DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Four wanted Commando Gang Involved in Home Robberies arrested by police”

گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے کمانڈو گینگ کے 04 اشتہاری مجرمان گرفتار

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام، 20 اپریل 2023)کوٹلی ستیاں پولیس کی موثر کاروائی، گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے کمانڈو گینگ کے 04 اشتہاری مجرمان گرفتار، مسروقہ رقم 12 لاکھ 50ہزار روپے، زیورات مالیتی 03لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ اشتہاری مجرمان کے 03ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان کیے جاچکے ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کوٹلی ستیاں پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ گرفتار اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

Kotli Sattian police have carried out a successful operation, arresting four notorious criminals belonging to a commando gang involved in house robberies. The stolen items recovered from them include Rs. 1.25 million in cash, jewelry worth Rs. 300,000, and weapons used during their operations. Three of their accomplices were arrested earlier and have already been charged. SP Muhammad Nabeel Khokhar congratulated the Kotli Sattian police and said that the arrested criminals would be brought to justice with solid evidence in court. All possible means are being used to arrest the remaining suspects involved in the heinous crimes.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کی تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سے خصوصی ملاقات

Dr. Muhammad Arif Qureshi, candidate for the provincial assembly, a special meeting with Tehsil Administration Kahuta of PP7 Constituency

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اپریل 2023)
معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کی تحصیل انتظامیہ کہوٹہ سے خصوصی ملاقات، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان سے ملاقات میں ان کو عوام میں احسن طریقے سے فری آٹا تقسیم کر نے پر خراج تحسین پیش کی۔تفصیل کے مطابق عیدالفطر پر امن امان مفت آٹا سکیم کی تکمیل، آئندہ الیکشن کے انتظامات،تجاوزات،ریڑھی بانوں کے مسائل اور شہر کے دیگر امورپر معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کی کہوٹہ انتظامیہ سے گفتگواسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،ڈی ایس پی چوہدری عنصر علی،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی سے ملاقات امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے عیدالفطر پر شہر اور گردونواح میں امن و امان قائم رکھنے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام شہر میں اضافی پولیس اور وارڈن کی تعیناتی تجاویزات کی روک تھام ریڑھی بانوں کے مسائل اور آئندہ الیکشن کے انتظامات شہر اور حلقہ پی پی سیون کے دیگر مسائل پر کہوٹہ انتظامیہ کے افسران سے تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر انہوں نے پورے رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی طرف سے مفت آٹا تقسیم کرنے کے بہترین انتظامات پر کہوٹہ کلب میں تعینات عملہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی جس طرح سول ڈیفنس اور سرکاری اہلکاروں نے روزہ کی حالت میں اس مشکل صورتحال کا سامنا کیا اور شب و روز محنت کر کے مستحق افراد تک مفت آٹا پہنچانے کو یقینی بنایا اور ایک لاکھ سے زائد مفت آٹا کے تھیلے تقسیم کیے ان کو تعریفی اسناد کے ساتھ اضافی الاؤنس دیا جائے تاکہ ان ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عیدالفطر پر اپنے اردگرد نظر رکھیں جس طرح رمضان المبارک میں ایک دوسرے کا خیال رکھا عید الفطر پر بھی اپنی روایات کو برقرار رکھیں عید ہمیں محبت یگانگت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے انتظامیہ انشاء اللہ ہر ممکن مدد کرے گی۔

راجہ محمد ذاکر جنجوعہ آ ف بگلہ راجگان پندرہ روزہ نجی دورے پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے

Raja Muhammad Zakir Janjua of Bagla Rajgan has arrived in Pakistan from UK on a 15-day private visit

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اپریل 2023)
راجہ رئیل کنگز رابطہ راجگان یوکے کے چیئرمین ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر جنجوعہ آ ف بگلہ راجگان چیئرمین جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن بگلہ راجگان تحصیل کہوٹہ پندرہ روزہ نجی دورے پر برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راجہ محمد بشارت جنجوعہ راجہ حسنین علی جنجوعہ اور دیگر عزیزواقارب اور جنجوعہ ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن بگلہ راجگان کے عہدے داروں نے چیئرمین راجہ محمد ذاکر کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے،راجہ محمد ذاکر بانی دربار عالیہ دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کے سالانہ عرس مبارک میں خصوصی شرکت کریں گے اور دربار کو غسل اور چادر پوشی اپنے ہاتھوں سے کروائیں گے راجہ محمد ذاکر جنجوعہ اس سال عید الفطر اپنے آبائی گاؤں بگلہ راجگان میں ادا کریں گے راجہ محمد ذاکر بڑے ملنسار اور محبت کرنے والے انسان ہیں اور اپنے علاقے کے غریب بے سہارا یتیموں بیواؤں کے مسیحا ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے اللہ کے اور علاقے کی عوام کے لئے سوچا ہے اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے بے شمار غریب اور نادار لوگوں کی دعائیں ان کیلیے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button