DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Mega project of solar water supply in Kahuta bazaar and surrounding area

کہوٹہ شہر میں ”سولر واٹر سپلائی کہوٹہ“ کے لیئے کہوٹہ شہر اور ملحقہ آبادی کا میگا پر ا جیکٹ تیزی سے جاری

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،06,اپریل،2023) — سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کاوش سے کہوٹہ شہر میں ”سولرواٹر سپلائی کہوٹہ“ کے لیئے کہوٹہ شہر اور ملحقہ آبادی کا میگا پر ا جیکٹ تیزی سے جاری۔ 12اپریل بروز بدھ شام 4بجے سولر واٹر سپلائی کہوٹہ منصوبے کا افتتاح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دست مبارک سے کریں گے۔کہوٹہ شہر کے علاقوں ٹنگی، دھپری، چھنی، نئی آبادی، گلہ، پلنگڑی، کالج کالونی سمیت شہر بھر میں محکمہ پبلک ہیلتھ ضلع راولپنڈی کی سروے ٹیمیں گلی گلی،محلوں میں متحرک ہو گئیں۔منصوبے پر 50کروڑ سے زائد لاگت آگئی۔ جبکہ پہلی بار جدید سہولیات سے آراستہ سولر پلانٹ اور موٹریں شمسی توانا ئی کے ذریعے شہریوں کو پانی کی سہولت مہیا کریں گی۔ تحریک انصاف کے دور میں زبانی نعرے لگائے گئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،بلال یامین ستی، چیئرمین واٹر سپلائی کمیٹی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم اور مسلم لیگی رہنما نمبردار راجہ فیصل لیاقت کی کاوشیں رنگ لائیں گئیں۔ سروے سے محروم شہری آبادی کا دوبارہ سروے کروا کر محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ پسند نا پسند کی بجائے بلا تفریق کہوٹہ شہرکے ہر گھر میں نلکے سے شہریوں کو صاف پانی کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارامید وار برائے صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی، چیئرمین واٹر سپلائی کمیٹی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم اور مسلم لیگی رہنما نمبردار راجہ فیصل لیاقت، راجہ قمر یعقوب، راجہ حامد اعجاز سابق نائب ناظم، راجہ رضوان گل کیانی، راجہ عبدالوہاب جنجوعہ، عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ، سابق کونسلر ایم زرین شاہ، ملک شوکت مان، راجہ محسن لیاقت، نمبردار راجہ آصف بابر، کاشف ستی، راجہ اویس سکندر، ہارون ستی اور دیگر مسلم لیگی ورکروں، کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ ہمارے منصوبوں پر بے دریغ جھوٹ بولنے پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضی کو شرم آنی چاہیے۔ صداقت علی عباسی فرخ گوگی کے فرنٹ مین راجہ طارق محمود مرتضی نے سوسائیٹیز سے کمیشن لیکر این او سیز دیے بلال یامین ستی کی پریس کانفرنس۔سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری PTI ضلع راولپنڈی کاشف ستی کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت بلال یامین ستی کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صداقت علی عباسی، چیئر مین RDA راجہ طارق محمود مرتضی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے رد عمل پر راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) سابق چیئر مین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امید وار برائے صوبائی اسمبلی نے ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار راجہ فیصل لیاقت کی رہائشگاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صداقت علی عباسی، چیئر مین RDA راجہ طارق محمود مرتضی پر کڑی تنقید کر ڈالی۔ بلال یامین ستی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے منصوبوں پر جھوٹی تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔واٹر سپلائی کا منصوبہ ہمارا 20 کروڑ روپے شاہد خاقان عباسی نے ریلیز کروائے سر عام جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والے ثبوت دکھائیں عوام آپ کو جان چکی ہے آپ نے اس علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی۔ بلال یامین ستی نے کہا کہ صداقت علی عباسی فرح گوگی کے فرنٹ مین ہیں۔ ٹور ازم ہائی وے منصوبے پر جگہیں خریدیں بہت جلد ان پر ایف آئی آر ہونے کا انکشاف کر رہا ہوں تحقیقات شروع ہیں جلد بے نقاب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان دونوں کو جانتا ہوں کہ کس طرح یہ دو شخصیات یہاں تک پہنچی ہیں میں دوبارہ اور بار بار مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں اپنا قد کاٹھ اگر زیادہ سمجھتے ہیں تو کسی ورکر کو سیکھا بتا کر بھیج دیں۔ ساڑھے 3 سالوں میں آپ نے سوائے جھوٹوں کے کوئی کام نہ کیا۔شاہد خاقان عباسی نے اس سے قبل اس حلقے میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور اب بھی 13 ارب روپے کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی روڈ بائی پاس کا کام تیزی سے شروع ہے۔ جسکا افتتاح شاہد خاقان عباسی جب وزیر اعظم تھے تو کیا تھا جسکو صداقت علی عباسی نے رکوایا اسکے علاوہ کہوٹہ کروٹ سڑک، پنجاڑ سے نڑھ سڑک، گیس کے منصوبے واٹر سپلائی سمیت دیگر اربوں کے ریکارڈ پراجیکٹ دیے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نمبردار راجہ فیصل لیاقت، راجہ قمر یعقوب، قاضی عبدالقیوم، راجہ عبدالوہاب جنجوعہ، عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ، سابق کونسلر ایم زرین شاہ، رضوان گل کیانی، ملک شوکت مان و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کاشف ستی راہنما PTI نے 15 سالہ رفاقت کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اور بلال یامین ستی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 06, April 2023) — With the efforts of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, the mega project of Kahuta city and adjacent population for “Solar Water Supply Kahuta” in Kahuta city is going on fast. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi will inaugurate the solar water supply Kahuta project on Wednesday, April 12 at 4 pm. The public department in Kahuta city areas includes Tingi, Dhapri, Chani, Nai Abadi, Gala, Palangari, and College Colony. The survey teams of Health District Rawalpindi were mobilized in streets and neighborhoods. The project cost more than 50 crores. While for the first time, solar plants equipped with modern facilities and motors will provide water facilities to the citizens through solar energy.

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور فری
آٹا سپلائی پوائنٹ کہوٹہ کلب کا دورہ

Commissioner Rawalpindi Liaquat Ali Chatta’s visit to Croat Hydro Power Project and Free Flour Supply Point

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،06,اپریل،2023) — کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور فری آٹا سپلائی پوائنٹ کہوٹہ کلب کا دورہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ کامران خان اور دیگر پٹواری، پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ کمشنر راولپنڈی نے آٹا کی تقسیم بارے خواتین،حضرات سے تاثرات لیئے اور ٹرکوں کے پاس جاکر آٹے کا وزن اور کوالٹی چیک کی۔ جبکہ اس موقع پر ریسکیو 1122عملہ سے بھی کمشنر راولپنڈی ملے۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری سے ن لیگی شخصیات راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ ندیم احمد کی ملاقات

PML-N leaders Raja Mohammad Javed Ikhlas and Raja Nadeem Ahmed met with Federal Minister for Overseas Pakistanis Sajid Hussain Turi

 

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2023)
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری سے ن لیگی شخصیات راجہ محمد جاوید اخلاص اور راجہ ندیم احمد کی ملاقات،لیبا میں کشتی حادثے میں وفات پانے والے پاکستانیوں کی ڈیڈ باڈی لانے میں مدد کی اپیل،نائب صدر ضلع راولپنڈی طیب قریشی اور چوہدری نصرت بھی ہمراہ موجود تھے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابقہ وفاقی پارلیمانی سابق ضلع ناظم راولپنڈی راجہ محمد جاوید اخلاص، مسلم ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد سابق امیدوار برائے قومی حلقہ این اے ستاون وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری سے ان کے آفس میں ملاقات کی انہوں نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری سے ملاقات کی اوورسیز کے مسائل اور شکایات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت اور میٹنگ کی، بالخصوص لیبیا میں جو اموات کشتی حادثات میں ہو رہی ہیں اس حوالے سے خصوصی میٹنگ اور ڈیڈ باڈی کو پاکستان لانے میں مدد کی اپیل کی اس موقع پرنائب صدر ضلع راولپنڈی طیب قریشی اور چوہدری نصرت بھی ہمراہ موجود تھے۔

پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ناصر نذیر کو جیل سے رہائی ملنے پر پاکستان تحریک انصاف  کی مرکزی قیادت اور تحصیل کہوٹہ مقامی قیادت مبارکباد ینے گھر پہنچ گے

The central leadership of Pakistan Tehreek-e-Insaf NA 57 and the local leadership of Tehsil Kahuta congratulate Nasir Nazir of PTI Youth Wing on his release from jail.

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2023)
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ناصر نذیر کو جیل سے رہائی ملنے پر پاکستان تحریک انصاف NA 57 کی مرکزی قیادت اور تحصیل کہوٹہ مقامی قیادت مبارکباد ینے گھر پہنچ گے،مالا ڈالی، گلدستے پیش کیے،تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے ناصر نذیرستی جن کو گذشتہ دنوں گر فتار کر لیا گیا جیل سے رہائی ملنے پر پی ٹی آئی قائدین مبارکباد دینے ان کے گھر پہنچ گے سابق MNAصداقت عباسی،چیئرمین RDAراجہ طارق محمود مرتضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، کرنل سعید جنجوعہ، کرنل ارشد جنجوعہ،راجہ واحد سمندر،عاطف جنجوعہ اور دیگر نے ان کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوتھ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور خان کے سپاہی ہیں جیلیں اور گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کہوٹہ کے آفس کا دورہ

Dr. Muhammad Arif Qureshi, Candidate for PP7 Constituency visited the office of Benazir Income Support Program Kahuta.

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6اپریل2023)
کہوٹہ معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کہوٹہ کے آفس کا دورہ عوام سے انکے مسائل سنے عملہ سے انکا حل دریافت کیا مشکل حالات اور رش میں عملے کی بہترین کارکردگی پر انکو خراج تحسین اور عوام سے رویہ مزید بہت بنانے کی تلقین تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا دورہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس کہوٹہ کا دورہ کیا جہاں روزانہ صبح 7 بجے سے دن 2 بجے تک مردو خواتین سائلین کی لمبی قطاریں بنتی ہیں اس موقع پر انھوں نے سائلین کی مشکلات انکے مسائل سنیں جبکہ عملہ سے انکا فوری حل بھی دریافت کیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو انچارج کمپلین میڈم فرزانہ نے بتایا کہ ایک سروے پہلے سے موجود ہے جسکا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے جبکہ آٹے کے مستحق افراد کے لیے حکومت نے ڈائنامک سروے کے احکامات جاری کیے ہیں جو صرف دفتر میں کیے جاتے ہیں اور اسکے لیے ان سائلین جنکا نام فری آٹا کی لسٹ میں انکے موبائل میں نا اہل آرہا ہے وہ اپنا شناختی کارڈ بچوں کا بے فارم اور بجلی وگیس کے بل کو ساتھ لا کر اپنا نام اندراج کروا سکتے ہیں اور نام اندراج کے ایک ہفتے کے اندر سائلین خو مفت آٹا دستیاب ہوگا لیکن بہت سے لوگ معلومات نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات کی عدم فراہمی کی وجہ سے اس سہولت سے استفادہ نہیں حاصل کر پا رہے عملہ دیانتداری اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر رہا ہے اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے عملے کہ کارکردگی کو سراہا اور اسکو مزید بہتر بنانے کی تلقین کی اور عوام سے اپیل کی کے پورے کاغذات کے ساتھ یہاں آئیں جبکہ انکا کہنا تھا کہ ستر ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے کہوٹہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں اور 20 ہزار روپے تھیلے تقسیم ہونا باقی ہیں انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اس اقدام کو انقلابی قرار دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button