AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Govt Boys High School Dhangri Bala, Faizpur Sharif, takes initiatives under the School Management Committee for the Construction of Metric Examination Hall in the Institution.”

صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کی سکول مینجمٹ کمیٹی کے اپنی مدد آپ کے تحت ادارے میں میٹرک کے امتحانی ہال کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)—صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کی سکول مینجمٹ کمیٹی کے اپنی مدد آپ کے تحت ادارے میں میٹرک کے امتحانی ہال کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات خوش آئنداورقابل ستائش ہیں ان اقدامات کاخیرمقدم کرتاہوں کمیٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے میں بھی اس ادارے کاسابق طالب علم ہوں اپنے مادر علمی کے مسائل کے حل اوراس کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پرخلوص تعاون کیاجائے گا ادار ے کے صدر معلم اورکمیٹی کے ممبران صدق دل اورخلوص نیت کے ساتھ اپنی پر خلوص اوربے لوث خدمات انجا م دے رہے ہیں مجھے کمیٹی کے ممبران کے جذبہ خدمت پرفخر ہے اورانہیں خرا ج تحسین پیش کرتاہوں ان خیالات کااظہار بوعہ یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمدعنصر اسلم نے سکول مینجمنٹ کمیٹی کے اہم اورخصوصی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے چودھری محمدعنصر اسلم نے کہاکہ صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالافیض پورشریف کے اہم مسائل میں میٹرک کے امتحانی ہال کی تعمیر فوری حل طلب اورغورطلب مسئلہ ہے اس مسئلہ کے حل کے لئے کمیٹی کے اقدامات قابل ستائش اورقابل عمل ہیں کمیٹی کے ممبران کا کردار خوش آئندہے اورمشن بھی ہے ہمیں کارخیر میں کمیٹی کے ساتھ بھرپورتعاون کرناچاہیے انہوں نے خود مالی تعاون کیااورتعاون جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیاتعاون کایقین دلایا اورمخیر حضرات سے مالی تعاون کے لئے خصوصی تعاون کرنے کی دردمندانہ اپیل بھی کی۔ اجلاس کی صدار ت کمیٹی کے سیکرٹری چودھری محمدسعیدعالم صدرمعلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف نے کی اجلاس میں کمیٹی کے ممبرسماجی راہنماحاجی صوفی محمدریاض چودھری خورشیداحمدسیکرٹری مالیا ت ممبراللہ دتہ بسمل اورمعاون خواجہ محمداویس مدرس ادارہ ہذا نے شرکت کی شرکاء اجلاس نے مہمان خصوصی چودھری محمدعنصراسلم کی اجلاس میں خصوصی شرکت کاخیرمقدم کیاان کاشکریہ اداکیااوران کے پرخلوص جذبات اورمالی تعاون پرشکریہ اداکیااورمالی تعاون جاری رکھنے اورمخیر حضرات سے مالی تعاون کے لئے اپیل کرنے پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اجلا س کاآغاز تلاوت کلام پا ک سے کیاگیاادارے کے طالب علم ایان عمران نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی طالب علم رومیل امجد نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیااجلاس کے آخر میں ہال کی تعمیر کی مشن کی کامیابی کے لئے دعاکرائی گئی کمیٹی کے بزرگ ممبرسماجی راہنماحاجی صوفی محمدریاض نے دعاکرائی

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill,07, May 2023)- “Community praises the School Management Committee’s initiative for the construction of Metric Examination Hall in Government Boys High School Dhangri Bala, Faizpur Sharif. Former students also pledge their support to assist in resolving educational issues and fulfilling the institution’s requirements.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)— مرکزی جامع مسجد پلاک کے سامنے ٹریفک کا جان لیوا حادثہ۔نماز جمعہ کے لئے گھر سے آنے والے معمر بزرگ سڑک کراس کرتے ہوئے بس سے ٹکر اگئے۔شدید ٹکر سے موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے بس ڈرا ئیور کو بٹھا لیا۔بس کو بھی روک لیا گیا اور متوفی کے گھر کے پاس لے آئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعتہ المبارک کے روز صبح آٹھ بجے کے قریب محمود حسین،محبوب حسین اور محمدشبیر چوہان کے والد محترم بابا محمد شفیع جو اپنے معمول کے مطابق جمعۃ المبارک کے دن صبح پلاک پہنچ جاتے تھے۔گزشتہ روز صبح جب وہ پلاک مسجد کے سامنے گاڑی سے اترے تو روڈ کراس کر کے مسجد کے سامنے موجود دکان میں جانا چاہتے تھے۔ اتنی دیر میں ڈڈیال جانے والی بس سے ٹکرا گئے۔ شدید ٹکر سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔مقامی لوگوں نے بس کو روک لیا اور ڈرائیور کو بھی قابو کر لیا۔ لواحقین نے موقع پر پہنچ کر باب محمد شفیع کی میت وصول کی کی اور بس کو دلڑ موڑ پر واپس لے آئے۔عوام علاقہ نے ٹریفک کے المناک حادثہ پر لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔ مرحوم کیلئے دعائے مغفرت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)—دو روز قبل پولیس کو اطلاع ملی کہ پلاک کے مقام پر ایک عورت نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہے۔پولیس نے اسے ریسکیو کیا اور علاج کروا کے جب کچھ بولنے کے قابل ہوئی تو اس سے معلومات لیں لیکن وہ نیم پاگل حالت میں تھی کچھ نہ بتا سکی۔ اس نے ڈڈیال کا پتہ بتایا تو اسے کرایہ دے کر رخصت کر دیا گیا۔دوسرے دن پھر وہ خاتون کھنڈہ موڑ کے قریب بے ہوش ملی۔ راہ گیروں نے تھانہ پولیس چکسواری کو اطلاع دی تو ایس ایچ او نے اس خاتون کو ہیلتھ کئیر سے ابتدائی طبی امداد دلوا نے کے بعد کسی ادارے میں داخل کروانا چاہا تو ابتدائی معلومات میں خبر ہوئی کہ میرپور بھر میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں جہاں کسی خاتون کو رکھا جا سکے تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عمیر رشید نے خاتون کاعلاج کروایا اور پھر خود اس کی نگرانی کرتے رہے اور عینی شاہدین کے مطابق ساری رات جاگ کر گزاری جب خاتون کی حالت سنبھلی تو اسے زادرا ہ دے کر اس کی دی ہوئی معلومات کے مطابق اسے پنجاب روانہ کر دیا گیا۔چکسواری سے ملنے والی ایک بے سہارا خاتون کا علاج کروا کے اسے اس کے آبائی شہر روانہ کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ عمیر رشید نے مسلسل دودن نگرانی کرکے اس عورت کی دیکھ بھال کی۔ضلع میرپور میں بے سہارا اور عمر رسیدہ خواتین کیلئے کوئی بھی ادارہ موجود نہیں۔ ادارہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ بے سہارا اور نیم پاگل خاتون پولیس کے لئے مسئلہ بنی رہی۔حکومت بے سہارا اور عمر رسیدہ مردوزن کے لئے خاص طور پر خواتین کے لئے ایک اچھا ادارہ بنائے جن میں بے سہارا خواتین و حضرات کو رکھا جا سکے۔خاص طور پر خواتین کے لئے کوئی بھی ایسا ادارہ موجود نہیں۔ چکسواری کے عوام نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ادارہ بنایا جائے جس میں بے سہارا افراد خصوصاً عورتوں کو رکھا جا سکے۔ ایسے بے سہارا عورتیں پولیس اور شہریوں کے لئے مسئلہ بن جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)— سیاسی وسماجی شخصیات حاجی چودھری محمدغالب خان حاجی چودھری محبوب الرحمن انجم چودھری کرامت حسین کوٹھوی چودھری غفور شبیر سیدآصف حسین شاہ سیدناصر حسین شاہ چودھری محمدصابر میرا کاندی کنیلی پہلوان چودھری احتشا م نگیال چکسواری پہلوان زونیب بٹ پہلوان کامران کامی نے بازو گیری کے نامورپہلوان چودھری محمدثاقب ریاست آٖف ڈھانگری بہادر کورشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورنیک خواہشات کااظہار کیاہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)—گندم کی نئی فصل تیارہونے کے باوجود آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔بیس کلو آٹے کے تھیلے کا ریٹ بد ستور تین ہزار سے زائد ہے۔مارکیٹ میں گندم کی قیمت4500سے 4700روپے فی من چل رہی ہے۔آڑھتیوں اور کسانوں نے حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی گندم کی امدادی قیمت کو ہوا میں اڑا دیا۔متوسط طبقہ شدید پریشان۔متوسط طبقہ آس لگائے بیٹھا تھا کہ نئی فصل آتے ہی آتے اور گندم کی قیمتیں گر جائیں گی لیکن حکومتی ریٹ پر گندم یا آٹا کہیں بھی دستیاب نہیں۔ عوام کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح چکسواری اور ا س کے گرد ونواح مین بھی گندم اور آٹے کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اس سال گندم کی فصل کی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کی گئی تھی لیکن نئی فصل آتے ہی آڑھتیوں اور کمیشن ایجنٹوں نے قیمتیں بڑھا دیں۔اس وقت مارکیٹ میں گندم کا ریٹ ساڑھے چار ہزار سے چار ہزار سات روپے روپے فی من چل رہا ہے۔جبکہ نئی فصل آنے کے باوجود آٹے کی قیمت میں بھی کوئی خاص کمی نہ ہو سکی۔ موجودہ صورتحال میں متوسط طبقہ شدید پریشان ہے۔مڈؒ کلاس نے اسی آس پر جیسے تیسے وقت گزاراتھا کہ گندم کی نئی فصل آتے ہی آٹے اور گندم کی قیمت میں خاطر خواہ کمی نہ ہو سکی۔عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے مقرر کردہ ریٹ پر گندم کی فروخت کو یقنین بنائے تا کہ متوسط طبقہ اپنی ضرورت کا آٹا اور گندم خرید سکے۔اگر یہی حال رہا تو لوگ فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)—اواگرا نے گھریلو سلنڈر گیس کی نئی قیمت 2760 روپے مقرر کر دی۔گیس ڈیلروں نے اواگرا کی نئی قیمتوں کے کو ماننے سے انکار کر دیا۔ گھریلو سلنڈر 3500روپے میں ہی فروخت ہو رہا ہے۔ عوام علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں اواگرا نے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2760روپے مقرر کی ہے لیکن ضلع میرپور خصوصاً چکسواری میں گیس سلنڈر ایجنسیاں 3500روپے میں سلنڈر فروخت کر رہی ہیں۔انتظامیہ گیس کے ریٹ کم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔اس سے قبل رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی یہی صورتحال تھی۔ اواگرا کے مقرر کردہ ریٹ پر کوئی بھی گیس ایجنسی مالکان سلنڈر فروخت نہیں کر رہا تھا۔رمضان میں تو گیس ایجنسی مالکان نے باقاعدہ ہڑتال کر دی تھی لیکن پھرانتظامیہ نے عید کی وجہ سے چپ سادھ لی لیکن عید کے بعد بھی اواگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق گیس سلنڈر کی فروخت ممکن نہ ہو سکی۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اواگرا ہی گیس و پٹرول کی قیمتیں مقرر کرتا ہے پٹرول پورے ملک میں ایک ہی ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے لیکن گیس مافیا ریٹ کم نہیں کر رہا۔ اواگرا اور حکومت گیس ایجنسی ہولڈرز کو کنٹرول نہیں کر پاررہے۔انتظامیہ گیس کی قیمتوں میں کمی کروائے اور گیس مافیا کو نکیل ڈالے۔ رمضان المبارک گزر جانے کے باوجود گیس مالکان اواگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق گیس فروخت نہیں کر رہے۔حکومتی رٹ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ شہروں میں بیٹھا مافیا بے لگام ہو چکا ہے۔حکومت اور ضلعی انتظامیہ اواگرا کے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق ہی گیس کی فروخت یقین بنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,07،مئی,2023)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ خالد قیوم بٹ اور ڈی ایل پی ڈی او ڈاکٹر مجاہد یونس نے گزشتہ روز شفا خانہ حیوانات چکسواری کااچانک دورہ کیا۔انھوں نے ڈاکٹر امتیازاور وٹرنری عملہ کی حاضری چیک کی۔تمام عملہ حاضر پایا گیا۔اس کے علاوہ انھوں نے جانوروں کو لگائی جانے والی ویکسینوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔تمام ریکارڈ درست پایا گیا۔ اس موقع پر کونسلر محمد ساجد نظامی بھی موجود تھے۔کونسلر محمد ساجد نظامی نے ویکسینیشن اور دیگر امور کے حوالے سے ڈاکٹر امتیاز کی کارکردگی کو سراہا۔ڈاکٹر خالد قیوم بٹ نے ڈاکٹر امتیاز کو ہدایت کی کہ وبائی بیماریوں پرقابو کے لئے ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے۔شفا خانہ میں آنے والے زمینداروں کا خاص خیال رکھا جائے۔شفا خانہ کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے۔ڈاکٹر خالد قیوم بٹ نے زمیدناروں کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ موسم بدل رہا ہے بے موسمی بارشوں کی وجہ سے ٹمپریچر اچانک کم یا زیادہ ہو رہا ہے اس لئے جانوروں میں کسی بھی قسم کی شدید علامات کی صورت میں فوراً شفا خانہ حیوانات میں موجود ڈاکٹر اور عملہ سے رابطہ کریں۔بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔ہمارا عملہ زمینداروں کی خدمت کے لئے حاضر ہوتاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button