DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Murderous attack on Raja Noman Rafi, firing by armed suspects, A case could not be registered for four days

راجہ نعمان رفیع پر قاتلانہ حملہ مسلح ملزمان کی فائرنگ۔ تھانہ کلر سیداں میں چار دن سے مقدمہ درج نہ ہو سکا

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,20،مئی,2023)— سابق چیف آفیسر کہوٹہ راجہ محمد رفیع کے بیٹے راجہ نعمان رفیع پر قاتلانہ حملہ مسلح ملزمان کی فائرنگ۔ تھانہ کلر سیداں میں چار دن سے مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف آفیسر کہوٹہ راجہ محمد رفیع کے بیٹے راجہ نعمان رفیع پر قاتلانہ حملہ مسلح ملزمان کی فائرنگ تھانہ کلر سیداں میں چار دن سے مقدمہ درج نہ ہو سکا۔علاقے میں خوف و ہراس پولیس تھانہ کلرسیداں ناکام علاقہ میں ڈاکو راج قتل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئیں۔ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔چار دن سے شرفاء تھانہ کلرسیداں میں ذلیل وخوار آئی، جی پنجاب، آر پی او اورسی پی اوراولپنڈی فوری نوٹس لیں۔بنک ملازمین سمیت علاقہ بھر کے رہائشی پریشانی کاشکار اور خوف و ہراس میں مبتلا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 20, May, 2023)- Murderous attack on Raja Noman Rafi, son of former Chief Officer Kahuta Raja Muhammad Rafi, firing by armed suspects. A case could not be registered at Kallar Sayedan police station for four days. According to the details, the murderous attack on Raja Noman Rafi, the son of former Chief Officer Kahuta Raja Muhammad Rafi, the shooting of the armed suspects could not be registered in Kallar Syedan Police Station for four days. And the incidents of robbery became normal. FIR could not be registered, IG Punjab, RPO CPO Rawalpindi asked for immediate notice. Residents of the entire area including bank employees are worried and afraid.

پولیس تھانہ کہوٹہ نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

Police station Kahuta arrested three suspects involved in the murder

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,20،مئی,2023)— پولیس تھانہ کہوٹہ نے اندھے قتل کیس کا سراغ لگا کر قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق دوماہ قبل نامعلوم ملزمان نے گورنمنٹ بوائز سکول کیرل کے ٹیچر محمد نذر کو رات کی تاریکی میں فائرنگ
کرکے قتل کردیاتھا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔اندھے قتل کی تفتیش ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر چوہدری محمدعارف کے سپردکی گئی جنہوں نے گزشتہ روز ہیڈکانسٹیبل سہیل کیانی،فرخ مسعودکیانی،قدیراحمدکے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی، موبائل ڈیٹا اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور ماسٹرمائنڈ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ماسٹر مائنڈ مہربان جمال کا تعلق کہوٹہ شہر جبکہ دو پٹھان ملزمان محمد انیس اور عطاالرحمن کا تعلق چارسدہ سے بتایا جارہاہے۔ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیاگیا۔ آئندہ چندروز تک انتہائی اہم انکشافات متوقع ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے میں دھماکہ کرنے ان
پر حملے کرنے کی شدید مذمت

Attack on convey of Amir Jamaat-e-Islami Pakistan Siraj-ul-Haq condemd

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,20،مئی,2023)— امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے میں دھماکہ کرنے ان پر حملے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں سراج الحق پاکستان کی واحد امید ہیں دہشت گردوں ایسے حملے کرنے والوں کے خلاف جلد از جلد کاروائی کر کے کٹہرے میں لایا جائے اور معلوم کیا جائے کہ اس حملے کے پیچھے کون ملوث ہے قائد پاکستان سراج الحق ایماندار نیک اور مخلص لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کی بہترین خدمت کی اور جذبہ لیے میدان میں سر گرم عمل ہیں سراج الحق پاکستان کی واحد امید ہیں اور ایک صاف شفاف قیادت جو ملک میں سیاسی معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں آج ژوب قافلے میں خودکش حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچے ان خیالات کا اظہار رہنما جماعت اسلامی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 07 راجہ تنویر احمد۔سابق کونسلر رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف، سردار مسعود، ملک عبد ا لبا سط۔ملک عبدالقیوم، سردار امین ثاقب، امیرحلقہ پی پی سیون ابرار عباسی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ملک خوفزدہ ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں سراج الحق پاکستان کی صاف شفاف قیادت اور ریاست مدینہ ک نفاذ ملک میں کر سکتے ہیں اور یہودی ایجنڈوں کا خاتمہ کریں گے۔ انھوں نے حکومت وقت اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ فل فور جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ایسے عناصرکو سامنے لا کر قرار واقع سزا دی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button