DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Tehsildar Kallar Syedan issued a letter to all Patwaris across the tehsil to submit the report within one day

تحصیلدار کلرسیداں نے تحصیل بھر کے تمام پٹواروں کو ایک ہی یوم کے اندر رپورٹ جمع کروانے کا لیٹر جاری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اپریل,2023)—تحصیلدار کلرسیداں نے تحصیل بھر کے تمام پٹواروں کو ایک ہی یوم کے اندر رپورٹ جمع کروانے کا لیٹر جاری کیا ہے جس میں پٹواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی اپنی رپورٹ جمع کروائیں اور بتائیں کہ کس علاقے میں برساتی نالوں کے بہاؤ کو روکا جا رھا ہے کسی راستے یا تالاب پر قبضہ کیا گیا ہے یاد رہے کہ کلرسیداں سمیت متعدد دیہات و قصبات میں بااثر دولت مندوں نے ندی نالوں تالابوں اور گزر گاہوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے شرفا اپنی عزت بچانے کے لیئے خاموش ہیں محکمہ مال،ٹی ایم اے،پولیس،اسپشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زبانیں خاموش اور ان کے قلموں کی سیاہی بھی ختم ہو چکی ہے یہ درست حالات تحریر کرنے کو تیار نہیں یہی وجہ ہے کہ بڑے بڑے دولتیئے اپنی دولت اور اثر رسوخ کے بل بوتے پر ہر آبی گزر گاہ تالاب اور شاملات پر قبضہ کرتے چلے جا رہے ہیں اور کوئی ان سرکشوں کا ہاتھ روکنے کو تیار نہیں ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 18, April 2023)- Tehsildar Kallar Syedan issued a letter to all land record officials of the entire district, asking them to submit their reports within a single day. The officials have been directed to immediately gather their reports and specify which areas have been affected by the obstruction of rainwater channels or any cases of illegal occupation of water bodies. It should be noted that wealthy individuals, including Kallar Syedan officials, have begun a trend of occupying the canals, lakes, and other water sources in multiple villages and towns, causing concerns among locals who fear that the government will not take any action against them. In response, government agencies such as the Revenue Department, the Traffic Police, the Special Branch, and others have remained silent on the matter, with no visible action taken against these individuals.

کے پی کے پولیس ڈکیتی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کلر سیداں پہنچ گئی

KPK police reached Kaler Syedan to arrest the named accused in a robbery case

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اپریل,2023)—کے پی کے پولیس ڈکیتی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کلر سیداں پہنچ گئی اور نالہ کانسی کنارے سلاٹر ہاؤس کے قریب واقع آبادی کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کے دوران مطلوبہ ملزم کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ کے پی کی لیگئی۔اس موقع پر کلر سیداں پولیس کی نفری بھی موجود تھی جنہوں نے ملزم کی گرفتاری میں کے پی کے پولیس کی معاونت کی۔سرچ آپریشن کے دوران ایک اور ملزم سے اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرکے تھانہ کلر سیداں منتقل کر دیا۔

پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے محرومی کو امریکی سازش قرار دیا مگر یہ آج تک پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے خاتمے پر کسی سازش کا الزام نہیں لگایا

PTI termed the deprivation of the federal government as an American conspiracy but till date it has not blamed any conspiracy for the overthrow of the Punjab and KPK governments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اپریل,2023)—پاکستان رائے حق پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے محرومی کو امریکی سازش قرار دیا مگر یہ آج تک پنجاب اور کے پی کے حکومتوں کے خاتمے پر کسی سازش کا الزام نہیں لگایا۔ملک میں کبھی مارشل لاء نہیں لگے گا،فوج کی پالیسی اور فوجی ترجمان کی طرف سے دہئے گئے بیان کو ہم ذمہ درانہ بیان سمجھتے ہیں کہ جب انہوں نے بھی مارشل لاء کے امکان کو مسترد کر دیا ہے تو پھر لوگوں کو مفروضے قائم نہیں کرنے چاہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقہ پی پی 7 سے رائے حق پارٹی کے امیدوار حافظ محمد احسان اور سابق ٹاؤن ٹاظم ملک سہیل اشرف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ بدقسمتی سے آج ادارے مضبوط مگر حکومتیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے اداروں کیخلاف قانون سازی نہیں ہو سکتی۔عام آدمی کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک اداروں کے اندر بھی وہی انصاف کاترازو موجود نہ ہو جو عام لوگوں کے درمیان قائم ہے۔حکومتی سطح پر اس حوالے سے سوچ موجود ہے مگر حکومتیں طاقتور نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ہم نے ہر فورم پر محروم اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے ہیں اور آج بھی ہم اس کی آواز ہیں مگر جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہرے کرنے سے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی۔ اس ملک میں مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے تمام تر اداروں کو مکمل صورتحال سامنے رکھ کر ایسی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے جس کا سب سے پہلے عام آدمی کو فاہدہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وفاق میں عدم اعتماد کے ذریعے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی سازش قرار دیا تھا لیکن پنجاب اور کے پی کے میں تو امریکہ نے کوئی سازش نہیں کی تھی وہاں کی اسمبلیوں کو قبل از وقت کیوں تحلیل کیا گیا انہوں نے کہا کہ دونوں اسمبلیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوا۔اب صرف ایک الیکشن کی بات نہیں اس الیکشن میں 90دن کے اندر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ کیلئے وفاق اور دو صوبوں کا الیکشن الگ ہوا اور خزانے پر بھی بوجھ بڑھنے کیساتھ ساتھ دو صوبوں اور وفاق کے انتخابات میں بھی شفافیت پر سوال اٹھتے رہیں گے۔

منگلورہ کے مزمل حسین قذافی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

Muzamil Hussain Gaddafi of Mangloora along with his family left for Saudi Arabia for Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اپریل,2023)—نواحی بستی منگلورہ کے مزمل حسین قذافی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اپریل,2023)—جمعیت علمائے برطانیہ کے سرپرست اعلی عبدالرشید ربانی اور جامعہ ربانیہ کلرسیداں کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی المناک موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی بڑی سادگی سے کلمتہ الحق بلند کرنے میں بسر کردی انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مرحوم کی وفات پر کروڑوں لوگوں نے یہ منظر بھی دیکھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور خود کچے گھروندے میں انتہائی سادگی سے زندگی بسر کرتے تھے ان کا کل اثاثہ دینی تعلیمات اور ایک موٹربائیک تھی مرحوم نے وزارت کو ذاتی منافع کی بجائے عازمین حج کی بہتری کے لیئے استعمال کیا انہوں نے حج کے تمام درخواست گزاروں کو بغیر کسی قرعہ اندازی کے خانہ خدا کے لیئے الوداع کہا اور خود یہ دنیا ہی چھوڑ گئے مرحوم پیکر اخلاص و وفا تھے ان کی وفات سے پاکستان ایک بڑے دینی رہنما اور سچے پاکستانی سے محروم ہو گیا دینی حلقے ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button