DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The District Excise Department raided dozens of shops and markets on a single day and sealed them

ضلعی محکمہ ایکسائز نے گزشتہ روز کلرسیداں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز درجنوں دوکانوں اور مارکیٹوں کو سر بمہر کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)—محکمہ ایکسائز کی کلر شہر پر یلغار اور مبینہ غنڈہ گردی، درجنوں دوکانوں اور مارکیٹوں کو سر بمہر کر دیا،معروف سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیر کا واقعہ پر تاجر تنظیموں کی خاموشی پر شدید احتجاج اور حکام سے محکمہ ایکسائز کو لگام دینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی محکمہ ایکسائز نے گزشتہ روز کلرسیداں میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ہی روز درجنوں دوکانوں اور مارکیٹوں کو سر بمہر کر کے عید کی جاری خریداری کو ڈنڈے کے زور پر بند کردیا اس جاری مبینہ غنڈہ گردی پر تاجر تنظیمیں تماشہ دیکھتی رہ گئیں اور محکمہ ایکسائز نے طاقت کے نشے میں ایک ہی روز کلرسیداں شہر کی درجنوں دوکانوں اور مارکیٹوں کو سربمہر کرکے عید کی جاری خریداری روک دی۔ مقامی تاجر تنظیمیں اس سارے عمل میں کوئی مثبت کردار ادا کرنے میں ناکام رہیں جنہوں نے تاجروں کی بجائے محکمہ ایکسائز کی پشت پناہی کی۔نوجوان سیاسی رہنما نمبردار اسد عزیز نے صورتحال پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے یا تو تاجر تنظیموں کو اعتماد میں نہیں لیا یا پھر تاجر رہنما ایکسائز والوں سے اندر سے ملے ہوئے ہیں تاجر رہنماؤں کے کاروباری اداروں کے خلاف سرے سے کوئی کاروائی ہی نہ کی گئی اور محکمہ کے اہلکاروں نے ایک ہی وقت پر اندرون شہر یلغار کرکے درجنوں دوکانوں اور مارکیٹوں کو سیل کرکے عید کی جاری خریداری کو طاقت کے بل بوتے پر بند کرکے پہلے آو کچھ لاؤ اور سیل کھلواو کی سیل لگا کر قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ انہوں نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے وہ محکمہ ایکسائز کی غنڈہ گردی کو لگام دیں ورنہ تاجر بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 14, April 2023)- According to the details, the District Excise Department, while operating in Kallar Syedan, raided dozens of shops and markets on a single day to curb the ongoing Eid shopping. They Forcedly shut down, businesses. The local business organizations failed to play any positive role in the whole process which supported the Excise Department instead of the traders. Political personality Nambardar Asad Aziz expressed deep grief and anger over the situation and said that the Excise Department or So the business organizations were not taken into confidence or the business leaders met with the excise officers, and by sealing the markets and closing the ongoing Eid shopping by power, they have flouted the law. He has demanded that Commissioner Rawalpindi curb the thuggery of the Excise Department, otherwise, the businessmen will also be forced to respond with bricks and stones.

چوہدری جاوید کوثر نے چوآخالصہ کی متعدد یونین کونسلوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب

Chaudhry Javed Kausar addressed the corner meetings organized in connection with the election campaign in various union councils of Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)— پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے و حلقہ پی پی 8سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری جاوید کوثر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ ریاست کو داؤ پر لگا کر اپنی سیاست بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔آئین شکنی میں ملوث حکمرانوں کا آئین کی گولڈن جوبلی منانا ایک بھونڈا مذاق ہے۔عدلیہ کیخلاف مہم جوئی کے معاملے میں شہباز شریف اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں،یقینا ان دونوں کا انجام بھی مختلف نہیں ہو گا۔تخت اسلام آباد پر براجمان نیب زدگان کو اپنی پسند ناپسند کے تحت آئین میں نقب زنی لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قانون گو چوآخالصہ کی متعدد یونین کونسلوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنی ایک سالہ کارکردگی میں نہ صرف معیشت کا بیڑا غرق کر دیا بلکہ آئینی اداروں کو بھی تباہی سے دو چار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے بغیر ریاست کا کوئی تصور نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے جلد نااہل ہو کر گھروں کو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا بگل بچ چکا ہے جبکہ کرپٹ ٹولا اپنی بغلیں بجا رہا ہے اتحادی حکمران جتنا مرضی ہے بھاگ لیں الیکشن تو کروانا ہی پڑیں گے۔

فرید ایکسپریس کے روٹ میں راولپنڈی تک توسیع کا مطالبہ

Demand for extension of Farid Express route to Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)—راولپنڈی،جہلم،گجرات،وزیرآباد اور گوجرانوالہ اضلاع کے لوگوں نے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے کراچی سے لاہور براستہ وہاڑی پاکپتن چلنے والی فرید ایکسپریس کے روٹ میں راولپنڈی تک توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت راولپنڈی گجرات گوجرانولہ ڈویژن اور قصور،کھڈیاں،کنگن پور،منڈی احمد آباد،بصیر پور، پاک پتن،عارف والہ،منڈی بورے والہ،منچن آباد،وھاڑی،میلسی،کہروڑ پکا اور دیگر کے درمیان کوئی بس سروس یا ٹرین سروس کی سہولت میسر نہیں ہے۔ لاکھوں مسافر وں کو شدید سفری مشکلات لاحق ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے وزارت ریلوے کراچی لاہور براستہ وھاڑی پاکپتن چلنے والی مسافر ٹرین فرید ایکسپریس کو راولپنڈی تک توسیع دے کر لاکھوں مسافروں کو بہتر سفری سہولیات مہیا کر سکتی ہے۔

ڈینگی کے تدارک،روک تھام اور عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کلر سیداں میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا

Separate events were organized at THQ Hospital Kallar Syedan and Government Boys Associate Kallar Syedan in connection with dengue prevention, dengue prevention and raising awareness about dengue among the public

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)— ڈینگی کے تدارک،روک تھام اور عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کلر سیداں میں الگ الگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی تھے جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی ممکنہ آفزائش گاہوں کا خاتمہ،ماحول کو صاف اور خشک رکھ کر ہی اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پاکستان ریلوے نے یکم مئی سے شالیمار ایکسپریس کے ساتھ عوام ایکسپریس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ

Pakistan Railways has decided to restore Awam Express along with Shalimar Express from May 1st

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)—پاکستان ریلوے نے یکم مئی سے شالیمار ایکسپریس کے ساتھ عوام ایکسپریس کو بھی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم مئی سے عوام ایکسپریس کراچی کینٹ سے پشاور کینٹ تک براستہ راولپنڈی اور شالیمار ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ ملتان ساہیوال اور لاہور تک چلے گی یاد رہے کہ یہ ٹرین گزشتہ برس بند کی گئی تھیں۔

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی

Lawyers of Kallar Syedan Bar Association staged a complete strike

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)— سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ بنانے کے فیصلے کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے مکمل ہڑتال کی اور اس دوران کوئی وکیل بھی مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرانسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے انسپکٹر ز کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد

On the orders of Inspector General of Police Punjab, Dr. Usman Anwar, a ceremony was held at the regional office to rank the Inspectors of Rawalpindi Region who were promoted to the post of Inspector

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)—انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرانسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے انسپکٹر ز کو رینک لگانے کے لیے ریجنل دفتر میں تقریب کا انعقاد، آ ر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی اور سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے راولپنڈی ریجن کے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر عہدہ کے رینک لگائے۔محنت اور لگن سے کام کرنے والے اورمحکمہ کی مثبت شناخت قائم کرنے والے افسران ہی محکمہ کا اصل سرمایہ ہیں، آپ کی محکمانہ ترقی نہ صرف آپکے لیے خوشی کا باعث ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے باعث فخر ہے،آپ اس معیار میں مزید اضافہ کرتے ہوئے میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں،آر پی او سید خرم تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن کے 31سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر ریجنل دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں سب انسپکٹرمنظور حسین،سب انسپکٹربدر منیر،سب انسپکٹرامتیاز حسین،سب انسپکٹرخالد حسین،لیڈی سب انسپکٹرنسرین بتول، سب انسپکٹرطالب حسین،سب انسپکٹرمنصور مظہر،سب انسپکٹرمحمد اویس اکرم،سب انسپکٹریاسر عباس،سب انسپکٹرظہیر الدین بابر،سب انسپکٹرشفت علی خان،سب انسپکٹرعمران احمد،سب انسپکٹرسجاد علی،سب انسپکٹرمنصور علی اکبر،سب انسپکٹراحمد نواز،سب انسپکٹرحسین رضا،سب انسپکٹرطارق محمود،سب انسپکٹرمحمد شعیب،سب انسپکٹرآفتاب احمد،سب انسپکٹراسلم شہزاد،سب انسپکٹرمحمد ممتاز،سب انسپکٹرصفدر حسین،سب انسپکٹرنذر محمد،سب انسپکٹرمحمد افضال،سب انسپکٹراصغر علی،سب انسپکٹرفاروق غزن،سب انسپکٹرمحمد طفیل،سب انسپکٹرعامر عبداللہ،سب انسپکٹرمحمد ادریس،سب انسپکٹرمحمد افضال اور سب انسپکٹرفضل حسین شامل ہیں۔

راجہ ربنواز کو گاؤں ٹکال میں سپرد خاک کردیا گیا

Raja Rabnawaz of Blackburn, UK buried in his native village Takal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)—سابق چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ راجہ ربنواز کو گاؤں ٹکال میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سابق ارکان اسمبلی افتخار احمد وارثی،چوہدری جاوید کوثر کے علاؤہ امیر افضل قریشی،چوہدری خرم زمان،ابرار احمد وارثی،ملک فیاض سندھو،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری توقیراسلم، جہانگیر افضل ہاشمی،ماسٹر محمد ازاد،بشیر احمد مغل،راجہ اعجاز مصطفی،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری امتیاز حسین، صوبیدار میجرعبدالرزاق،اکرام الحق قریشی،چوہدری بشارت نور،خالد بزمی،گلفراز بٹ،فیصل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

ریٹائرڈ اہلکار ٹیلیفون ایکسچینج چوآ خالصہ کے ریٹائرڈ سپروائزر صوفی عبدالطیف انتقال کر گئے

Sufi Abdul Latif, retired supervisor of Telephone Exchange Choa Khalsa, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،اپریل,2023)—پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ اہلکار ٹیلیفون ایکسچینج چوآ خالصہ کے ریٹائرڈ سپروائزر صوفی عبدالطیف انتقال کر گئے یہ محمد حمید کے والد محترم بھی تھے مرحوم کہ نماز جنازہ بروز جمعہ دن 11:30 بجے ان کے آبائ قبرستان ڈھوک بھٹیاں سہوٹ بگیال نزد چوآخالصہ میں ادا کی جاۓ گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button