AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Transport Union Representative of Dadyal Mirpur hold Press Conference at Chakswari Press Club”

آل ٹرانسپورٹ یونین ڈڈیال میرپورکے نمائندہ رہنما ہوں نے چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—آل ٹرانسپورٹ یونین ڈڈیال میرپورکے نمائندہ رہنما چودھری یاسر محمود اور سید رزاق حسین شاہ منیجر یاسر کریم ٹرانسپورٹ نے چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈڈیال پولیس کا رویہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کے ساتھ بد تر ہو رہا ہے۔ پولیس ڈڈیال میں ہونے والی وارداتیں ٹریس کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اس کا نزلہ غریب مسافروں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نمائندوں پر گرا رہی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں ہر قسم کا مسافر سفر کرتا ہے۔ہم کسی پر کوئی پابندی یا روک نہیں لگا سکتے۔ ہم نے ہمیشہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ان کو فری سفری سہولیات دے رکھی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پلاک پل پر ڈڈیال پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا جس میں ڈی ایس پی چودھری عنصر علی اور ایس ایچ او ڈڈیال عدنان صابر مع نفری موجود تھے۔ انھوں نے گاڑی کو روکا اور ملازمین گاڑی میں گھس کر چند مسافروں کو اتارنے کی کوشش کرنے لگے۔وہ مسافر خواتین نیچے نہ اتریں۔اس پر پولیس ملازمین نے بس کنڈیکٹر کے ساتھ تلخ کلامی کی اور بعد ازاں اس پر تشدد شروع کر دیا۔ کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے پولیس ملازمین کے رویے کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس نے بس اور ڈرائیور کو تھانہ ڈڈیال لے جا کر بند کر دیابعد ازاں منیجر اڈا ڈڈیال نے بس اور اس کے عملہ کو رہا کروایا اور بس کو واپس بھیجا۔ پولیس کےء اس رویے کے خلاف پوری ٹرانسپورٹ یونین سراپا احتجاج ہے۔ چودھری یاسر محمود نے کہا کہ ہم پبلک ٹرانسپورٹ چلاتے ہیں ا ور ہم کسی بھی مسافر سے اس کی ذات کے حوالے سے سوال پوچھنے کے مجاز نہیں۔ ہمارے ساتھ سفر کرنے والوں کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتا کہ وہ چور ہے یا بھکاری ہے۔ جو مسافر ہماری گاڑی کو ہاتھ دے کر روکے گا ہم اسے بس میں بٹھانے اور منزل تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔پولیس ہمیں بتائے کہ ہمارے ملازمین کا کیا قصور تھا۔ انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس (144)لگائی ہوئی ہے تو اس میں ہمارا قصور کیا ہے؟ہم آئی جی پولیس آزاد کشمیر،ڈی آئی جی میرپور ڈویژن اور ایس ایس پی ضلع میرپور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ ملازمین کو معطل کیا جائے اور ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔اگر اس زیادتی کا ازالہ نہ کیا گیا تو ہم شدید احتجاج کریں گے۔ روڈ بلاک کرنے اور ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے تمام آپشن ہمارے پاس موجود ہیں۔ بلا جواز بس کنڈیکٹر پر تشدد کرنے والے ملازمین فی الفور معطل کیا جائے۔ چودھری یاسر محمود اور سید رزاق حسین شاہ نے مزید کہا کہ ہم پولیس ملازمین کے ساتھ اتنا تعاون کرتے ہیں کہ کبھی ان سے کرایہ نہیں لیا اور نہ ہی ان کے کسی پارسل کا کرایہ وصول کیا ہ لیکن اس سب کے باوجود ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ پولیس ملازمین کا عوام اور پبلک ٹرانسپورٹر زکے ساتھ ہر گز درست نہیں ہے۔پولیس ملازمین کو اخلاق سکھایا جائے۔ہم نے ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم کو تحریری درخواست دی ہے اگر چند دنوں میں ازالہ نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹ کو بند کر دیں گے اس کے بعد اگلے مرحلہ میں میرپور کوٹلی روڈ کو بلاک کر دیں گے۔

Chakswari (pothwar.com, Allah Ditta Bismall, 19, April 2023)- Chaudhry Yasir Mehmood, representative leader of All Transport Union Dadyal Mirpur and Syed Razzaq Hussain Shah Manager Yasir Karim Transport has said in a press conference at Chakswari Press Club. The attitude of the Dadyal police towards the public is getting worse with each passing day. The police failed to trace the incident in Dadyal and blame it on the poor passengers and public transport representatives. Every type of passenger travels by public transport. We cannot impose any restrictions or restrictions on anyone. We have always cooperated with the police. We have given them free travel facilities. He further said that around 8:30 p.m., Dadyal Police had set up a blockade on the Plaq bridge, in which DSP Chaudhry Nisram Ali and SHO Dadyal Adnan Sabir were present. They stopped the vehicle and entered the vehicle and tried to disembark some of the passengers. Those women passengers did not get down. On this, the police employees had a bitter conversation with the bus conductor and later started torturing him. When the conductor and driver protested against the behavior of the police personnel, the police took the bus and the driver to the Dadyal police station and closed it. The entire transport union is protesting against this behavior of the police. If this abuse is not remedied, we will strongly protest. All options for road blocking and transport strikes are available to us. The employees who tortured the bus conductor without reason should be suspended immediately. Chaudhry Yasir Mehmood and Syed Razzaq Hussain Shah further said that they cooperated with the police officers so much that we never took fare from them or received fare but despite all this, we were abused. Police employees should be taught morals. We have given a written request to SSP Mirpur district Raja Irfan Saleem, if it is not resolved in a few days, After that, in the next phase, they will block the Mirpur Kotli road in a protest.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—شہر اقتدار میں وزارت عظمیٰ کے حصول کے لئے رسہ کشی جاری۔تین دن سے ملاقاتیں،سیاسی جوڑتوڑ عروج پر رہا لیکن فیصلہ نہ ہو سکا۔ بعض ممبران اسمبلی موجودہ صورت حال سے سخت نالاں۔تین دن سے نیند بھی پوری نہیں ہو رہی۔آج وزارت عظمیٰ کا فیصلہ ہونے کا قوی امکان۔پوری قوم کی نظریں مظفر آباد میں اسمبلی پر جمی ہوئی ہیں۔قرعہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک اور پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ چودھری رشید کے نام قرعہ نکلنے کا امکان۔عوامی حلقوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ذاتی مفاد کے لئے پارٹی مفاد اور ریاستی مفاد کو روندنے والے کسی سے مخلص نہیں۔عوامی حلقے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعۃ المبارک سے پیر تک شہر اقتدار میں وزارت عظمیٰ کی دوڑ جاری ہے۔ سیاسی جوڑ توڑ کے لئے ایک دوسرے سے میٹنگز اور مشورے ہو رہے ہیں۔ کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے شہر اقتدار میں عوام کا پارہ بھی ہائی ہو رہا ہے۔ایم ایل ایز تین دن سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ آزاد کشمیر میں موجود تینوں بڑی سیاسی پارٹیوں کی ڈوریاں پاکستان سے ہلائی جا رہی ہیں۔جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ شدید سیاسی اختلافات رکھتی تھیں آج شیر و شکر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھی ہیں۔ چودھری محمد یاسین جیسے دبنگ سیاسی لیڈر بھی پارٹی کی سینئر قیادت کے کہنے پر وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔راجہ فارو ق حیدر نے بھی نون لیگ کی مرکزی قیادت کے سامنے بے بس ہوگئے۔تین دن سے جاری رسہ کشی کا اختتام ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی موجود ہ حکومت کے دوران سیاستدانون کے نقاب اتر گئے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم کی تبدیلی پر بھی مفاد پرستوں نے مفاد سمیٹا لیکن اس بار تو سب پارٹیوں سے مفاد پرست کھل کر سامنے آ گئے۔ریاستی عوام ان حالات سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔ مظفر آباد میں ہونے والے سیاسی جوڑتوڑ سے عوام سوشل میڈیا کی وجہ سے آ گاہ ہو رہے ہیں۔ اپنے مفاد کی خاطر مخالفین سے ملنے والے رہنماؤں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے وفا داریاں بدلنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ بعض سیاسی رہنماؤں کے حوالے سے غیر مناسب تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔ سیاسی رسہ کشی اور اپنے مفاد کے لئے اکٹھ کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے دیوان چغتائی اور فارورڈ بلاک،پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی طرف سے مشترکہ امیدوار چودھری رشید ہیں۔چودھری رشید کے وزیر اعظم بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—ٹریفک پولیس کا بدوں نمبر پلیٹ گاڑیوں ا ور موٹر سائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیاں تھانہ میں بند۔چالان کر کے گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔کم عمر ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائایں۔دوسری جانب تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عمیر رشید کی بغیر رجسٹریشن رہائش پذیرافراد کے خلاف کارروائیاں متعدد کے خالف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پی آزاد کشمیر اور ایس ایس پی ضلع میرپور کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے چکسواری میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ عمیر رشید نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت بدوں رجسٹریشن رہائش پذیر افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کے خالف کیس رجسٹرڈ کر دئیے ہیں۔ایس ایچ او کی خصوصی ہدایت پرکسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نبٹنے کے لئے پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں چکسواری بازار میں گشت پر مامور ہیں۔ عوام علاقہ نے پولیس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او عمیر رشید اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا،لیکن مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ انتظامیہ بھرپور کوشش کے باوجود گوشت اور سبزی فروٹ کی قیمتوں میں کمی نہ کروا سکی۔پاکستانی کرنسی کی ویلیو میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کم نہ ہو سکی۔چکسواری بازار میں بکرے کا گوشت 1500 روپے میں فروخت ہونے لگا۔انتظامیہ منافع خوروں کے سامنے بے بس۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار میں انتظامیہ کی رٹ چیلنج کر دی گئی۔انتظامیہ نے رمضان شریف کے شروع ہوتے ہی بڑے گوشت کی قیمت 550اور بکرے کے گوشت کی قیمت 1300روپے فی کلو رکھی تھی۔لیکن پہلے دن سے ہی انتظامیہ اس ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کروا سکی۔ آخری عشرے میں بھی گوشت کے بھاؤ کم نہ ہوسکے۔ آمدہ دنوں میں عید پر گوشت کا ریٹ مزید بڑھنے کا امکان ہے پی ڈی ایم کی حکومت آتے ہی مڈل کلاس کا جینا دو بھر ہو گیا تھا۔کوششوں کے باوجود بھی انتظامیہ ریٹ لسٹوں کے مطابق گوشت اور سبزی فروٹ کی فروخت نہ کروا سکی۔عید کی آمد کے ساتھ ہی فروٹ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—چکسواری بازار میں بھی عید کی شاپنگ کرنے والوں کا بے تحاشا رش۔ صارفین مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان۔صارفین کا ایک دکان سے دوسری دکان دوسری سے تیسری دکان کا سفر جاری۔دکانوں کے چکر لگا لگا کر بھی صارفین کی تشفی نہ ہو سکی۔بچوں کی خوشیاں خریدنے کے لئے والدین پریشان۔ جوتے،کپڑے اور مہندی کے ریٹ آسمانون سے باتیں کرنے لگے۔مہنگائی کی وجہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار میں بھی دیگر شہروں کی طرح خریداروں کا رش بڑھنے لگا۔مہنگائی کی وجہ سے اشیائے ضرروریہ صارفین کی پہنچ سے دور۔ سفید پوش طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے۔ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے والے والدین بچوں کی خوشیوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔موجودہ مہنگائی کی لہر اور بے روز گاری میں اضافے کی وجہ سے سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔ مڈل کلاس فیملیاں شدید پریشانی کا شکا رہیں۔ بازار وں میں تاجروں نے سیل کم ہوتی دیکھ کر اشیائے ضررویہ کی قیمتوں میں کمی کر کے اپنا منافع محدود کر لیا ہے اس کے باوجود مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔ پاکستان میں فیکٹریوں کی بندش اور زیادہ تر سامان کی درآمد کی وجہ سے اشیائے ضروریہ مہنگی ہو رہی ہیں۔ موجودہ حکومت نے غریب کو مزید غریب بنا دیا ہے۔ حکومت عوام کو کچھ بھی ریلیف نہ دے سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—ماسٹرمحمدصادق خان مرحو م کے فرزندنثار احمدخان اورمولو ی اسرار احمدخان بوعہ ڈھوک کسی نے گزشتہ شام مسجدفیضان مدینہ بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں افطاری کااہتمام کیااس موقع پرمنعقدہ دعائیہ تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا حافظ شہریاربسمل اور حافظ محمدارمان ساجدنے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی حافظ محمدجہانگیر نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں چودھری محمداعجاز اللہ دتہ بسمل صدر چکسواری پریس کلب کونسلر محمدقیوم احمد حاجی محبوب الرحمن انجم منشی چودھری عبدالرشیدچودھری محمدموسی چودھری محمدجہانگیر ڈ اکٹرراجہ عبدالرزاق ٹھیکیدار محمدداود خان محمدشبیر داود فریدعزیز کامران اقبال سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)— چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل نے کہاہے کہ قرآن مجید اللہ تعالی کی عظیم اورآخری کتاب ہے رمضان المبارک کے دوران نمازترایح میں قرآن پاک سنانے اور سننے والے بڑے خوش نصیب ہیں مسجدفیضان مدینہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم بوعہ میں نمازتراویح ہرسال قرآن پاک سنایاجاتاہے کئی سالوں سے باقاعدگی سے قرآن پاک سنانے اورسننے کااہتمام کیاجاتاہے اس خصوصی اہتمام کی سعادت چودھری محمداعجاز اوران کے عزیز واقارب حاصل کرتے ہیں حافظ شہریاربسمل حافظ محمدجہانگیر قرآن پاک سناتے اورسنتے ہیں اس بار حافظ محمدارمان ساجدنے بھی قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی انہوں نے ان خیالات کااظہار مسجدفیضان مدینہ بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم یونین کونسل فیض پورشریف میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے کیاہے تقریب سے چودھری محمداعجاز محمدقیوم احمدکونسلر کیپٹن (ر) محمدرشید ٹھیکیدار محمدداود خان سمیت دیگرمقررین خطاب کیامقررین اورشرکاء تقریب نے حافظ شہریاربسمل حافظ محمدجہانگیر اورحافظ محمدارمان ساجدکوقرآن پاک سنانے اورسننے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی انہوں حفاظ کرام کے والدین کوبھی مبار کبادپیش کی کہ جن کی کاوش سے ان خاندانوں کے بچوں نے حافظ بننے کااعزاز اورشرف حاصل کیاہے مسجدفیضان مدینہ میں ہرسال قرآن پاک سنانے اورسننے کااہتمام کرنے پرچودھری محمداعجاز اوران کے تمام عزیز واقارب کاشکریہ ادا کیااورخراج تحسین پیش کیاہے۔تقریب کے انتظام وانصرام م کی سعادت ساجدمطلو ب مغل محمدشبیر داود اوردیگرنوجوانوں نے حاصل کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چودھری ظفر انور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن ہی ہو گا۔چند لوگوں کے سوا پاکستان تحریک انصاف متحد و منظم ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت عمران خان سے مکمل رابطے میں ہے۔ عمران خان کے حکم پر ہم ناراض کارکنان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن اگر کسی ایم ایل اے نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے مطابق سخت کارروائی ہو گی۔ میرپور شہر عمران خان کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔ میرپور شہر اوور سیز کا شہر ہے اور تحریک انصاف کو بنانے اور کامیاب کروانے میں اوورسیز رہنماؤں اور کارکنان کی شبانہ روز محنت شامل ہے۔ ضلع میرپور اور بالخصوص میرپور شہر میں نئی سیاسی صف بندی اوور سیز کارکنان کی مشاورت سے ہی ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں ہو گی۔کوئی بیو قوف ہی ہو گا جو پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو چھوڑنے کا سوچے گا۔ اس وقت کشیدہ صورتحال میں افواہ ساز فیکٹریوں نے افواہوں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔کارکن افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے اپنی سیاسی قیادت سے رابطے میں رہیں۔جب تک پی ٹی آئی کا کوئی بھی ایم ایل اے پارٹی ڈسپلن اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے نہیں آتا اس کے خلاف مفروضوں کے بناء پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔ کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں۔ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ جس بھی سیاسی رہنما کو پارٹی سے نکالا گیا یا شامل کرنا ہوا تو اوور سیز اور میرپور کے کارکنان کی مشاورت سے ہی فیصلہ ہو گا۔ کارکنان صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں موجودہ صورتحال میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی افواہ کو پارٹی کا موقف سمجھا جائے۔ کسی بھی پارٹی کے کارکنان کو پارٹی ڈسپلن پر ہر حال میں عمل کرنا ہوتا ہے۔ جو لوگ پارٹی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں ان کو کسی بھی سیاسی میدان میں کامیابی نہیں ملتی۔ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔ چار ماہ بعد پاکستان اور آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہی حکومت ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور آزاد کشمیر کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔جماعت سے غداری کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—چکسواری میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے نوجوان پر مقدمہ درج۔ نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو زود و کوب کیا۔بیوی تھانہ پہنچ گئی اور اپنے خاوند کے خلاف درخواست دے کر مقدمہ درج کروا دیا۔ محسن جرال نامہ نوجوان تھانہ میں بند کر دیا گیا مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق (س) رزاق نے تھانہ پولیس چکسواری میں جا کر ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری کو اپنے خاوند محسن جرال کے خلاف درخواست دی کہ میرے خاوند نے گھریلو ناچاقی پر مجھ پر بے جا تشدد کیا ہے اور مارا پیٹا ہے جس کے بعد میں گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ میرا خاوند محسن مجھ پر راضی نامے کے لئے دباؤ ڈالتا رہا اور دھمکیاں بھی دیتا را۔ مجھے انصاف دلایا جائے۔ پولیس نے (س) کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم محسن جرال کو تھانہ بند کر دیا ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,19،اپریل,2023)—آزاد کشمیر اسمبلی میں چند ممبران اسمبلی ہوں گے جو عمران خان کے ویژن کو پوری نیک نیتی ایمانداری سے نبھا رہے ہیں اُن میں عمران خان کا ٹائیگر وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی بھی شامل ہے۔جس کا بیانیہ اور عمران خان کا بیانیہ ایک ہے۔ دیوان علی خان وہ واحد شخصیت ہے جو حقیقت میں عمران خان کی طرح اپنی عوام کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔وزیر تعلیم سکولز کے منسصب پرفائز رہے ہیں لیکن ان کی کوشش تھی کہ محکمہ تعلیم میں بہترین اصلاحات کی جائیں۔ ٹیچرز ایسیوسی ایشن کے ذمہ داران سے کہتے بھی رہے کہ آپ کبھی میرے پاس سکول کے بچوں کے مسائل لے کر آئیں آپ جب بھی ملتے ہیں اپنے بارے میں ہی بات کرتے ہیں۔اپنے لوگوں میں بیٹھنا اُن کو سننا اُن کی تکلیف کو محسوس کرنا اور عمران خان کی ایک ایک بات کو فالو کرنا دیوان صاحب کے بعد کسی کے بس کی بات نہیں۔کبھی دیوان صاحب نے انتقام کی سیاست نہیں کی۔راجہ فاروق حیدر خان جو کے دو بار وزیر اعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں اُنھیں 14000 کی لیڈ سے انھی کے گھر میں شکست دے کر دیوان علی خان نے عمران خان کا بیانیہ آزاد کشمیر میں رائج کرنی کی بھرپور کوشش کی ہے۔دیوان علی چغتائی گونا گوں خوبیوں کے مالک دھیمے مزاج کے انسان ہیں۔جوان العمر لیڈر کے دل میں ریاستی عوام کے مسائل حل کروانے کا جذبہ و جنون موجود ہے۔سردار تنویر الیاس کی عدالتی نااہلی کے بعد آزاد کشمیر بھر میں عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے والے چودھری محمد اقبال کے بعد یہ دوسرے بڑے رہنما ہیں۔اس وقت محکمہ تعلیم کے وزیر ہیں اور انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کی صوابدید پر پرائمری اداروں میں مستحق بچوں کو فری کتابیں دینے کا اعلان کیا تھا۔آزاد کشمیر میں سیاسی اکھاڑ بچھاڑ کی وجہ سے جو ماحول بن رہا ہے اس میں دیوان علی چغتائی ہی ایسے رہنما ہیں جن سے وزارت عظمیٰ کے ذریعہ بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔بعض پرانے سیاسی شاہسوار موجود ہیں لیکن ان میں وہ کمٹمنٹ اور جذبہ موجود نہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال سے وہ دباؤ کا بھی شکار نظر آ رہے ہیں۔ اگر دیوان علی چغتائی کا انتخاب ہو جاتا ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ محترم دیوان علی چغتائی کامیاب وزیر اعظم ثابت ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button