DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A grant of 40 crores has been released by the federal government for the tourism highway

چالیس کروڑ کی گرانٹ وفاقی حکومت نے ٹورازم ہائی وے کے لیئے جاری کردی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,19،مئی,2023)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی کاوش رنگ لے آئی۔ 40کروڑ کی گرانٹ وفاقی حکومت نے ٹورازم ہائی وے کے لیئے جاری کردی۔ جبکہ 27ارب کی خطیر گرانٹ سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر کے بائی پاس کا کام تیز رفتاری کے ساتھ دوبارہ شروع۔ سابقہ تحریک انصا ف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مزکورہ منصوبہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کو انتقامی کاروائی کے طور پر بند رکھا اور نہ صرف کہوٹہ ملحقہ دیہاتوں بلکہ آزاد کشمیر،راولپنڈی و اسلام آباد کے رہائشیوں مسافروں کو سفری سہولیات کے میگا پراجیکٹ سے محروم رکھا اور منصوبے کو دبا کر حلقہ کی عوام سے زیادتی کی۔ پنجاب حکومت پنجاب حکومت کو فنڈز جاری ہوگئے۔ کرنل (ر) مسعود عباسی کی محنت لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بذریعہ لیٹر نمبریNO.F.1(2)2017-18-PF-64 گورنمنٹ آف پاکستا ن فنانس ڈویژن (PF WING) اسلام آباد نے ڈائریکٹر جنرل AGPRسب آفس لاہور کے نام ٹرانسفر کر دیئے۔ اس موقع پر راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے نے کہا کہ 27ارب کی گرانٹ سے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ شہر کے بائی پاس کا کام تیزرفتار سے جاری ہے۔ سابقہ تحریک انصاف کی نا اہل حکومت نے اپنے دور حکومت میں ان منصوبوں پر کام روک کر حلقہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی اور بہت ظلم کیا۔ ترقیاتی کام عوام کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میرے مطالبے پر نہ صرف (27) ارب کے منصوبے کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کو بحال کرکے کام شروع کر ایا ”بلکہ ٹورازم روڈ چوکپنڈوری تا مری“ منصوبہ کے لیئے (40) کروڑ کی مزید گرانٹ فراہم کر کے ایرینہ عوامی مطالبہ پورا کر دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کرنل (ر) مسعود عباسی کی کاوش کو بھی سراہا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 19, May 2023)- The efforts of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and former MPA and Provincial Parliamentary Secretary Raja Sagheer Ahmed have yielded results. A grant of 40 crores has been released by the federal government for a tourism highway. While the work of Kahuta Pindi Road and Kahuta city bypass has resumed at a high speed with a grant of 27 billion. The former Tehreek-e-Insaf government during its tenure closed the said project Kahuta Pindi Road and Kahuta Bypass as a retaliatory measure and not only Kahuta adjacent villages but also the residents of Azad Kashmir, Rawalpindi and Islamabad were denied mega travel facilities. Funds have been released by the Punjab Government. The hard work of Colonel (R) Masood Abbasi is worthy of praise. These views were expressed by the former provincial parliamentary secretary and MPA Raja Sagheer Ahmed while talking to the journalists.

معروف لیگی رہنماء راجہ محمد بشیر کا بھتیجا راجہ خضر محمود رشتہ ازدواج میں منسلک

Williama of Raja Khizar Mahmood celebrated with social and political personalities

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2023)
معروف لیگی رہنماء راجہ محمد بشیر کا بھتیجا راجہ خضر محمود رشتہ ازدواج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق ڈھوک ڈھیری مو ضع ممیال کے رہائشی راجہ محمد یاسین کے صاحبزادے اور معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد بشیر کے بھتیجے راجہ خضر محمود(یوکے) رشتہ آزدواج میں منسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان ومسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے ناہب صدر حافظ عثمان عباسی،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد، امیدوار برائے قومی وصوبائی اسمبلی راجہ ندیم احمد، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید سکوٹ امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،رہنما پی ٹی آئی راجہ ساجد جاوید،سابق نائب ناظم راجہ محمد نواز، راجہ محمد ثقلین سالگراں (شفیلڈ یو کے)،ارشد بھٹی پنڈ بھینسو، ڈاکٹر مبارک علی راجہ سکوٹ، ماسٹر عابد جنجو عہ، ماسٹر راجہ اعتزاز احسن، زاہد رشید ممیال، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،راجہ محمد ثقلین ممیام، کونسلر راجہ عباس پپو،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی،خرم عباسی آف مری،کونسلر راجہ جلیل لونہ،راجہ سکندر بخت ممیام، فاضل ستی پنڈ بھینسو، راجہ عبدالحمید گھوئی، راجہ امجد پدری سیداں، بینک منیجرراجہ وقاص جنجو عہ، راجہ عدیل جنجوعہ، محمد محسن، راجہ شیراز بھلوٹ، سینئر نائب صدر پریس کلب چوآ خالصہ معروف صحافی راجہ انوار الحق سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات اور عمائدین علا قہ نے شرکت کی اور جوڑے کو زند گی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کی۔

پٹرول ڈیزل سستا ہونے کے باوجود کرائیوں میں کمی نہ ہو سکی

Despite petrol diesel being cheaper, fares are not reduced

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2023)
پٹرول ڈیزل سستا ہونے کے باوجود کرائیوں میں کمی نہ ہو سکی پٹرول ڈیزل کی قیمتیں جب بڑھتی ہیں تو فوری طور پر کئی گنا زیادہ کرایہ بڑھا دیتے ہیں مگر قیمتیں جتنی بھی زیادہ کم ہوں کرایہ زیادہ تو ہو جاتا ہے کم نہیں ہوتا غریب عوام کو ہر طرف سے مہنگائی نے مار دیا نوبت فاقوں پر آ گئی یے رکشوں سے لیکر بسوں تک ہر گاڑی والے نے کرایہ اتنا زیادہ کر دیا کہ سفر کرنا مشکل ہوگیا نہ انتظامیہ کوئی ایکشن لیتی ہے اور بہ ہی RTA کرایہ نامہ اویزاں کراتی ہے لوکل سوزکیوں کیری ڈبے اور دیگر گاڑیوں نے بھی من مانے کرائے لینے شروع کر دیے ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی چیئر مین آر ٹی اے اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ لوکل روٹ اور کہوٹہ پنڈی روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے کرایے فکس کیے جائیں جبکہ پانی کے ٹینکرز اور تھریشر مشینوں ٹریکٹر کے ریٹ بھی فکس کیے جائیں پانی کی کمی کے دوراں ٹینکرز 1500سے 2000 روپے تک وصول کرتے ہیں اگر انتظامیہ تھوڑی زحمت کرے تو غریبوں کو ریلیف مل سکتا ہے اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ کیا ہے۔

سب انسپکٹر مرزا آصف کو شاندار کارکردگی پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی طرف سے نقد انعام

Sub Inspector Mirza Asif awarded by CPO Rawalpindi Syed Khalid Hamdani for outstanding performance

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2023)
فرض شناس سب انسپکٹر مرزا آصف کو شاندار کارکردگی پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی طرف سے نقد انعام اور تعریفی سند راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اعلی پولیس افسران کو اعلی کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد کی تقریب سی پی او آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی مرزا آصف اس سے قبل ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ میں اپنے فرائض منصبی ادا کر چکے ہیں اور ان کا شمار پنجاب پولیس کے قابل محنتی، ایماندار، خوش اخلاق، نرم مزاج اور عوام دوست پولیس افسروں میں شمار کیا جاتا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button