DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Two Dead, One Injured in two Incidents of Firing and Suicide in Mamyam and Choa Khalsa”

کلرسیداں میں فائرنگ اور خودکشی کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اپریل,2023)—کلرسیداں میں فائرنگ اور خودکشی کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہو گیا دونوں واقعات قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں پیش آئے۔فائرنگ کا واقعہ گاؤں ممیام میں اس وقت پیش آیا جب دن کے گیارہ بجے ہے بعد راستے کے تنازعہ پر ملزم محبوب اور اس کے کزن غضنفر علی کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی گالم گلوچ کے بعد ملزم محبوب نے فائرنگ شروع کر دی جس سے غضنفر علی زخمی ہوا ان دونوں کے مابین بیچ پچاؤ کرانے کے لیئے یاسر محمود بھی کود پڑا اس دوران ایک گولی اس کے سر پر لگی جس وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزم آلہ قتل لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے مقتول یاسر محمود کی نعش اور زخمی غضنفر علی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔مقتول کے بھائی راشد علی نے میڈیا کو بتایا کہ وقوعہ دن گیارہ بجے کے قریب پیش آیا اور15 پر اطلاع دینے کے باوجود مقامی پولیس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی۔جبکہ دوسرا واقعہ چوآخالصہ شہر کی نئی ابادی میں پیش آیا جہاں بیس سالہ نوجوان ظہیر نے درخت سے پھندا لگا کر خود کشی کر لی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20 April 2023) – In incidents of firing and suicide in Kallar Syedan, two people have died and one injured. Both incidents were reported to the police in the Choa Khalsa area. The incident of firing occurred in the village of Mamyam when an altercation between the accused, Mahboob, and his cousin Ghazanfar Ali was underway around 11 pm. After a heated argument, Mahboob started firing, injuring Ghazanfar Ali, who was trying to intervene. Yaser Mahmood also jumped in to stop the fight and was shot in the head, killing him on the spot. The accused fled with the murder weapon. Rescue 1122 was informed of the incident and they transported the body of Yaser Mahmood and the injured Ghazanfar Ali to THQ Hospital. Rashed Ali, the brother of the deceased, informed the media that the incident occurred around 11 pm, and despite informing the local police at 3 am, they arrived at the scene with a delay of 1.5 hours. Meanwhile, the second incident occurred in the New Abadi area of Choa Khalsa where a 20-year-old man named Zaheer committed suicide by hanging himself from a tree. The police are investigating the incident.

غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against the owner of the illegal petrol agency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اپریل,2023)—غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کرنے کے بعد اپنے طور پر تالا توڑ کر ڈی سیل کرنے پر ایم او ریگولیشن صائمہ تحریم نے ایجنسی کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ایم او ریگولیشن کو اطلاع ملی تھی کہ سیل کی جانے والی غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے مالک تیمور احمد نے فورا بعد ہی تالا توڑ کر اسے ڈی سیل کر دیا تھا۔

کلرسیداں میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ

Increase in theft incidents reported in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اپریل,2023)—کلرسیداں میں چوری کے وارداتوں میں اضافہ۔ وقار عظیم نے بتایا کہ گزشتہ رات گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کلر سیداں آفس کے کلاس رومز کے تالے توڑ کر برقی تاریں اور صحن میں موجود گھنٹی چوری کر لی گئی۔کاڑی جانے والی برقی تار کی قیمت آٹھارہ ہزار روپے بتائی جاتی ہے جبکہ اسی رات گرلزہائی سکول کلر سیداں نمبر 2کی مین سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی جس سے بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ادھر کلر سیداں کے نواحی موضع کنوہا کی رہائشی مسماۃ نسیم اختر نے کلر سیداں میں درخواست میں بتایا کہ گزشتہ روز خالد محمود اور سلامت وغیر نے گندم کی کاٹی ہوئی فصل اور مکان کی تعمیر کیلئے وہاں رکھے بلاک اور میٹریل چوری کر لیا ہے۔

 

روات پولیس کی موثر کاروائی،رابری معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

Effective operation of Rawat police, wanted criminal arrested in Robbery and murder case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اپریل,2023)—روات پولیس کی موثر کاروائی،رابری معہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،اشتہاری مجرم وقار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رابری کی واردات کے دوران پتھروں کے وار سے بلال ظہور کو زخمی کر دیا تھا،جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا،روات پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے اشتہاری مجرم وقار کو ٹریس کر کے گرفتارکیا،اشتہاری مجرم کے ساتھی حاشر اور بادل قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں۔

پٹرولنگ پولیس کے ھیڈ کانسٹیبل اظہر شاہ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتا

“Policeman injured in firing during petrol theft operation in Punjab’s Patrolling Police, culprits arrested”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،اپریل,2023)—ایس ایچ او روات انسپکٹر اشتیاق چیمہ کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، چند روز قبل پٹرولنگ پولیس کے ھیڈ کانسٹیبل اظہر شاہ کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے نام یاسر سکنہ کلری روات اور کاشف سکنہ جھنڈا چیچی راولپنڈی بتائے گئے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button