Kallar Syedan: “Fake FIRs causing confusion and chaos among citizens as fraudulent reports circulated among journalists and groups”
گزشتہ چند ایام سے جعلی ایف آئی آرز کی تیاری اور اسے صحافیوں سمیت مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے بے بنیاد اور گمراہ کن اطلاعات کو عام کر کے شہریوں کے لیئے مسائل پیدا کیئے جا رھے ہیں
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)—گزشتہ چند ایام سے جعلی ایف آئی آرز کی تیاری اور اسے صحافیوں سمیت مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے بے بنیاد اور گمراہ کن اطلاعات کو عام کر کے شہریوں کے لیئے مسائل پیدا کیئے جا رھے ہیں۔ گزشتہ روز اسی طرح روات پولیس اسٹیشن کی ایک ایف آئی آر کی کاپی مختلف گروپوں اور صحافیوں کو بھی ارسال کی گئی جس میں قرار دیا گیا کہ روات پولیس نے جی ایچ کیو گیٹ ون پر حملے کے خلاف سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ،خالد جدون،کلرسیداں کے احمد نواز،امتیاز حسین،اکرام بشیر کہوٹہ کے عمران ستار،شیخ عمار،مظہر حسین،منیر ریاض،اظہر شاہ،عدنان گجر،ظفر گجر و دیگر پچاس سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا ہے جبکہ ایسا کوئی سرے سے واقعہ ہی پیش نہیں آیا نہ ہی روات پولیس نے اس طرح کی کوئی ایف آئی آر مرتب کی ہے مگر ناعاقبت اندیش افراد نے فوٹو شاپ کے ذریعے جعلی ایف آئی آر ترتیب دے کر پھیلا دی جس کا حقیقیت سے کوئی تعلق نہیں اور اس میں مبینہ طور پر شامل تمام افراد کا سرے سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے لہذہ میڈیا سمیت دیگر حلقے بھی اس نئی سازش سے ہوشیار رہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 15, 2023) –-“Fake FIRs circulating among groups and journalists causing confusion in the city; Police denies filing any case against politicians and citizens mentioned in fraudulent reports”
In the past few days, fake FIRs have been circulated among different groups and journalists, containing baseless and misleading information that is causing problems for citizens. Yesterday, a copy of an FIR from Rawat Police Station was also sent to various groups and journalists, alleging that former provincial minister Muhammad Basharat Raja, Khalid Jadon, Ahmaz Nawaaz, Imran Star of Khots, Aqram Bashir Khota, Sheikh Ammar, Mazhar Hussain, Munir Riaz, Adnan Gujjar, Zafar Gujjar, and more than fifty other individuals were involved in terrorism against G.H.Q Gate One. However, this incident did not happen, and no such FIR has been filed by the Rawat Police.
Some individuals with malicious intentions created fake FIRs using Photoshop, which has no connection to reality. The individuals named in these fake FIRs have no link to each other, and the police have confirmed that they have not filed any case against them. Therefore, the media and other circles are advised to remain cautious and not spread rumors based on these fake reports.
پوٹھوار پاکستان کا بازوئے شمشیر زن ہے, سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ
Pothwar is Pakistan’s sword arm of Pakistan, Former Assemblymember Engineer Qamar Ul Islam Raja
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ پوٹھوار پاکستان کا بازوئے شمشیر زن ہے اور کوئی گھر ایسا نہیں ہے جہاں کسی غازی یا شہید کی نئی یا پرانی وردی موجود نہیں ہے یا بیٹھک میں کسی خاکی وردی والے کی فریم شدہ تصویر موجود نہیں ہے لیکن پچھلے چند دنوں میں جس طریقے سے پوٹھوار کے ان غازیوں کے جذبوں اور شہیدوں کے لہو کو تحقیر کا نشانہ بنایا گیا وہ قابل ملامت و قابل لعنت ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب پاکستان کے دارالحکومت کے طور پر اسلام آباد کا انتخاب کیا گیا یا ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھتے وقت پوٹھوار کی سرزمین کا انتخاب کیا گیا تو یہی پہلو کارفرما تھا کہ اگر کسی طور کوئی طاقتور دشمن زمین فتح کرتا ہوا دریائے جہلم عبور بھی کر لے اور دست بدست لڑائی کی نوبت آ بھی جائے تو پوٹھوار کے غازی اور ان غازیوں اور شہیدوں کے لواحقین اپنے شہدا کے خون کی لاج رکھیں گے اور اپنی جانیں دے کر بھی دشمن کو اپنے دارالخلافہ یا اپنی ایٹمی تنصیبات تک نہیں پہنچنے دیں گے ان کے کندھوں پر سر نہ رہیں لیکن پاکستان کے کندھوں پر دارلحکومت کا سر اور اس پر رکھا دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت کا تاج رہتی دنیا تک جگمگاتا رہے گا۔ لیکن کسی کو علم نہیں تھا کہ اس پاک قوم کی اپنی ہی نسوں میں یہود و ہنود کی زیرسرپرستی پرورش پاتا گندا خون وہ کچھ کر گزرے جس کا تصور بھی محال ہے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آج بروز پیر دن گیارہ بجے شاہراہ دستور کے پرامن احتجاج کا حصہ بنیں کیونکہ شہیدوں کا مقدس لہو اور غازیوں کا خوشبودار پسینہ ہماری ریڈ لائن ہے جسے ہم کسی طور عبور نہیں کرنے دیں گے۔
ہم نظریہ ضرورت کے پیروکار نہیں ہم مولانا فضل الرحمان کے پیروکار ہیں, مولانا احسان اللہ چکیالوی
“We are not followers of necessity, we are followers of Maulana Fazlur Rehman: Maulana Ehsan ullah Chakaialwi”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ ہم نظریہ ضرورت کے پیروکار نہیں ہم مولانا فضل الرحمان کے پیروکار ہیں ہمارا نصب العین اور منزل کا تعین ہو چکا ہے ہم ہتھوڑا گروپ کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لیئے اسلام آباد کے دہرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دھرنا فساد فی الارض کے سہولت کاروں،یہودی ایجنٹوں کے یاروں،امت محمدیہ کے غداروں اور ناسوروں کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ اٹھا لیں آج تک کسی منصف نے ملزم کو آپ سے مل کر خوشی ہوئی کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کیا یہ الفاظ اصل میں اس شخص کے لیئے بولے گئے جس نے ملک میں فوجی تنصیبات پر حملے کروائے ہمارے قومی مشاہیر کی توہین کی قائد اعظم ہاؤس پر حملہ کرنے والوں سے مل کر اگر کسی کو خوشی ملتی ہے تو ہماری اس ناسور مگر خلاف کھلا اعلان جنگ ہے۔
کلر سیداں میں بھی آج سے پانچ روز ہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہاہے
Polio eradication campaign begins in Kallar Syedan for five days from today
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)حکومت پنجاب کی ہدایت پردیگر تحصیلوں کی طرح کلر سیداں میں بھی آج سے پانچ روز ہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہاہے جس کا باضابطہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کریں گے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم میں پانچ ہزار سے کم عمر کے 41065بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیئے 198ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 177موبائل ٹیمیں 14 فکسڈ ٹیمیں جبکہ 07ٹرانزٹ ٹیمیں 13یوسی ایم اوز اور 39ایریا انچارج کے ہمراہ اس قومی فریضہ کی نگرانی کریں گی۔
دن دیہاڑے دو مسلح ملزمان نے پھیری والے سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی رقم لوٹ لی
Armed robbers loot thousands of rupees at gunpoint from a street seller in broad daylight
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)— دن دیہاڑے دو مسلح ملزمان نے پھیری والے سے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی رقم لوٹ لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ نواحی علاقہ کنوہا موہڑہ وینس میں پلاسٹک کے برتن فروخت کرنے والے ایک شخص کو دو مسلح ملزمان نے روک لیا اور تلاشی کے دوران ہزاروں روپے کی رقم لوٹ لی جبکہ موہڑہ دھیال میں رات کے اندھیرے میں نامعلوم ملزمان نے مکان کی چھت پر رکھے گندم کی فصل کے 20 کے قریب توڑے چوری کرلیئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے کلر بائی پاس پر پرامن احتجاج کیا, آصف محمود کیانی
PTI workers staged a peaceful protest on Kallar bypass, Asif Mehmood Kayani
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کلر بائی پاس پر پرامن احتجاج کیا اس دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ن کسی گاڑی کے شیشے توڑے نہ کسی اور چیز کو نقصان پہنچایا ہے۔ایک سائیڈ سے گاڑیوں کو راستہ بھی دیا گیا تھا مگر ایف آئی آر کی ساری عبارت جھوٹ کا پلندہ ہے۔گلفراز بٹ اور راجہ آفتاب وہاں پر موجود ہی نہ تھے ہم نے وہاں علامتی احتجاج کیا ہے۔پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق تھا اس کے باوجود ہمارے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج قرین انصاف نہیں ہے۔
اپنے اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے دوڑ لگی ہو تو پھر جمہوریت کا بوریا بستر لپیٹ دیا جاتا ہے۔خالد محمود مرزا
If there is a race to fulfill your own personal agenda, then the sack bed of democracy is wrapped, Khalid Mahmood Mirza
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)—جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ پی پی 10 خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ سیاست خدمت،مل بیٹھ کر مسائل کے حل کا نام ہے اور جب مذاکرات کے راستے بند ہو جائیں، مزاکرات کو اپنی توہین سمجھا جائے،ملکی مسائل کو سمجھنے کے بجائے اپنے اپنے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے دوڑ لگی ہو تو پھر جمہوریت کا بوریا بستر لپیٹ دیا جاتا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی اور غیر سیاسی لوگ مل بیٹھیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں اور مستقبل کا ایک مکمل لائحہ عمل بنا لیں۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ اپنی انا کو ترک کرکے ملک کی سالمیت اتحاد اور وحدت کے لیئے متحد ہو جائیں اور تمام مسائل مذاکرات سے حل کریں۔
چوہدری محمد اکبر کی دعائے قل
Dua e Qul observed for the late Ch M Akbar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مئی,2023)— معروف عالم دین مفتی اکبر اویسی نے کہا ہے جب تک ہمارے اعمال اللہ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت کے تابع نہیں ہوں گے ہم کامیابیوں کی سمت اپنے سفر کا آغاز ہی نہیں کرسکتے۔ہمارے دن اور رات احکامات الٰہی کے مکمل تابع ہونے چاہیئے۔انہوں نے ریٹائرڈ تحصیلدار چوہدری محمد حسین کے بھائی سابق چیئرمین چوہدری شفقت محمود کے تایا اور انجمن پٹواریان تحصیل کلر کے صدر چوہدری تنویر اختر کے والد محترم چوہدری محمد اکبر کی دعائے قل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی بھی عمل دین اسلام کے اصولوں کے مطابق کیا جائے گا تو ہر لمحہ عبادت شمار ہو گا۔ایصال ثواب کی محافل کا انعقاد ہر گز بے مقصد نہیں یہ مرنے والوں کی بخشش کا ذریعہ ثابت ہوتی ہیں۔ تقریب سے صاحبزادہ شبیر حسین چشتی، علامہ عبدالباسط چشتی،علامہ عبدالشکور نقشبندی،قاری اجمل قادری،حافظ شاہد محمود نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعوداحمدبھٹی،محمد شیر بہادر،حاجی غلام ظہیر،ماسٹر ارشد بھٹی،مرزا تنویر الحق،گرداور عبدالقدوس،راجہ مصطفی بابر جنجوعہ سمیت محکمہ مال کے عملہ سمیت معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔