چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—گزشتہ اتوار کے روز عظیم الشان عظمت مصطفے ﷺ کانفرنس بسلسلہ جلسہ دستار فضیلت زیر اہتمام دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری مرکزی جامع مسجدحنفیہ مین بازار چکسواری تحصیل اسلام گڑھ ضلع میرپور آزادکشمیر میں زیر پرستی حاجی چودھری محمدرفیق سرپرست اعلے مہتمم حاجی چود ھری محمدحنیف اورزیرنگرانی علامہ پروفیسر عبدالمتین یاسر پرنسپل منعقدہوئی کانفرنس کی صدار ت حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کی حضرت علامہ پروفیسرحافظ احمدبخش سینئرمدرس دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف سرگودھاپاکستان کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے کانفرنس کے اجتماع سے صدر اجتماع حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی مہمان خصوصی حضرت علامہ احمدبخش مولانا سیدنعمان صدیق شاہ خطیب ومدرس دارالعلوم چک شہزاد اسلام آباد اوردارلعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری کے طالب علم منیب احمد سمیت دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا صاحبزادہ علامہ بلاول طارق نے نقابت کے فراءٗض انجام دیے کانفرنس کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا حافظ عادل نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی عطاء الرحمن محمدنوید اورغلام عباس نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا کانفرنس کے انتظام وانصرام میں علامہ پروفیسرمحمدشعیب علامہ پروفیسر محمدسعیداحمدغزنوی قاری نورگل سیالوی حافظ محمدفاروق ادارے کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا کانفرنس وجلسہ دستار فضیلت کے کامیاب انعقاد میں بھرپور کرداراداکیاسندفراغت پانے والے خوش نصیب علماکرام میں محمدسعدبن فیض محمدفیضی فیض پورشریف عمان عجب کوٹلی وقاص حسین ضلع پونچھ حسنین عالم پونچھ عثمان ذوالفقار پونچھ عماد بٹ ضلع میرپور عاطف قدیر پونچھ نبیل عبداللہ ضلع مظفرآباد منیب احمدمظفرآباد احمدپرویز میرپور ثوبان طارق سدھنوتی محمدوقاص کوٹلی محمداویس رضا کوٹلی محمدعمر اصغر کوٹلی اورسندفراغت پانے والے حفاظ کرام میں محمدنعمان گوجرانوالہ پاکستان محمدرضوان ضلع نیلم اورراشدحسین ضلع مظفرآباد شامل ہیں سندفراغت پانے والے خوش نصیب علماکرام اورحفاظ کرام کی دستاربندی حضرت مولانا پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی نے کی جبکہ حضرت مولانا پروفیسر احمدبخش حاجی چودھری محمدرفیق حاجی چودھری محمدحنیف پروفیسر عبدالمتین یاسر علامہ پروفیسر سعید احمدغزنوی پروفیسر محمدشعیب قاری نورگل سیالوی حافظ محمدفاروق حاجی چودھری تاسب حسین وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری علامہ یاسر جامی نے علماکرام وحفاظ کرام میں اسناد تقسیم کیں عظیم الشان کانفرنس وجلسہ دستار فضیلت میں علماکرام سیاسی سماجی کاروباری شخصیات فارغ اؒلتحصیل علماکرام وحفاظ کرام کے عزیزواقارب دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چکسواری کے اساتذہ اورطلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء کانفرنس وجلسہ دستار فضیلت نے ادارے کے سرپرست اعلے حاجی چودھری محمدرفیق مہتمم حاجی چودھری محمدحنیف پرنسپل علامہ پروفیسر عبدالمتین یاسر جملہ اساتذہ وطلبہ کوادارے کی شاندار کارکردگی پرمبار کباد پیش کی اورخراج تحسین پیش کیا فارغ التحصیل علماکرام وحفاظ کرام کوبھی سندعالم وسندحفظ کااعزاز حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی اس عظیم الشان عظمت مصطفے ﷺ کانفرنس وجلسہ دستارفضیلت کی کوریج کی سعادت چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل نے حاصل کی کانفرنس وجلسہ دستار فضیلت کے آخرمیں دعاکرائی گئی حضرت مولانا علامہ پیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے دعاکرائی
——————————————————————
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—چودھری محمد عنصر آف بوعہ یونین کونسل فیض پورشری نے کہا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بہادر قیام پاکستان سے پہلے کا ادارہ ہے۔لیکن حکومتی عدم توجہی کی بناء پر اس سکول میں ہمیشہ سے تدریسی سٹاف کی کمی رہی ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے اوور سیز کشمیریوں کی برطانوی کمیونٹی نے اس سکول کے تمام معاشی مسائل کو اپنی مدد آپ کے تحت حل کروایا۔سکول کی عمارت کی تزئین و آرائش سے لے کر دیگر مسائل حل کروائے۔گزشتہ سال پانی کی کمی کا مسئلہ تھانئی آبادی ڈھانگری بہادر کے سماجی راہنماحاجی چودھری محمدصابر نے بور کروا کے یہ مسئلہ بھی حل کر دیا۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ جو اوور سیز کشمیری بھی حل نہیں کر سکتے وہ تدریسی سٹاف کا ہے۔تدریسی سٹاف فراہم کرنا حکومت اور محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار کا کام ہے۔چند سال قبل کمپیوٹر لیب بنوائی گئی لیکن اس کے لئے کمپیوٹرانسٹرکٹرنہیں ہے۔پچھلے سال ادارے میں تین اساتذہ کی کمی تھی۔ ہم نے بارہا ٹیچرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے حکام بالا کی توجہ دلائی لیکن ٹیچرز نہ دئیے جا سکے اس سال ایک اور ٹیچر کی ترقیابی کے بعد اب کل چار اساتذہ کی کمی ہو گئی ہے۔ ہم سیکرٹری تعلیم سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بہادر میں فی الفور ٹیچرز کی خالی آسامیوں کو پر کیا جائے تا کہ بچوں کی تعلیم کامزیدحرج نہ ہو۔چودھری عنصر نے ان خیالات کا اظہار چکسواری پریس کلب کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اور محکمہ تعلیم ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے تدریسی سٹاف پورا کرنا محکمہ تعلیم کا کام ہے وزیراعظم آزادکشمیر سیکرٹری تعلیم سکولز آزادکشمیر اور میرپور کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیا تعلیمی سال شروع ہو چکا ہے جلد از جلد سٹاف کی کمی کو پورا کیاجائے۔ہمیں ہڑتال کرنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—کونسلر چودھری سفیان ایوب نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے۔اسی دن عالمی سامراج کے خلاف مزدوروں نے تاریخ رقم کی تھی۔اس دن کو منانا ہی کافی نہیں۔ہمارا وطیرہ بن چکا ہے کہ عملی کام کی بجائے چند بیانات اور سیمینار منعقد کر کے ہی اپنا فرض ادا کر دیتے ہیں۔ہمیں مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے آواز بھی بلند کرنا ہو گی۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مزدور کی کم از کم اجرت دو ہزار روپے مقرر کی جائے۔ان خیالات کااظہار ورکرز کونسلر سفیان ایوب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں اور کسانوں کو ان کے حقوق دئیے۔ان کو اپنے حقوق کے حصول کے لئے قوت گویائی دی۔پیپلز پارٹی نے پاکستان میں مزدوروں کو ان کا جائز حق دیا۔آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کے عوام اور مزدوروں کے حقوق کے لئے جد و جہد کر رہی ہے۔میں ورکرز کی سیٹ پر کونسلر منتخب ہوا ہوں اس حوالے سے اپنے فرائض ادا کروں گا۔ چکسواری میں موجود ورکرز کے حقوق کا بھرپور دفاع کروں گا۔انھوں نے یکم مئی کو شہید ہونے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیوں نے دنیا بھر کے مزدوروں کو ان کے حقوق دئیے۔کل کی قربانی آج کا پھل بن گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—حاجی تاسب حسین چودھری وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری نے قومی کرکٹر زمان خان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ زمان خان ہمارے شہر کی پہچان ہے۔زمان خان نے چکسواری کا نام روشن کیا ہے۔چکسواری کے نوجوانوں میں بے شمار ٹیلنٹ ہے لیکن ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔زمان خان اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ لاہور قلندر کی انتظامیہاور عاقب جاوید نے ان میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ڈھونڈا اور پی ایس ایل میں کھلایا۔ہم امید کرتے ہیں کہ زمان خان انٹر نیشنل کرکٹ میں بھر پور نمائندگی کریں گے اور چکسواری کا نام روشن کریں گے۔اس تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری آبی وسائل و توانائی چودھری نصیر احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ زمان خان کے علاوہ چکسواری کی سیاسی وسماجی شخصیات مرکزی میلاد کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب خالق،چودھری ندیم الیاس،کونسلرچودھری قاسم الیاس،انسپکٹر تجاوزات چودھری زاہد حسین،امان منظور،عدیل مغل اور دیگر نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—اوور سیز ایم ایل اے چودھری محمد اقبال نے گزشتہ روز چکسواری کا دورہ کیا۔انھوں نے چکسواری کی شان چودھری مزمل حسین کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے بھائی چودھری جہانگیر حسین دھمیال سے اظہار افسو س کیا۔ مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر ان کے ساتھ سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی،ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری محمد فاروق اور دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری محمد اقبال نے ان کی عوامی خدمات خاص طور پر پنچائیت کے حوالے سے ان کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ پنچائیت سسٹم ہمارے کلچر کا حصہ ہے اسے قائم رکھنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—سیاسی و سماجی شخصیت کامران اقبال مغل نے کہا ہے کہ پچھلے دس سال سے چکسواری کے عوام کے مسائل حل طلب ہیں۔سب سے بڑا مسئلہ چک ہریام پل کا ہے۔نامکمل چک ہریام پل ہمارے لئے کلنک کا ٹیکہ بن گیا ہے۔ضلع میرپور اوور سیز کا شہر گنا جاتا ہے اور اس پل کی عدم تکمیل ہمارے لئے طعنہ بن گیا ہے۔پچھلے اٹھارہ سال سے پل مکمل نہیں ہو سکا۔سابق حکومت کے دور میں قوی امید تھی کہ پل مکمل ہو جائے گا لیکن بد قسمتی سے مسلم لیگ ن اس پل کو مکمل نہ کروا سکی۔ پی ٹی آئی حکومت شروع دن سے ہی مسائل کا شکار تھی۔ دو سال میں دو وزیر اعظم بدلے گئے جس کی وجہ سے عوامی مفاد کے کام مکمل نہ ہو سکے۔بد قسمتی سے وزارت عظمیٰ کے بعد چکسواری میں برائے نام ہی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت کی تبدیلی کے بعد چکسواری کے عوام کو کو آس ہو چلی ہے کہ ایم ایل اے چودھری قاسم مجید کو وزارت ملے تو چکسواری کے عوام کے کام ہو سکتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ پی ڈی ایم کی حکومت میں چودھری قاسم مجید کے وزیر بننے کے بعد چکسواری کے عوام کے مسائل حل ہو سکیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اوور سیز کشمیری اپنے علاقہ میں عوامی مسائل دیکھ کر کڑھتے ہیں۔صحت، بجلی و سڑکوں کے مسائل کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل اپنے آبائی وطن میں جانے کی بجائے چھٹیاں دیگر ملکوں میں گزارنا پسند کرتی ہے۔ ہم موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ ہماری نئی نسلیں اپنے آبائی وطن آنا پسند کریں۔ہمیں نئی حکومت اور درویش صفت وزیر اعظم سے بڑی امید ہے کہ وہ اوور سیز کے لئے اقدامات کریں گے تا کہ اوورسیز کشمیری اپنے وطن میں آنا پسند کریں ا ور یہاں انویسٹمنٹ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)— میونسپل کمیٹی چکسواری کے چیئرمین چودھری نعیم حسین روپیال کادورہ برطانیہ اورمصروفیات اوور سیز کشمیری بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں۔چکسواری شہر کو خوبصورت بنانے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی۔اوور سیز کشمیریوں نے چکسواری شہر کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانیاں۔اہلیان چکسواری کا چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین کی سرگرمیوں کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال عیدالفطر کے روز برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ انھوں نے برطانیہ میں موجود اوور سیز کشمیریوں سے ملاقاتیں کیں اوور سیز کشمیریوں نے چودھری نعیم حسین روپیال کا مختلف شہروں میں پر تپاک استقبال کیا۔چودھری نعیم حسین روپیال نے شیفیلڈ،لیڈز بریڈ فورڈ،مڈلز برونیو کاسل،برمنگھم اور دیگر شہروں کے دورے کئے اور بزنس مینوں سے ملاقاتیں کیں۔ چودھری نعیم حسین روپیال نے چکسواری سے تعلق رکھنے والے بزنس مینوں اور دیگر شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور انھین اعتماد میں لیا اور یقین دلایا کہ ہماری پہلی ترجیح چکسواری بازار اور میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈزکے مسائل کو بلا تفریق حل کروانا ہے۔ میرے سمیت وائس چیئرمین اورتمام کونسلرز اپنے اپنے وارڈز میں عوامی مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہیں۔ سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے وفاق سے فنڈز جاری نہ ہو سکے۔جس وجہ سے پچھلے دو سالوں سے آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی کام ٹھپ تھے اور کوئی بھی نیا منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم برطانوی کمیونٹی کی مدد سے چکسواری شہر اور اسپتال کے مسائل کو حل کروائیں گے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال سے کامران اقبال مغل،چودھری امجد گجر،عدنان عرف دانی گجر،ذوالفقار احمد متیالوی،چودھری نثار احمد،چودھری ذوالفقار علی پنیام،ساجد قریشی اور دیگر کی ملاقاتیں اور چکسواری کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے یقین دلایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—چکسواری فیض پورشریف اور اس کے گردو نواح میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری۔عید الفطر کی وجہ سے اس سال گندم کی فصل کی کٹائی وقت پر نہ ہو سکی۔عید کی چھٹیوں میں مزدوروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے گندم کی کٹائی نہ ہو سکی، گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی جاری تھی کہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس وقت سینکڑوں کنال زمین پر گندم کی فصل پک کر تیار کھڑی تھی۔ کسان عید کی چھٹیوں کے بعد گندم کی کٹائی کر رہے تھے کہ بے موسمی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس وقت کسان شدید پریشان ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات سے رحمت اور فضل کی دعا کر رہے ہیں۔ طویل خشک سالی کی وجہ سے اس بار گندم کی فصل اچھی نہ تھی کٹائی کے وقت بارشوں کی وجہ سے فصل پیداوار متاثر ہونے کااندیشہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—سوشل میڈیا پر کاپی پیسٹ مافیا کی اجارہ داری۔ریٹنگ کے چکر میں قومی روزناموں اور مین سٹریم الیکٹرونکس میڈیا نے بھی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بغیر تصدیق کے اپنے چینلز پر چلا دیا۔ سوشل میڈیا نے شعبہء صحافت کو بری طرح متاثر کر دیاہے۔گزشتہ چند روز سے ایک قبرستان میں ایک قبر پر حفاظتی جنگلا لگانے کی خبر وائرل ہو ئی تو اسلام دشمن اور پاکستان دشمن شرپسند عناصر نے پاکستا ن کو بد نام کرنا شروع کر دیا۔ بعض سوشل میڈیا ایکٹیوئسٹ نے بھی پروگرام کر ڈالے۔جسے پہلے پاکستان میں سوشل میڈیا پر بے تحاشا کوریج ملی تو اس کے بعد انڈین میڈیا نے بھی اس ریس میں شامل ہونا ضروری سمجھا اور پاکستان اور پاکستانی عوام کو دہشت گرد اور اخلاق باختہ ثابت کرنے کے لئے منفی پروپیگنڈہ چلانا شروع کر دیا۔جب کئی پروگرام ہو چکے تو اس خبر کا ڈراپ سین ہوا اور عقدہ کھلا کہ یہ واقعہ انڈیا کا ہی ہے۔اس واقعہ کا تعلق پاکستان سے نہیں۔یہ قبر انڈیا کے شہر حیدر آباد دکن میں واقع ایک محلہ دراب جنگ کالونی میں سالار الملک قبرستان میں بنی ہوئی ہے۔اس واقعہ کا پس منظر یہ ہے کہ انڈیا میں بعض دفعہ قبروں کی جگہ نہیں ملتی تو بعض دفعہ لوگ کمیٹی کی اجازت کے بغیر ہی پرانی قبروں میں اپنے عزیزوں کو دفنا کر چلے جاتے ہیں۔ اس خدشے کے پیش نظر اس خاتون کے لواحقین نے اس قبر پر جنگلا لگوا کر اسے تالہ لگا دیا تھا۔یہ تصویرسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تو انڈین میڈیا کو موقع مل گیا کہ وہ پاکستان کے خلاف زہر اگلیں تو انھوں نے اس قبر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا اور پاکستان اور پاکستان عوام کے خلاف خوب زہر اگلا۔لیکن پھر انڈیا صحافی نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا اور حقیقت بتا دی۔سوشل میڈیا نے شعبہء صحافت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ پاکستان میں بھی اس طرح کی بے شمار خبریں چلی ہیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ پاکستان کی صحافی برادری کافی عرصہ سے پیمرا سے مطالبہ کر رہی ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے میڈیا چینلز،خبر رساں ایجنسیوں اور دیگر پلیٹ فارمز کی سکروٹنی کی جائے۔ خبروں کی اشاعت کے لئے سخت قوانین بنائے جائیں تا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈوں سے بچا جا سکے۔نیوز ایجنسی بنانے یا نیوپیج بنانے کے لئے پیمرا کی سخت پالیسی بننی چاہیئے ہر کس و نا کس کو صحافی بننے سے روکا جائے۔پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں اور سوشل میڈیا پیجز کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,03،مئی,2023)—کونسلر محمد ساجد نظامی وارڈ نمبر 5بڑوٹیاں میونسپل کمیٹی چکسواری نے کہا ہے کہ31 سال بعد بلدیاتی انتخابات ہوئے اور بلدیاتی ادارے بحال ہوئے ہیں۔لیکن بد قسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت نے عدالتی احکامات کے مطابق الیکشن تو کروا دئیے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ دے پائی۔نو منتخب کونسلرز اور چیئرمین عوامی مسائل کے حل کیلئے پر جوش ہیں لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے مسائل موجود ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کے بعدپی ڈی ایم کی حکومت کے قیام کے بعد ہمیں امید ہو چلی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے قیام کا مقصد پورا ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری سے پیپلز پارٹی کے منتخب ایم ایل اے چودھری قاسم مجید اہم ذمہ داری ملنے کے بعد عوامی مسائل حل کروائیں گے۔ پچھلے دو سال سے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے چکسواری کی مین روڈ منظور کروائی تھی لیکن پی ٹی آئی کی نا اہل حکومت کی وجہ سے دو سالوں میں یہ دو کلو میٹر سڑک مکمل نہ ہو سکی۔انھوں نے مزید کہا کہ چئیرمین چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال چکسواری شہر اور دیگر وارڈز کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔فنڈز میسر آتے ہی بڑوٹیاں وارڈ کی سڑک اور نالیون کا مسئلہ ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔چودھری نعیم حسین روپیال کی ذاتی کاوشوں سے گریٹر واٹر سپلائی چلنے کے قریب ہے۔عنقریب اس واٹر سپلائی سے لوگوں کو پانی مل سکے گا۔