DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Kallar Syedan; Police case registered against cash and carry manager and owner for attempted assault on cashier

کلرسیداں کی کیش اینڈ کیری کے مالک اور منیجر کی 21 سالہ خاتون کیشیئر سے ذیادتی کی کوشش,مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)— کلرسیداں کی کیش اینڈ کیری کے مالک اور منیجر کی 21 سالہ خاتون کیشیئر سے ذیادتی کی کوشش،لڑکی نے 15 پر کال کر کے اپنی عزت بچا لی۔پولیس نے کیش اینڈ کیری کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تحصیل گوجرخان کے ایک نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی اکیس سالہ دوشیزہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں پنجاب کیش اینڈ کیری میں بطور کیشیئر کام کرتی ہوں۔گزشتہ روز گیارہ بجے دن کیش اینڈ کیری کے مالک توقیر نے مجھے کہا کہ عید کی وجہ سے گاڑیاں نہیں ہیں لہذا تم آج چھٹی کر لو میں آپ کو گھر ڈراپ کر دیتا ہوں جس پر میں اپنے مالک توقیر کی گاڑی میں بیٹھ گئی۔توقیر کیساتھ منیجر محسن بھی گاڑی میں بیٹھ گیا اور وہ گاڑی کو کلر سیداں کے غوثیہ محلہ کی جانب لے آئے اور ایک گھر میں مجھے بازوؤں سے پکڑ کر زبردستی اندر لے گئے اور دونوں نے میرے ساتھ ذیادتی کی کوشش کی اور میرے شور مچانے پر توقیر وغیرہ نے میرے منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور میں نے بڑی مشکل سے ان سے جان بچا کر دروازے سے باہر نکل کر بھاگ آئی اور 15 پر کال کر دی۔جس کے فوری بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،کلرسیداں پولیس نے پنجاب کیش اینڈ کیری کے مالک توقیر اور منیجر محسن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 26, April 2023)- The owner and manager of Cash and Carry attempted to molest a 21-year-old female cashier, the girl saved her honor by calling Police. A case has been registered against the owner and manager of Cash and Carry and an investigation has been started.

A 21-year-old girl belonging to a village in the suburbs of Tehsil Gujar Khan filed a case at Kallar Syedan Police Station and stated that I work as a cashier in Punjab Cash and Carry. Last day at 11 o’clock, the owner of Cash and Carry, Tauqir, called me. He said that there are no cars because of Eid, so if you take leave today, I will drop you home, which I sat in the car of my owner Tauqir.

Manager Mohsin also sat in the car with Tauqir and he drove the car to Kallar Syedan Sayedan. They brought me towards Ghousia Mahalla and took me by the arms into a house and forcibly took me inside. After saving her life, she ran out of the door and called the police. Immediately after that, the police reached the scene, the police registered a case against Punjab Cash and Carry owner Tauqir and manager Mohsin and started an investigation.

ایک ہی ماہ میں 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

Eight people were killed in a single month

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)—کلرسیداں میں موت کا جاری رقص،ایک ہی ماہ میں 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ضلعی پولیس افسران قانون کی حکمرانی میں مکمل ناکام۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں کلرسیداں میں 8 افرادکا قتل ہونا پولیس اور قانون دونوں کی مکمل ناکامی کا کھلا اظہار ہے۔مارچ کے وسط میں گاؤں سالگراں میں نصیر عرف سیری نامی شخص نے قتل کے مقدمے میں جیل میں بند اپنے بھائی کی رھائی کے لیئے مدد نہ کرنے پر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا۔ ملزم چار افراد کوقتل کرنے کے بعد گاؤں سے ملحق جنگل میں چلا گیا گاؤں والے پولس کو مطلع کرتے رہے مگر پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی چار پانچ ایام بعد چار افراد کے قتل میں نامزد ملزم نصیر عرف سیری نے خودکشی کرلی تو پولیس کی جان میں جان آئی۔رواں ماہ میں ہی گاؤں ممیام میں محبوب نامی شخص نے فائرنگ کرکے یاسر نامی شخص کو قتل کردیا جس کے اگلے ہی روز گاؤں شاہ خاکی میں ملزم اشفاق سحری کے وقت اسرار کے گھر داخل ہوا جہاں اس نے برطانیہ سے آنے والی ایک خاتون مسرت شاہین کو زخمی کرنے کے بعد باورچی خانے میں سحری بناتی شادی شدہ خاتون فرزانہ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اس کے اگلے روز اسے سپرد خاک کیا گیا جس کے چند ہی گھنٹوں بعد چاند رات کو کلرسیداں شہر میں 30 سالہ مزدور وسیم بھٹی کو خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اس طرح ایک ماہ میں آٹھ افراد کا بے دردی سے قتل ہو جانا کلرسیداں میں قانون اور پولیس کی مکمل ناکامی اور نااہلی کا کھلا ثبوت ہے اور اس کے اصل ذمہ دار ضلعی پولیس افسران ہیں جو سالہا سال سے اپنے کسی عزیز سب انسپکٹر کو ٹریننگ کے لیئے کلرسیداں تھانے کا ایس ایچ او تعنیات کرتے ہیں۔حکام نے کلرسیداں کو ایس ایچ او کی ٹریننگ کے لیئے موزوں پولیس اسٹیشن سمجھ رکھا ہے جبکہ پولیس لائن میں ان گنت پولس انسپکٹرز اپنی تعنیاتیوں کے منتظر ہیں مگر حکام نئے ناتجربہ کار سبب انسپکٹر کو کلرسیداں میں ایس ایچ او تعنیات کرکے عوام کے ناحق قتل عام کا موجب بن رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ پولیس کی گرفت کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے جس سے تحصیل کلرسیداں کا ہر شریف شہری انتہائی پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

پی ٹی آئی حلقہ پی پی 7 کے امیدوار شہزاد اکبر بٹ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہو گئے

PTI Constituency PP-7 candidate Shahzad Akbar Butt withdrew from the election in favor of PTI’s nominated candidate Colonel Muhammad Shabbir Awan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)—پی ٹی آئی حلقہ پی پی 7 کے امیدوار شہزاد اکبر بٹ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کی حمایت میں الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔انہوں نے کلرسیداں میں نامزد امیدوار کرنل محمد شبیر اعوان کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد نے کرنل شبیر اعوان کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے میں پارٹی قائد کے فیصلے کے عین مطابق الیکشن سے دستبردار ہوکر کرنل شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔ میں حقیقی آزادی کے لیئے کرنل شبیر کے ساتھ جدوجہد کروں گا ان کی نامزدگی کے بعد میرا امیدوار رہنا درست عمل نہیں۔اس موقع پر قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،دانیال کیانی،زوہیب اکرام،عثمان شاہد،پروفیسر ہارون،شیخ برہان اور دیگر بھی موجود تھے۔کرنل شبیر اعوان نے شہزاد اکبر بٹ کی دستبرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دوسری بار کلرسیداں سے امیدوار کو نامزد کرکے انہیں عزت دی ہے۔میں نے ضمنی الیکشن میں ستر ہزار کے ریکارڈ ووٹ حاصل کیئے تھے میں ہارا نہیں ہروایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے قائد عمران خان کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پہلے سے زیادہ برتری سے کامیاب ہوں گے۔

ڈیرہ خالصہ کے برساتی نالے پر قبضہ،عوام علاقہ سراپا احتجاج

Public protest over land mafia take over part of Dera Khalsa kass

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)—کلرسیداں کے گاؤں ڈیرہ خالصہ کے برساتی نالے پر قبضہ،عوام علاقہ سراپا احتجاج،گاؤں ڈیرہ خالصہ کے نمبردار چوہدری تصور حسین نے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کو تحریری درخواست میں بتایا کہ ڈیرہ خالصہ کا برساتی نالہ دورقدیم سے بہہ رھا ہے یہ تحصیل کہوٹہ سے آ کر تحصیل کلرسیداں کے مواضعات چنام،گنگوٹھی برہمناں،گنگوٹھی مسلماناں،بھکڑال،میانہ موہڑہ،موہڑہ روپیال،چبوترہ،ڈیرہ خالصہ اور باغ بوٹا سے گزر کر تحصیل راولپنڈی میں داخل ہو جاتا ہے محکمہ مال کے نقشہ اور کاغذات میں اس کا باقاعدہ اندراج موجود ہے مگر گزشتہ چند ایام سے کچھ افراد ڈیرہ خالصہ میں اس برساتی نالے میں بھرائی کا کام کر رہے ہیں ان کا موقف ہے کہ ہم نے اس نالے کو خرید لیا ہے ہم یہاں ہاؤسنگ کالونی تعمیر کریں گے۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صدیوں سے جاری آبی گزرگاہ میں تبدیلی و رکاوٹ کا فوری نوٹس لیں یہ پورے علاقے کی آبی گزرگاہ ہے اس کی بندش سے سنگین نتائج برآمد ہوں گے آبی گزرگاہ اور چراگاہ کی حیثیت تبدیل کرنا مفاد عامہ کے خلاف اقدام ہے تحصیل انتظامیہ اسے فوری روکے۔

ریٹائرڈ مدرس حاجی مظہر حسین بٹ انتقال کر گئے

Retired teacher Haji Mazhar Hussain Butt passed away in village Kund

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)—ریٹائرڈ مدرس حاجی مظہر حسین بٹ انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے قریب گاؤں کنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری محمد ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،سید سیماب حیدر شاہ،محمود الحسن بھٹی،خضر حسین،احسان الحق قریشی،اسحاق حیدری،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،تنویر اختر شیرازی،راجہ محمد ثقلین،تنویر اختر شیرازی،سردار صلاح الدین احمد، نمبردار اسد عزیز، چوہدری تصور حسین، ارشد محمود بھٹی،جاوید کیانی کے علاؤہ اساتذہ اور ان کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)—سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،انجینئر قمراسلام راجہ،چوہدری جاوید کوثر،راجہ صغیر احمد کے علاؤہ راجہ ندیم احمد،چوہدری خرم زمان،ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد اعجاز بٹ،چوہدری ضیارب منہاس،عابد زاہدی،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،عاطف اعجاز بٹ،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،سید سیماب حیدر شاہ،شاہد جمیل عباسی،راجہ آفتاب جنجوعہ،چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،چوہدری زین العابدین عباس،مبین قریشی ایڈووکیٹ،شیخ بدر منیر،چوہدری توقیراسلم،حاجی طارق تاج،شیخ خورشید احمد،پروفیسر سفیر،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،نمبردار اسد عزیز،راجہ محمد ثقلین،مسعود احمد بھٹی،راجہ شاہد پکھڑال،راجہ افتخار پکھڑال،شیخ محمد فیاض،نصیر اختر بھٹی،نوید اختر مغل،شیخ سلیمان شمسی،صغیر بھولا،ڈاکٹر عنصر محمود،عبدالصبور بھٹی اور دیگر نے معروف معالجین ڈاکٹر جنید شیخ،ڈاکٹر عدیل احمد شیخ اور شیخ توقیر احمد سے کلرسیداں میں ملاقات کی اور معروف مسلم لیگی شیخ محمود صراف کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،اپریل,2023)—سابق ضلعی نائب ناظم راولپنڈی محمد افضل کھوکھر، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں قمر ایاز،آصف محمود کیانی،راجہ عامر مظہر اور دیگر نے گاؤں نرڑھ جا کر پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی اچانک وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button