DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Raja Amir Mazhar meeting with several public representatives of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan
راجہ عامر مظہر کی گزشتہ روز تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کے متعدد عوامی نمائندوں سے خصوصی ملاقات
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2023)
امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ عامر مظہر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ ضلع راولپنڈی کی گزشتہ روز تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں کے متعدد عوامی نمائندوں سابق ناظمین سابق چیئرمین اور دوست احباب سے خصوصی ملاقات اس سے قبل تمام نمائندوں کی سابق چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت، سابق چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض، سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، سابق چیئرمین یونین کونسل نارہ ماسٹر یونس، سابق چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت، سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور، سابق چیئرمین یونین کونسل کنوہا ماسٹر پرویزقادری، سابق چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم، رہنما مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈہ شوکت جنجوعہ، صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نزاکت حسین اور سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری بھی شریک تھے اس موقع پر راجہ عامر مظہر نے عوامی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی فائدے کیلیے یوسی ہوتھلہ سمیت تحصیل کہوٹہ کی متعدد یونین کونسل کو تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع کوہسار کے ساتھ لگانے کی بھونڈی سازش کو بے نقاب کر دیا گزشتہ ہفتے کثیرتعداد میں شہریوں و عوامی نمائندوں نے نتھوٹ کے مقام پر احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ چند مفادپرست افراد کو عوام علاقہ کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، اس پر تمام سابق چیئرمین اور عوامی نمائندوں نے راجہ عامر مظہر کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ہم سب آپ کے عوام علاقہ کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کو بھی عوامی رائے کے خلاف فیصلے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی زمینی حقائق یہ اجازت دیتے ہیں کہ یوسی ہوتھلہ سمیت دیگر کہوٹہ کی یوسی کے لوگ چند کلومیٹر تحصیل ہیڈکوارٹر کہوٹہ سے 48 کلو میٹر دور کوٹلی ستیاں انتظامیہ کو ملنے جائیں.
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 May 2023)
The candidate for Tehsil Nazim Kahuta, Raja Amir Mazhar, ex-chairman of UC Hothla, had a special meeting with many public representatives of Tehsil Kahuta and Tehsil Kallar Syedan, ex-nazim, ex-chairman, and friends of all the representatives. On this occasion, Raja Amir Mazhar, talking to the public representatives, said that he had exposed the conspiracy to attach several union councils of Tehsil Kahuta, including UC Hothla, to Tehsil Kotli Sattian, District Kohsar. On Saturday, a large number of citizens and people’s representatives participated in the protest demonstration and proved that a few vested interests have no right to decide the fate of the people’s area.