DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Eid ul fitr to be celebrated on Saturday
کہوٹہ; عید الفطر ہفتہ کو منائی جائے گی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل2023)
عیدالفطر کی آمد اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ان ایکشن ختمی لائحہ عمل طے جبکہ مختلف کاروائیاں جنرل بس اسٹینڈ واش رومز، اور انتظار گاہ کو صاف کروا کر کھول دیا گیا اوورلوڈنگ، زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹرز کے گرد گھیرا تنگ جرمانے وارننگ جبکہ ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کر کے معیاری بہتر نظام اور جائز کرایہ لینے کی تلقین مرکزی عید گاہ کی صفائی کے لیے RWMC کو بہترین صفائی کے انتظامات کی ہدایت اسی طرح تمام رہڑی بانوں کو سبزی منڈی شفٹ کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے نوجوان صحافی ارسلان اصغر کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ فری آٹا فراہمی کے حوالے سے بہترین انتظامات پر پہلے نمبر پر آیا ہے جبکہ کمشنر راولپنڈی، وزیر صحت و دیگر اعلی افسران نے دورے کر کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تحصیل کہوٹہ میں دیگر تحصیلوں کی نسبت زائد آٹا فراہم کیا گیا جسکی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار تک تھی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہا کہ رہڑی بانون کو سبزی منڈی شفٹ کیا گیا ہے جبکہ اوورلوڈنگ اور زائد کراۂ وصولی پر پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی گئی اور انکو تلقین کی گئی ہے کہ زائد کرایہ زائد سواریاں اور اوولوڈنگ سے اجتناب کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے مزید کہا کہ عیدالفطر کے حوالے سے مرکزی عیدگاہ کی صفائی و دیگر انتظامات کے لیے ہدایت جاری کر دی ہیں اور دورہ بھی کیا ہے عوام علاقہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جبکہ عیدالفطر کو موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مکینکل جھولوں پر پابندی عائد ہو گی
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 April 2023)
With the arrival of Eid-ul-Fitr, Assistant Commissioner Kahuta in action, the plan of action has been decided while the general bus stand washrooms and the waiting room have been cleaned and opened. RWMC was instructed to make the best cleaning arrangements for the cleaning of the central Eid Gah. Similarly, all the road workers were shifted to the vegetable market. While talking, he said that Tehsil Kahuta has come first for the best arrangements regarding the supply of free flour, while Commissioner Rawalpindi, the Minister of Health, and other senior officials visited and expressed their satisfaction with the best arrangements, while in Tehsil Kahuta compared to other Tehsils. Excess flour was supplied, which was up to 126 thousand. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan said that action has been taken against public transporters for overloading and collecting excess fare and they have been warned. That excessive fares, excessive rides, and overloading should be avoided. Assistant Commissioner Kahuta further said that regarding Eid-ul-Fitr, instructions have been issued for the cleaning and other arrangements of the central Eid-gah and has also visited the public to cooperate with the local administration while Eid-ul-Fitr Mechanical swings will be banned as per the instructions of the Punjab government.
یونین کونسل ہوتھلہ کو کسی صورت کوٹلی ستیاں سے الحاق نہ ہونے دیں گے
We will not allow Hothala to join Kotli Sattian under any circumstances
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل2023)
یونین کونسل ہوتھلہ کو کسی صورت کوٹلی ستیاں سے الحاق نہ ہونے دیں گے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے کہوٹہ کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہائییکورٹ سے اس حوالے میں رجوع کر دیا گیا ہے میری قانونی ٹیم جس میں سنئیر قانون دان سید سبطین شاہ بخاری ایڈووکیٹ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں یونین کونسل ہوتھلہ یا دیگر یونین کونسلز کو کوٹلی ستیاں سے ملانے پر انتظامی امور سمیت دیگر لاتعداد مسائل درپیش ہونگے ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے یوسی ہوتھلہ کا بارڈر اسلام آباد لگتا ہے اگر شامل کرنا تھا تو وہاں کیا جا سکتا تھا ایسی باندر بانٹ کرنے والے اپنے مفادات کی خاطر ہزاروں لوگوں کی زندگی مشکل میں نہ ڈالیں ان خیالات کا اظہار سابق چئیرمین یوسی ہوتھلہ امیدوار برائے تحصیل ناظم راجہ عامر مظہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں مزید کہا کہ میں نے اپنی یوسی کے تمام لوگوں کی رائے لی جسکو بھاری اکثریت سے مسترد کر دیا گیا ہے کوئی بھی یہ عمل نہیں چاہتا یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ راجہ عامر مظہر نے حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے جب الیکشن ہوئے تو اپنی پوزیشن واضع کرونگا حلقہ پسماندہ ہے اسکی محرومیوں کا ازالہ مشن ہے حلقے کی عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہوں انشااللہ اپنے والد مرحوم کے مشن کو جاری رکھونگا
راجہ ندیم احمد امیدوار براے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو انتخابی نشان “جیپ”الائٹ ہو گیا
Raja Nadeem Ahmed alloted jeep election symbol
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اپریل2023)
مسلم لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار براے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کو انتخابی نشان “جیپ”الائٹ ہو گیا،کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،راجہ ندیم احمد کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر نے کا عزم، تفصیل کے مطابق سابق ناظم و چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد مسلم لیگی رہنماء راجہ ندیم احمد امیدوار براے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نشان الاہٹ ہونے کے آج آخری روز بھی مسلم لیگی قیادت کی طرف سے تاحال ٹکٹ کا فیصلہ نہ ہونے پر RO آفس کہوٹہ میں ریٹرنینگ آفیسر یاسر رضوان کے پاس انتخابی نشان کے لیے درخواست دی اور انہوں نے انتخابی نشان (جیپ) حاصل کر لیا،اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام کا خادم بن کر خدمت کروں، صرف دعوے نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں میرے ووٹر، سپورٹر اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھیں انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گئی۔