DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rented car goes missing, case registered against two men and one woman.

پنڈ بینسو;کرائے پہ دی جانے والی کار غائب،دو مردوں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج،

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اپریل,2023)-کرائے پہ دی جانے والی کار غائب،دو مردوں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج،گاوں پنڈ بینسو کے تحسین محمود کیانی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے گزشتہ برس 15 دسمبر کو اپنی ایکس ایل آئی گاڑی مسمی ذوہیب حسن ولد ارشد محمود سکنہ کلر سیداں کو مبلغ 60ہزار روپے مہینہ کیلئے رینٹ پر دی تھی میں نے گاڑی کا مطالبہ کیا مذکورہ نے بتایا کہ میری ایک رشتہ دار لڑکی صالح عبید سکنہ غوری ٹاؤن اسلام آباد نے بذریعہ ڈرائیور عثمان ساجد نے کرائے پر منگوائی ہے اور رسید بھی دی اور آج تک گاڑی واپس نہ کی مجھے شبہ ہے کہ ذوہیب حسن،عثمان ساجد اور صالح عبید نے مل کر میری امانتا دی گئی گاڑی فروخت کر دی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, April 2023) – A rented car has gone missing, a case has been registered against two men and a woman, Tahseen Mehmood Kayani of village Pind Bainso has filed a case in Kallar Syedan police station. While making a statement, I gave my XLI car to Zohaib Hassan son of Arshad Mahmood of Kallar Syedan on rent for Rs 60,000 per month on December 15 last year. The girl Saleh Ubaid of Ghauri Town Islamabad ordered rent through the driver Usman Sajid and also gave the receipt and has not returned the car till today.

راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر کلرسیداں میں امتحانی پرچوں کا مارکنگ سینٹر قائم

On the recommendation of Raja Pervez Ashraf, a marking center for exam papers was established in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اپریل,2023)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر کلرسیداں میں امتحانی پرچوں کا مارکنگ سینٹر قائم کر دیا جس کے لیئے تحصیل پائے کلرسیداں و کہوٹہ میں مسرت کی لہر دوڑ گئی کلرسیداں مارکنگ سینٹر میں مختلف تعلیمی بورڈز کے کلاس نہم،دہم،ایف اے،بی اے امتحانی پرچوں کی مارکنگ ہوا کرے گی جس کے لیئے کلرسیداں کے ساتھ ساتھ تحصیل کہوٹہ کے اساتذہ سے بھی کلرسیداں مارکنگ سینٹر میں فرائض کی سرانجام دہی کے لیئے فوری طور پر درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ادہر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں احسان الحق قریشی،خضر حسین،راجہ عبدالرووف،ارشد محمود بھٹی اور دیگر نے مارکنگ سینٹر کے قیام پر راجہ پرویز اشرف اور ظفر چشتی کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہے۔

سمندر کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا اور تیونس کے ذریعے یورپ داخلے کی کوشش میں تین کشتیاں ڈوب جانے سے مجموعی طور پر 88 افراد ہلاک ہوئے

A total of 88 people died when three boats sank trying to enter Europe illegally through Libya and Tunisia

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اپریل,2023)—سمندر کے ذریعے غیر قانونی طور پر لیبیا اور تیونس کے ذریعے یورپ داخلے کی کوشش میں تین کشتیاں ڈوب جانے سے مجموعی طور پر 88 افراد ہلاک ہوئے ہیں دو ایام میں ہی لیبیا سے اٹلی کے لیئے جانے والی دو کشتیاں ڈوب جانے سے 57 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیونس کے ذریعے یورپ داخلے کی کوشش میں 31 افراد ہلاک ہوئے،ادہر چند پانچ ایام قبل لیبیا کے شہر تریپولی سے ساٹھ کلومیٹر دور قارا تولی کے علاقے میں دو کشتیاں ڈوب جانے سے 57 نوجوان جاں بحق ہوئے جن میں سے دس کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ دیگر بدنصیب افراد کا تعلق بنگلہ دیش،مالی،کیمرون،ایرٹیریا،ایتھوپیا سے تھا۔ادہر تریپولی میں قائم پاکستانی سفارتکاروں کی ایک ٹیم نے متاثرہ علاقے قاراکولی کا دورہ کیا اور وہاں لیبیئن کوسٹ گارڈ کے سربراہ کرنل فتح سے ملاقات کی جنہوں نے بتایا کہ صرف ایک کشتی میں 73 مسافر سوار تھے جو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جا رہے تھے کہ کشتی حادثے کا شکار ہو گئے جس میں ساٹھ مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ تیرہ نعشیں بازیاب کر لی گئی ہیں جن میں سے دس نوجوانوں کا تعلق پاکستان سے ہے جن میں کلرسیداں،اسلام آباد،سیالکوٹ،حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین کا ایک ایک جبکہ گوجرانوالہ کے تین شیخوپورہ کے دو دو نوجوان شامل ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔عمران اعظم عمر 34 سال پاسپورٹ نمبر cu 1850403 سکنہ بمعہ گنگال کلرسیداں ضلع راولپنڈی،حسیب الحسن عمر 28 سال پاسپورٹ نمبر GL 6805712 اسلام اباد،محمد طیب عمر 24 سال پاسپورٹ نمبر bl 7136192 ضلع گوجرانوالہ،عبدالسبحان عمر 18 سال پاسپورٹ نمبر aw 5044841 ضلع گوجرانوالہ،محمد عمر فاروق عمر 33 سال پاسپورٹ نمبرJ C 8960803 ضلع گوجرانوالہ،عثمان حیدر عمر 21 سال پاسپورٹ نمبر ex 6971421 ضلع حافظ آباد،احتشام رضا عمر 23 سال پاسپورٹ نمبر ua 9892111 ضلع منڈی بہاوالدین،محمد شہباز عمر 36 سال پاسپورٹ نمبر wt 5159561 ضلع شیخوپورہ،واصف علی عمر 28 سال پاسپورٹ نمبر wh 1802342 ضلع شیخوپورہ اور محمد تصدق عمر 20 سال ضلع سیالکوٹ۔ادھر صرف لیبیا میں اس وقت ہزاروں پاکستانی سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کے لیئے سمندر کے کنارے علاقوں میں موجود ہیں ان میں سینکڑوں ایسے بھی ہیں جو ابھی تک پاکستان سے پچاس لاکھ لاکھ کی رقم منگوا کر بھی ابھی تک لیبیا میں دھکے کھا رہے ہیں کئی نوجوان سمندری قزاقوں کی تحویل میں ہیں جو ان کی رھائی کے لیئے فی کس ایک ایک کروڑ مانگ رہے ہیں وہاں پاکستانی ایجنٹ اپنے اپنے نوجوان دوسرے ایجنٹوں کے ہاتھ فروخت بھی کر دیتے ہیں جبکہ ایک خاصی تعداد وہاں کی مختلف جیلوں میں بھی بند ہے نوائے وقت نے اس سلسلے میں لیبیا کے شہر تریپولی میں مقیم پاکستانیوں سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے انتہائی خوفناک انکشافات بھی کیئے اس مذموم دھندے میں گجرات منڈی بہاوالدین کے ہی نہیں کلرسیداں کے بھی کئی ایجنٹ شامل ہیں جو لوگوں کو سبز باغ دکھائے ہیں اور مفت میں پہلے لیبیا پہنچاتے ہیں جس کے بعد وہ چالیس سے پچاس لاکھ روپے مزید وصول کرکے انہیں دوسرے ایجنڈوں کو فروخت کر دیتے ہیں اور گھر والے ان کے اٹلی پہنچتے پہنچتے گھر کی جمع پونجی اور زمینیں فروخت کرنا شروع بھی کردیتے ہیں اس کے باوجود لاکھوں کی ادائیگی کے بعد جب گھر والوں کو اپنے پیارے کے المناک حادثے میں ہلاکت کی خبر ملتی ہے تو ان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے پھر لاکھوں روپے مزید دے کر ایک سے دوماہ بعد میت کی پاکستان منتقلی ممکن ہوتی ہے مگر حیرت ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ اور لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کی موجودگی میں سینکڑوں ایجنٹ وہاں لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں اور یہ سب تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

مارا نظام عدل آج دنیا بھر میں سب سے آخری ممالک کی فہرست میں ہے تو اس کے زمہ دار جانبدار سیاسی منصف ہیں۔

Our system of justice is in the list of the last countries in the world today, so its responsible are biased political judges

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین نے کہا کہ جس ملک میں منصف سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں کے فیصلے کریں اور آئین و قانون کی بجائے ثالث بن جائیں اس ملک میں انصاف کا پرچم کبھی سربلند نہیں ہوسکتا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پہلے ایک منتخب وزیراعظم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا پھر ایک منتخب وزیراعظم کو پانامہ کے نام پر جیل میں ڈال کر اس کا الیکشن چوری کہا گیا اب بھی آئین و قانون کی بالادستی کی بجائے لاڈلے کو اقتدار میں لانے کی کوششیں اور سازشیں جاری ہیں جس کی مثال دنیا کے کسی مہذب ملک میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نوے روز میں انتخاب کی رٹ لگانے والے یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ اقتدار کے خاتمے کے بعد اپوزیشن میں بیٹھنے کی بجائے مستعفی کیوں ہوا؟پھر پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں کیوں تحلیل کی گئیں؟ہمارا نظام عدل آج دنیا بھر میں سب سے آخری ممالک کی فہرست میں ہے تو اس کے زمہ دار جانبدار سیاسی منصف ہیں۔

احمد افضال انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن 11.00 بجے ٹکال میں ادا کی جائے گی

Ahmed Afzal passed away in Takal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اپریل,2023)—ڈھوک مسیاڑی موضع ٹکال کے ماسٹر محمد فیاض اور بابر علی سنیئر ایڈیٹر اکاؤنٹنٹ جنرل آفس راولپنڈی کے بھائی محمد افضال انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز اتوار دن 11.00 بجے ٹکال میں ادا کی جائے گی مرحوم محمد ارسلان اور عدنان کے والد اور ڈی ایس پی صفدر حسین اور حاجی عبد المجید کے چچا زاد بھائی اور شاہد محمود سنگرال ایڈوکیٹ کے ماموں تھے۔اورمرحوم بطور سنیئر ایڈیٹر اکاؤنٹنٹ جنرل آ فس راولپنڈی اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن یوسی ہوتھلہ کے جنرل سیکرٹری ٹھیکدار حفیظ احمد کی والدہ اور ممبر یوتھ اسلمبلی جواد بھٹی کہ دادی محترمہ کی رحلت پر سابق ارکان اسمبلی انجینئر قمر اسلام راجہ،راجہ محمد علی،راجہ صغیر احمد، سیکٹری انفارمیشن پنٍڈی ڈویژن قیس قیوم ملک،سابق چئرمیں ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، نائب صدر مسلم لیگ ن ین اے 52 ملک جاوید اقبال،ادریس چوہدری آف بھلاکھر،ٹھیکدار راجہ نسیم،چوہدری رفعت جاوید،ناصر چوہدری، راجہ گلزار عرف گلزاری،سید ظہیر شاہ راجہ عمران، اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے گھر جا کر دلی تعزیت کا اظہار کیا

Show More

Related Articles

Back to top button