DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The plaque installed in the name Sadaqat Ali Abbasi was allegedly removed

کلر سیداں دہانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے سنگ بنیاد کے موقع پر صداقت علی عباسی کے نام سے نصب کی جانے والے تختی کو مبینہ طور پر اتار کر غائب کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مئی,2023)— کلر سیداں دہانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے سنگ بنیاد کے موقع پر پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے نام سے نصب کی جانے والے تختی کو مبینہ طور پر اتار کر غائب کر دیا گیا ہے جس پر پنجاب ہائی وے کے سپروائزر محمد شعیب نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست تھانہ کلر سیداں میں جمع کروا دی ہے۔درخواست تحریر کیا گیا ہے کلر سیداں دانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کی تختی موہڑہ پھڈیال کے قریب نصب کی گئی تھی جسے اتار کر غائب کر دیا گیا ہے اور یہ عمل سڑک کو سیاسی مداخلت پر پنجاب ہائی وے سب ڈویژن راولپنڈی ون سے اسے ہائی وے سب ڈویژن ٹیکسلا کو منتقلی کے فوری بعد ہوا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, May, 2023)- A Palque installed in the name of Sadaqat Ali Abbasi, was allegedly removed and disappeared, on which Muhammad Shoaib, supervisor of Punjab Highway, has submitted an application for legal action at Kallar Syedan police station. The plaque was installed near Mohra Phadyal which has been removed and disappeared soon after the road was transferred from Punjab Highway Sub-Division Rawalpindi One to Highway Sub-Division Taxila due to political interference.

پھلینہ میں 8 سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق

An 8-year-old boy died after falling under a tractor trolley in Phalina village

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مئی,2023)— کلر سیداں کے نواحی گاؤں پھلینہ میں 8 سالہ بچہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔اشتیاق نامی شخص کا سات سالہ بیٹا طلحہ ٰ اشتیاق ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث ٹریکٹر کو ریورس کرنے کے دوران ٹائر کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔متوفی بچہ پٹواری اخلاق حسین کا بھتیجا تھا جسے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد یوسف 41 سالہ سروس مکمل ہونے پر محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہو گئے

Muhammad Yusuf, senior headmaster of Government High School, Kallar Syedan, retired from the education department after completing 41 years of service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مئی,2023)—معروف مدرس اور گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد یوسف 41 سالہ سروس مکمل ہونے پر محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ ہو گئے یہ اسی مدرسہ کے طالب علم تھے اور پھر طویل مدت تک اس کب ہیڈ ماسٹر بھی رہے ان کے اعزاز میں اساتذہ نے الوداعی تقریب منعقد کی جس میں طلبہ نے انہیں گارڈ آف آنرز بھی پیش گیا اساتذہ و دیگر نے تحائف پیش کیئے ڈپٹی ڈی سی او کلرسیداں داؤد کیانی نے کہا کہ محمد یوسف بھٹی کا دور ملازمت دوسروں کے لیئے مشعل راہ رہے گا انہوں نے ہمیشہ اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی کو اولیت دی،پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی،حسن محمود بھٹی،عباس علی شاہ،چوہدری تصور حسین،ارشد محمود بھٹی اور رضا وینس نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد یوسف بھٹی بہترین طالب علم،استاد اور سربراہ رہے ہیں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے بعد ازاں مدرسہ کے اساتذہ انہیں گھر تک الوداع کہنے ان کے گاؤں بھلہ بھی گئے۔

راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر تختی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں جو پیپلزپارٹی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی

Plank politics on Ashraf’s projects which PPP will not tolerate in any case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،مئی,2023)—پیپلزپارٹی کے سنئیر راہنما ایم مقصود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہمیشہ عملی اقدامات اٹھائے تھانہ کہچری تبدیلوں اور تختی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں خطہ پوٹھوہار کے عوام ان کی سیاسی بصیرت اور شرافت کی سیاست کی تعریف ان کے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں اور بخوبی آگاہ ہیں کہ کلر سیداں تا دھان گلی کمشیر شاہراہ کا منصوبہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے اس منصوبے پر تختی سیاست نہ کی جائے یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے سیاسی مخالفین کا عالم بھی کھسی بلی کھمبا نوچے والی ہے عوام باشعور ہیں کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو لالی پاپ کے سوائے کچھ نہیں دیا پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے صرف زبانی جمع خرچ کرتے رہے اب الیکشن قریب آتے نظر آ رہے ہیں تو ایک سال بعد یہ راجہ پرویز اشرف کے منصوبوں پر تختی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں جو پیپلزپارٹی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

تحریک انصاف کے نمائندہ وفد کی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات

A representative delegation of Tehreek-e-Insaf met with PML-N Provincial Vice President Engineer Qamar Islam Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مئی,2023)—یوسی ساگری کے متعدد دیہات جھمٹ،توپ کلیال م,چھنی عالم شیر اور کلیام مغل سے تحریک انصاف کے نمائندہ وفد کی مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات اور پی ٹی آئی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن اور عام آدمی کارواں کا حصہ بننے کا اعلان۔کلیال سے اسد نواز بٹ اور جھمٹ مغل سے پی ٹی آئی پوٹھوار ٹاون کے سابق سینیئر نائب صدر مرزا خاور،مرزا رازق،عابد حسین، مرزا تبریز،یاسر محمود، مآفتاب، مرزا ساجد،مرزا وقاص،مرزا بختاور، جھمٹ اعوان سے ملک وقار،ملک شعیب،کلیام مغل سے نصیب نور اور محمد منظور،چھنی عالم شیر سے قمر بٹ اور دیگر نے پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر عام آدمی کارواں کا حصہ بننے کا اعلان کیا اور اپنی اپنی بستیوں میں کارنر میٹنگ کی دعوت دی۔انجینئر قمراسلام راجہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے ہاں تقریب کی دعوت قبول کر لی،

Show More

Related Articles

Back to top button