لندن، یوکے:(پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 20 اپریل 2023)—برطانیہ میں لوکل کونسلوں کے انتخابات 4 مئی 2023 ء بروز جمعرات کو منعقد ہونگے۔ انگلینڈ کے لوکل الیکشن میں برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کا سیاسی مقابلہ اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے ہے۔ جبکہ تیسری پارٹی لب ڈیم نے بھی اپنے امیدوار کھڑے کیے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر پارٹیوں نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں جبکہ آزاد امیدوار بھی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ چار مئی کو منعقد ہونے والے مقامی کونسلوں کے انتخابات کے لئے پولینگ صبح کے 7am سے لے کر رات 10pm بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹر اپنی شناخت چیک کروا کر ووٹ ڈال سکیں گے۔ اس کیلئے پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس سمیت وہ دستاویز قبول کی جائے گی۔ جس پر ووٹر کی تصویر بھی چسپاں ہو گی۔ پھر اس کے بعد ووٹر اپنی پسند کے امیدوار یا پارٹی کو ووٹ کر سکے گا۔ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کی بھی ایک بڑی تعداد الیکشن میں مختلف پارٹیوں کی طرف سے نامزد امیدوار برائے کونسلر کے طور پر کھڑی ہے۔ جبکہ سِیٹنگ کونسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کے انعقاد کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو جائے گا جبکہ کچھ کونسلیں دوسرے دن جمعہ کو ووٹ اکاؤنٹ کرتی ہیں۔ جن وارڈوں کی گنتی مکمل ہو جاتی ہے۔ وہاں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے جیت جانے والے امیدوار کا اعلان کیا جاتا تھا۔ جو کونسلر بن جاتا ہے۔ پھر اس کے بعد مقامی کونسلیں اپنے ٹاؤن کے مئیر یا شہر کے لارڈ میئر کا انتخاب کرتی ہیں۔ لندن کے مئیر کا انتخاب عوام کے براہئ راست ووٹوں کے ذریعہ عمل میں لایا جاتا ہے۔
London, UK: (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, April 20th, 2023) Local council elections will be held in the UK on Thursday, May 4th, 2023. The ruling Conservative Party in the UK will face a political challenge from the opposition Labour Party in England’s local elections. The third party, the Liberal Democrats, has also fielded their candidates. Other parties have also put forward their candidates while independent candidates are also contesting.
Polling for the local council elections, which will take place on May 4th, will continue from 7 am to 10 pm. Voters can cast their vote after verifying their identity through their passport or driving license, among other documents. Their photo will also be taken. After that, voters can cast their vote for their preferred candidate or party. A large number of expatriate British citizens residing in the country are also nominated by various parties as candidates for councilors. Sitting councilors are also participating in the election.
Immediately after the election, the vote-counting process will begin, while some councils count the votes the next day on Friday. The candidate who gets the most votes in a ward wins and becomes the councilor. After that, the local councils elect their mayor or lord mayor for their town or city. The election of the mayor of London is done by the people…