کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مئی,2023)—کلرسیداں میں زمین کے تنازعہ پر شدید فائرنگ ایک شخص جاں بحق تین سے زائد زخمی،گھنٹوں فائرنگ جاری رہی،8 ملزمان حراست میں لے لیئے گئے،پولیس گھنٹوں بعد نعش اٹھانے میں کامیاب ہوئی۔ حملہ آوروں نے اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کلرسیداں کے دوردراز اور شمال مشرق میں یوسی دوبیرن کلاں کے آخری موضع ڈھوک برانڈی میں دن کے دو بجے کے قریب پیش آیا درجنوں افراد نے وہاں زمین کے تنازعہ پر لوگوں پر گولیاں برسائیں حملہ آوروں کی تعداد درجن سے زائد تھی جو گھنٹوں فائرنگ کرتے ریے جس سے پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سیکرٹری اطلاعات دانیال کیانی کا 38 سالہ بھائی یاسر کیانی گولیاں لگنے سے جاں بحق اور اس کا تایا زاد بھائی قمر کیانی زخمی ہو گئے دانیال کیانی ایمبولینس لے کر ادہر پہنچے تو انہیں بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا جبکہ دوسری طرف سے ریٹائرڈ میجر حسن بھی زخمی ہوئے ہیں واقعہ کے تین سے چار زخمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں لائے گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کردیا گیا واقعہ کا سب سے افسوسناک پہلو یہ تھا کہ مسلح ملزمان نے تین گھنٹوں تک پولیس سمیت کسی کو بھی مقتول یاسر کیانی کی نعش اٹھانے کی اجازت نہ دی ایس ایچ او کلرسیداں کے بعد ڈی ایس پی اور پھر ایس پی صدر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے کاروائی کرکے 8 ملزمان کو حراست میں لے کر واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 17, 2023) — A violent gunfire erupted, resulting in one fatality and more than three injuries as the firing continued for hours. Eight suspects have been taken into custody, and the police successfully retrieved the body after several hours. The attackers wreaked havoc, causing significant damage.
According to details, the incident occurred in Dhok Barandi, U.C Doberan Kallan, around 2 PM. Dozens of individuals unleashed a hail of bullets on people amidst a land dispute.
The number of assailants exceeded a dozen, engaging in hours-long firing, which resulted in the death of 38-year-old Yasar Kiani, brother of PTI (Pakistan Tehreek-e-Insaf) Tehsil Kallar Syedan Secretary of Information, Daniyal Kiani, and injuries to his cousin, Qamar Kiani.
When Daniyal Kiani arrived at the scene with an ambulance, he was also subjected to gunfire, causing him injuries. Retired Major Hassan also sustained injuries from the incident. Three to four injured from the incident were brought to Tehsil Headquarters Hospital, where they were later transferred to Rawalpindi after receiving initial medical assistance.
The most tragic aspect of the incident was that the armed culprits prevented anyone, including the police, from retrieving Yasar Kiani’s body for three hours. Following the incident, the DPO (District Police Officer) and then the SP (Superintendent of Police) also visited the site, and the police initiated an investigation after taking eight suspects into custody.
تین مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کلرسیداں نجی بنک کے منیجر کی گاڑی پر فائرنگ
Three armed motorcyclists opened fire on the car of the manager of a private bank in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مئی,2023)—کہوٹہ کلر سیداں روڈ پر تین مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کلرسیداں نجی بنک کے منیجر کی گاڑی پر فائرنگ،تفصیلات کے مطابق چوآروڈ کلرسیداں میں واقع ایک نجی بنک کے منیجر راجہ نعمان رفیع کہوٹہ سے کلرسیداں آ رہے تھے کہ بکھڑال کے قریب تین موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی مگر وہ گاڑی بھگا لے جانے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے راجہ نعمان رفیع نے کاروائی کے لیئے کلرسیداں پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پہلی ای این ٹی سرجری کامیاب رہی
The first ENT surgery was successful at THQ Hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مئی,2023)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پہلی ای این ٹی سرجری کامیاب رہی۔صحت یاب ہونے کے بعد مریض کو گھر بھیج دیا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان نے بتایا کہ گزشتہ روز بابر حسین نامی مریض کو شعبہ بیرونی مریضاں میں معائنہ کیلئے لایا گیا تھا جس کے ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی جس کیلئے فوری آپریشن تجویز کیا گیا اور ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر زمل شاہان نے ناک کی ہڈی کا انحراف شدہ حصہ سرجری کے ذریعے سیدھاکر کے مریض کو تکلیف سے ہمیشہ کیلئے نجات دلا دی۔آپریشن کی کامیابی کے بعد مریض نے سکھ کا سانس لیا اور ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان اور ان کی ٹیم کو دعائیں دیتے ہوئے ہسپتال سے رخصت ہوا۔
نوجوان شادی کرنے سعودی عرب سے آزادکشمیر پہنچا تین ایام بعد فرشتہ اجل نے اس کی جان لے لی
Man arriving from Saudi Arabaia for his wedding dies of heart attack
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مئی,2023)—نوجوان شادی کرنے سعودی عرب سے آزادکشمیر پہنچا تین ایام بعد فرشتہ اجل نے اس کی جان لے لی اور شادی کی خوشیوں میں مگن گھرانہ سر پکڑ کے بیٹھ گیا نوجوان محمد ندیم سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے وہ اپنی شادی کے لیئے دس مئی کو سعودی عرب سے پاکستان کے لیئے روانہ ہوا وہ اپنے گاؤں بھاٹہ کوٹ آزادکشمیر پہنچا اور صرف تین ایام فرشتہ اجل آ گیا،نوجوان ندیم کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
فوجی اور قومی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مزمت
Strongly condemned those who attacked military and national installations
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما سردار عدیل انجم نے فوجی اور قومی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پی ٹی ا? کے مسلح جتھوں نے پاکستان آرمی اور اداروں کو نقصان پہنچایا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک اور اداروں پر حملہ آور ھو رھے ھیں اقتدار سے محرومی پر یہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ھیں اور اب ان کی اگلی منزل جیل ھے ان کے سہولت کار انہیں جیل سے بچا نہ پائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے املاک کو نقصان پہنچایا اور دہشتگردی پھیلائی حکومت انہیں نشان عبرت بنا۔
موہڑہ پھڈیال کی دینی درسگاہ سے بھاگنے والے 12 سالہ طیب نامی طالب علم کو کلر سیداں بائی پاس پر واقع دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے دربار سے بازیاب
A 12-year-old student named Tayyab, who ran away from the religious school of Mohra Phadyal, was rescued from Darbar Alia Balawara Sharif on Kallar Syedan Bypass
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مئی,2023)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے نواحی علاقہ موہڑہ پھڈیال کی دینی درسگاہ سے بھاگنے والے 12 سالہ طیب نامی طالب علم کو کلر سیداں بائی پاس پر واقع دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے دربار سے بازیاب کر کے مقامی عدالت میں پیش کر دیا جہا ں معزز جج نے 164 کے تحت بیان قلم بند کرنے کے بعد اس کی خواہش پر اسے والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ادھر طیب نامی طالب علم نے میڈیا کو بتایا کہ درسگاہ سے چھٹی نہیں ملتی تھی جس کی وجہ سے وہ بھاگنے پر مجبور ہوا۔تھوہا خالصہ کا 12 سالہ بچہ جو کلر سیداں کے نواحی موہڑہ پھڈیال میں ایک دینی درسگاہ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا کہ چیز لینے کے بہانے اچانک مدرسے سے غائب ہو گیا جس پر مدرسہ کے انچارج معلم قاری مرسلین نے اس کی گمشدگی کے بارے میں اس کے چچا لیاقت علی کو اطلاع کر دی جس پر وہ فوری طور پر تھانہ کلر سیداں پہنچ گئے اور اپنے بھتیجے کی گمشدگی رپورٹ درج کروا دی اور بازیاب ہو جانے پر سکھ کا سانس لیا۔