DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: “District Headquarters Hospital renamed to Rawalpindi Teaching Hospital”

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا نام تبدیل راولپنڈ ی ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)— ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (سول ہسپتال) کا نام تبدیل کر دیا گیا ۔ اب اس کا نام راولپنڈ ی ٹیچنگ ہسپتال رکھ دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت ہولی فیملی، بے نظیر ہسپتال کو پہلے ہی ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ حاصل تھا تاہم اس ہسپتال کو بھی ٹیچنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ۔اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

The District Headquarters Hospital, formerly known as the Civil Hospital, has been renamed as Rawalpindi Teaching Hospital. The hospital was previously affiliated with Holy Family and Benazir hospitals as a teaching hospital, but it has now been designated as a full-fledged teaching hospital under the Rawalpindi Medical University. A notification has been issued in this regard.

کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

No one can be allowed to incite people and take the law into their hands.

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن جو 75 سال میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے گروہ نے کر دکھایا جبکہ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے، نو مئی کا دن ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، یہ گھنائونی کوشش کی گئی کہ پاک فوج اپنا فوری ردِ عمل دے جس کو مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے لیکن پاک فوج کےذمہ دارا نہ ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا ، ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے، کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،بلوائیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔آئی ایس پی آر سےجاری بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب کے علامیہ کے مطابق منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے فوراً بعد ایک منظم طریقے سےآرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کروائی گئی۔ایک طرف تو یہ شر پسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے محدود اور خود غرض مقاصد کی تکمیل کیلئے بھرپور طور پر ابھارتے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ملک کیلئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فوج نے انتہائی تحمل ، بردباری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا ۔مذموم منصوبہ بندی کےتحت پیدا کی گئی اِس صورتحال سے یہ گھنائونی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردِ عمل دے جسے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکے ۔آرمی کے میچور رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔ ہمیں اچھی طرح علم ہے کہ اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی تھی اور ہے۔ جو سہولت کار ،منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی اور یہ تمام شر پسند عناصر اب نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا جسکی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے اور برملا و متعدد بار اس کا اظہار بھی کرچکا ہے۔کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔۔

راولپنڈی ڈویژن کی 130 فلور ملز بند کردی گئیں

130 flour mills of Rawalpindi division are closed

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—راولپنڈی ڈویژن میں آٹے کے نرخوں میں اضافہ اور آمدہ ایام میں آٹے کا بحران دستک دے رہا ہے راولپنڈی ڈویژن کی 130 فلور ملز بند کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کے فلور ملز کو ابھی تک گندم کا کوٹہ جاری نہیں کیا فلور ملز مالکان کے مطابق انہیں سرکاری نرخوں پر ایک کلو گندم دستیاب نہیں ہے جبکہ بلیک مارکیٹ میں یہ چھ ہزار فی چالیس کلو مل رہی ہے چھ ہزار میں گندم خرید کر موجودہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی ممکن ہی نہیں سرکاری کوٹہ نہ ملنے پر راولپنڈی ڈویژن کی ایک سو تیس فلور ملز بند کردی گئی ہیں جس سے اٹے کی بیس کلو کے بیگ کے نرخوں میں مزید دوسو روپے کا اضافہ ہو چکا ہے ادہر کلرسیداں،کہوٹہ، گوجرخان،دولتالہ اور ملحقہ علاقوں میں آڑھتی پانچ ہزار روپے فی چالیس کلو گندم خرید کر اسٹاک کر رھے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے گندم کا نرخ 3900 روپے فی چالیس کلو مقرر کیا تھا جس یر کہیں بھی عمل نہیں کیا جا رھا دوسری جانب محکمہ خوراک ساری صورتحال سے لاتعلق بنا بیٹھا یے جس سے بحران میں آئندہ چند ایام میں شدت دکھائی دے رہی ہے عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت سے جاری صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

روات کلرسیداں روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے کلرسیداں کے شہری کا موٹرسائیکل چھین لیا

Unidentified armed suspects stole the motorcycle of a citizen of Kallar Syedan on Rawat Kallar Syedan road

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—روات کلرسیداں روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے کلرسیداں کے شہری کا موٹرسائیکل چھین لیا اور نقدی بھی لے کر فرار ہو گئے روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا کہ واقعہ صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب محمد شہباز موٹرسائیکل 125 پر کلرسیداں آ رھا تھا کہ روات کے قریب ہی تین مسلح ملزنان نے اسے روک کر پہلے موباہل فون، نقدی اور پھر موٹر ساہیکل بھی چھین کر فرار ہو گئے روات پولیس مصروف تفتیش ہے.

عمران خان کی گرفتاری کے دوسرے روز کلرسیداں اور روات میں حالات روزمرہ معمول کے مطابق جاری رہے

On the second day of Imran Khan’s arrest, the situation continued as usual in Kallar Syedan and Rawat

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—عمران خان کی گرفتاری کے دوسرے روز کلرسیداں اور روات میں حالات روزمرہ معمول کے مطابق جاری رہے کسی بھی کارکن نے باہر نکل کر احتجاج کی کوشش بھی نہ کی البتہ کلرسیداں پولیس کے ایس ایچ او محمد عمر اعوان نے لی ٹی آئی کے 7 کارکنوں کو گرفتار کر لیا جن میں عاقب علی صدر انصاف یوتھ ونگ،راجہ آفتاب جنجوعہ،ارسلان ولد یاسر،واجد ولد علی اصغر،احسن صفدر اور وقار عزیز بٹ شامل ہیں جبکہ دوسرے روز حالات روزمرہ معمول کے مطابق ریے کسی نے باہر نکل کر کسی احتجاج کی کوشش نہ کی گزشتہ روز روات میں جی ٹی روڈ کو بند کرنے والے آج نظر نہ آئے جبکہ پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button