity Expressed with Armed Forces”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کا تنظیمی اجلاس،41 رکنی سٹی تنظیم مکمل،9 مئی کے واقعہ کی شدید مذمت اور مسلح افواج سے اظہار یکجہتی۔اجلاس کی صدارت سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے کی جس میں جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود شمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اتفاق رائے سے درج ذیل 41 رکنی سٹی مسلم لیگ ن کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں صدر حاجی اخلاق حسین،سینئر نائب صدور حاجی غلام ربانی،شیخ عظیم اکرم،شاہد جمیل عباسی،نائب صدور وحید احمد جنجوعہ،راجہ محمد یونس،شیخ ندیم احمد،حاجی محمد اسحاق،راجہ ناصر منہاس،حاجی طارق تاج،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس،جوائنٹ سیکرٹری قاضی عبدالمجید،محمد لطیف بھٹی،چوہدری غلام سفیر،راجہ محمد وحید،محمد لطیف عباسی،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ملک محمد جلیل،ایڈیشنل سیکرٹریز راجہ محمد سرفراز،اسد بھٹی،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز چوہدری قمر عباس،حاجی طاہر محمود،سلیم بلوچ،راجہ محمد نبیل اشرف،ندیم صدیقی،سیکرٹری اطلاعات تنویر اختر شیرازی،لیگل سیکرٹریز شیخ تیمور قدوس،سیٹھ نعمان عابد،جبکہ ارکان مجلس عاملہ میں ملک محمد افتخار،راجہ محمد اکرم،غالب حسین،چوہدری محمد اشتیاق،ماسٹر محمد جاوید،محمد حنیف،چوہدری امین،ماسٹر محمد افضال راجہ،فیصل محمود،کاشف محمود،تبسم شبیر راجہ،چوہدری محمد مشتاق،محمد ارشد اور قمر محمود راجہ پر مشتمل ہو گی۔ اجلاس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض کی پیش کردہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔جن میں 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی ملک دشمنی قراد دیتے ہوئے ملزمان کو مقام عبرت بنانے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں اس موقع پر مسلح افواج سے اظہار یک جہتی بھی کی گئی اور کہا گیا کہ ملک کا ہر محب وطن شہری اپنی بہادر مسلح افواج کی پشت پر ہے اور رہے گا۔

التحصیل طالبات کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں سکلز سمر کیمپ کا انعقاد

“Government Technical Training Center Organizes Skills Summer Camp for Female Students”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,22،مئی,2023)—حکومت پنجاب کے سکلز پروگرام کے تحت امتحانات سے فارغ التحصیل طالبات کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر برائے خواتین کلر سیداں میں سکلز سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کیلئے خواہش مند طالبات سے بیوٹیشن،ٹیلرنگ اور کمپیوٹر اپلیکیشن کی تربیت کیلئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ 30مئی مقرر کی گئی ہے۔کلاسز کا آغاز یکم جون سے کیا جا رہا ہے جس کا دورانیہ دو ماہ ہے۔کورسز کیلئے تعلیمی قابلیت مڈل/میٹرک مقرر کی گئی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button