DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Passenger bus on its way to Chauk Pindori overturns “

چوکپنڈوری(کلرسیداں) آتے ہوئے مسافر بس ٹائی راڈ کھل جائے سے الٹ گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—گزشتہ ہفتے کہوٹہ سے چوکپنڈوری آتے ہوئے ٹائی راڈ کھل جانے سے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس منگل کے روز پھر حادثے کا شکار ہو گئی اور پل سے پی نیچے جا گری،گزشتہ ہفتے سے کہوٹہ سے چوکپنڈوری(کلرسیداں) آتے ہوئے ٹائی راڈ کھل جائے سے الٹ گئی تھی اسے اٹھا کر سڑک کنارے کھڑا کر دیا گیا تھا اسے منگل کے روز اسے ورکشاپ لے جایا جا رھا تھا کہ یہ ایک بار پھر بے قابو ہو کر برساتی نالہ کے پل سے نیچے گر کر مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 11, 2023) – A passenger bus that had previously suffered an accident due to fault, while traveling from Kahuta to Chauk Pindori became the victim of another accident on Tuesday. The bus fell off a bridge and landed in a stream. Last week, the bus overturned due to a fault also. It was lifted and placed on the roadside. On Tuesday, while being taken to a workshop, the bus went out of control again and fell off a bridge into a rainwater stream, resulting in further damages.

کلرسیداں بائی پاس پر احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان،سجاد شاہ،میڈم نبیلہ،اصف کیانی،چوہدری ارشاد،عثمان شاہد،راجہ اظہر اقبال سمیت 19 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج 7 گرفتار

A case has been registered under the Terrorism Act against more than 19 people including PTI’s Col Shabbir Awan, Sajjad Shah, Madam Nabila, Asif Kayani, Chaudhry Irshad, Usman Shahid, Raja Azhar Iqbal for protesting at Kallar Syedan bypass 7 arrests were made

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—کلرسیداں پولیس نے کلر بائی پاس پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے دوران سڑک بلاک کرنے اور گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے پر سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان سمیت 19 سے زائد افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے سات کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے کلر سیداں پولیس نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ساجد سکنہ رجام کے خلاف بھی دھشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلرسیداں محمد عمر اعوان کی درخواست پر مقدمات درج کیئے گئے جنہوں نے اپنی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنی سرکاری گاڑی میں اپنے دیگر ملازمین کے ہمراہ کلر بائی پاس پر پہنچا تو وہاں اطراف میں کھڑے 80/90 اشخاص نے ٹائر جلا کر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کیا ہوا تھا یہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے نعرے بازی کرتے ہوئے عام مسافر گاڑیوں کو بھی پتھر مار کر نقصان پہنچا رہے تھے کارکنوں نے ڈنڈے اٹھا رکھے تھے ان کو بذریعہ مائیک پرامن احتجاج کی تلقین کی مگر انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے مزاحمت شروع کردی جس پر اضافی پولیس نفری طلب کرنی پڑی۔جس پر راجہ آفتاب حسین گف سنگال،وقار عظیم محلہ شیخاں کلرسیداں،احسان صفدر،محمد ابراہیم،عاقب علی،واجد حسین،ارسلان ولد یاسر کو موقع سے گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان میں سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان،گلفراز بٹ،سجاد شاہ،ماسٹر اجمل منیر،سہیل شیل پمپ،زوہیب اکرام،عثمان سکنہ بھلاکھر،شیخ محمد فیاض،شیخ برہان علی،قمر ایاز،چوہدری ارشاد،فرحان،راجہ اظہر اقبال سکنہ کنوہا،میڈیم نبیلہ انعام،اصف محمود کیانی،قیصر،ملک سعید،بلال وینس،کے علاؤہ مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن ساجد سکنہ رجام کے خلاف بھی دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے مقامی شہریوں نے مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن ساجد سکنہ رجام کو مقدمے میں ملوث کرنے جن شدید مذمت کی ہے

سب ڈویژن کلر سیداں کے دو فیڈرز بند کرکے لوگوں کو سارا دن بجلی سے محروم رکھ کر ستاتا گیا

Two feeders of sub-division Kallar Syedan were shut down and people were by deprived of electricity for the whole day

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—آئیسکو ڈویژن گوجرخان کے مرمتی کام کے لیئے سب ڈویژن کلر سیداں کے دو فیڈرز بند کرکے لوگوں کو سارا دن بجلی سے محروم رکھ کر ستاتا گیا،کلرسیداں شہر کے علاؤہ سروہا،جوچھہ ممدوٹ، دھمالی،سدہ کمال،دوبیرن کلاں اور پنڈ بینسو کے ہزاروں صارفین بجلی کا شدید احتجاج،گوجرخان فیڈرز اپنی لائنوں کے لیئے الگ کھمبے نصف کریں صارفین کا موقف،تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح نو بجے ائیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے دو فیڈرز کلرسٹی اور دوبیرن کلاں اچانک بند ہو گئے کافی دیر تک بجلی بحال نہ ہونے پر ائیسکو کلر کے حکام سے رابطہ قائم کیا گیا تو معلوم ہوا کہ گوجرخان کے مختلف علاقوں میں مرمت کی جا رہی ہے اور اس کام کے لیئے کلرسیداں سٹی اور دوبیرن کلاں فیڈرز کو بھی اس لیئے بند کردیا گیا کہ تمام فیڈرز کچھ مقامات پر ایک ہی کھمبے سے گزر رہے ہیں یہ بات انتہائی تکلیف دہ تھی کہ کام گوجرخان میں ہو رھا ھے مگر اس کے لیئے کلر اور دوبیرن فیڈرز بھی بند کرکے ہزاروں صارفین کو سزا دی گئی بتایا گیا کہ دو بجے بجلی بحال کر دی جائے گی مگر ایسا نہ ہو سکا اڑھائی بجے سپریٹنڈنٹ ائیسکو جہلم کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے فوری بعد بجلی بحال کر دی گئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان کے تینوں فیڈرز چھپر،مل اعوان اور میرا شمس کو یا تو گوجرخان گرڈ اسٹیشن سے ملنسلک کیا جائے یا پھر کلرسیداں گرڈ اسٹیشن سے ان کے الگ کھمبے نصب کر کے فیڈر چلائے جائیں۔

پاکستان کسی بھی خانہ جنگی یا دنگے فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا جو مذاکرات ہفتے یا مہینے کے بعد کرنے ہیں وہ آج ہی کر لیں

Pakistan cannot afford any civil war or riots, negotiations to be held after weeks or months should be held today

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—پاکستان نظریاتی پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 8 چوھدری کاشف گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی خانہ جنگی یا دنگے فساد کا متحمل نہیں ہو سکتا جو مذاکرات ہفتے یا مہینے کے بعد کرنے ہیں وہ آج ہی کر لیں ورنہ انتشار سے صرف مارا غریب کارکن جائے گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اپنے قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور عوام سبھی عزیز ہیں،سرکاری و نجی املاک ہمارا ورثہ ہیں ہم سب نے مل کر ان کی حفاظت کرنی ہے انہیں نقصان پہنچانے نادان اپنا اور ملک کا نقصان کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج ہمارا دشمن بھارت بہت خوش ہے اسے ہم نے خود موقع دیا ہے اس کی ذرائع ابلاغ پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ہم سب کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے۔

چوہدری حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں منعقد ہو ئی

Ch Harris wallima celebrations held in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)— گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے سینئر معلم چوہدری نعیم ارشد کے فرزند چوہدری حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں منعقد ہو ئی، جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،سابق چیرمین راجہ پرویز اختر قادری،سابق ناظم الحاج غلام ظہیر،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،احسان الحق قریشی،،ارشد محمودبھٹی،عابد جنجوعہ،اعتزاز احسن،چوہدری سہیل گجر،عدنان عباس صدر پی ٹی یو،آصف نورانی،راجہ الطاف،زین العابدین،اکرام الحق قریشی،انوار الحق راجہ،مرزا اظہر محمود،عبدالباسط،دلشاد خان،چوہدری منظور گجر اور دیگر نے شرکت کی

شیخ ساجد الرحمان کے بہنوئی فرحت محمود سیٹھی انتقال کر گئے

“Sheikh Sajid-ur-Rahman’s brother-in-Law Farhat Mahmood Sethi Passes Away”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مئی,2023)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان کے بہنوئی فرحت محمود سیٹھی انتقال کر گئے

 

Show More

Related Articles

Back to top button